geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترک صدر ایردوآن کی توہین کوئی مذاق نہیں

February 15, 2022 1 1 min read
Tayyip Erdogan
Share this:

Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترک حکام نے ایسے ایک لاکھ ساٹھ ہزار معاملات کی تفتیش شروع کر دی ہے، جن میں ملکی صدر کی ممکنہ توہین کی گئی۔ اس تفتیش کا آغاز 2014ء میں ہوا تھا، جب وہ ملکی صدر بنے تھے۔

صدر رجب طیب ایردوآن کے بارے میں توہین آمیز جملے اور فقرے ادا کرنے والوں کے خلاف تفتیش کے ساتھ ساتھ ان کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ دارالحکومت انقرہ اور سب سے بڑے شہر استنبول کے دفاترِ استغاثہ کے مطابق اس وقت کم از کم چھتیس تفتیشی کیس جاری ہیں اور اب تک چار افراد کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔

اس کے علاوہ چار دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہی میں سے ایک سوئمنگ چیمپیئن دریا بُوئیکن جُو بھی ہیں، جو اب عدالتی کارروائی کے منتظر ہیں۔ ان کی رکنیت کو ترک سوئمنگ فیڈریشن نے مستقل طور پر معطل کر رکھا ہے۔

ترکی میں ملکی صدر کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کرنا ایک فوجداری جرم ہے اور یہ قانون ایردوآن کے صدر بننے سے بھی کئی سال قبل سے نافذ ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان سے پہلے ملکی صدور نے اس قانون کا بہت زیادہ استعمال نہیں کیا تھا۔ ان سے قبل تین صدور عبد اللہ گُل، احمد نجد سیزر اور سلیمان ڈیمرل کے ادوار میں درج کیے جانے والے ایسے مقدمات کی تعداد محض ایک ہزار ایک سو انہتر تھی۔
ایردوآن کی صحت کے بارے میں بات کرنا بھی بے توقیری؟

اس وقت ترکی میں یہ سوال بھی زیرِ بحث ہے کہ ملکی صدر رجب طیب ایردوآن کے بارے میں کوئی بات کرنا بھی ان کی تذلیل تصور کی جا سکتی ہے۔ اس مناسبت سے تیراکی کے سابق ترک چیمپیئن دریا بُوئیکن جُو کو بھی تفتیش کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ صدر کو کووڈ انیس کا مرض لاحق ہو گیا تھا اور انہیں دعاؤں کی ضرورت تھی۔ اس ترک ایتھلیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دعائیں کی جا رہی ہیں۔ دریا بُوئیکن جُو نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے اپنے علاقے کے لوگوں میں بانٹنے کے لیے بیس برتن حلوے کے تیار کرائے ہیں۔

ایسا جملے ادا کرنے پر ترکی کے ایک اہم ایتھلیٹ کو فوجداری تفتیش کا سامنا ہے اور اگر یہ ثابت ہو گیا کہ انہوں نے ایردوآن کی توہین کی ہے، تو انہیں چار برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

ایسے حکومتی اقدامات کے تناظر میں ترک عوام میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ آیا ایسے عام بول چال کے جملے آزادئ اظہار کے منافی ہیں اور یہ ملکی صدر کی بے عزتی کا سبب ہیں۔ اب ان معاملات کا فیصلہ ترک عدالتوں کو کرنا ہے۔
توہین کے ہزاروں مقدمات

ترک وزارتِ انصاف کے مطابق صدر ایردوآن کی توہین کرنے کے اکتیس ہزار تفتیشی کیسز کا عمل سن 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ توہین آمیز جملوں کی ادائیگی پر تفتیشی عمل سن 2014 میں شروع کیا گیا۔ یہ وہی سال تھا جب رجب طیب ایردوآن نے منصبِ صدارت سنبھالا تھا۔

قریب آٹھ برسوں میں ایردوآن کی توہین کے واقعات، جن کی تفتیش شروع کی گئی، ان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار بنتی ہے۔ انتالیس ہزار افراد کو جلد ہی عدالتوں کے کٹہروں میں کھڑا کر دیا جائے گا۔

استنبول کی ایک یونیورسٹی کے قانون کے پروفیسر یمان اکدینیز کا کہنا ہے کہ اب تک تیرہ ہزار مقدمات میں فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق تین ہزار چھ سو افراد کو سزائیں سنائی گئیں اور ساڑھے پانچ ہزار کو عدالتوں نے بری کر دیا۔ پروفیسر یمان اکدینیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان مقدمات میں عدالتوں کی جانب سے ایسے افراد کو بھی سزائیں سنائی گئیں، جن کی عمریں ان کے خلاف فیصلے سنائے جانے کے وقت اٹھارہ برس سے بھی کم تھیں۔ ایسے سزا یافتہ افراد کی تعداد سو سے زائد بنتی ہے۔

Share this:
Protest Afghanistan
Previous Post افغانستان کے لیے بھارتی گندم، براستہ پاکستان فراہمی کی اجازت
Next Post روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو سخت پابندیاں لگیں گی:جرمنی
Olaf Schulz

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.