geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان: مغربی صوبے میں طالبان کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق؟

July 16, 2021 0 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغان حکومت کے ایک سینیئر افسر کے مطابق علاقے کے بزرگ قبائلی رہنماؤں کی کوششوں سے جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ جنگ بندی صوبہ بادغیس کے قلعہ نو علاقے میں ہوئی ہے۔

افغانستان میں حکومت کے ایک سینیئر افسر نے 15 جولائی جمعرات کے روز بتایا کہ مغربی صوبے بادغیس پر طالبان جنگجوؤں کی جانب سے مسلسل حملے جاری تھے تاہم اب ان کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت ہو گئی ہے۔

صوبے کے گورنر حسام الدین شمس نے اس حوالے سے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا، ”افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان آج صبح دس بجے سے جنگ بندی پر عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ جنگ بندی قبائلی رہنماؤں کی ثالثی کی وجہ سے ہو پائی ہے۔”

اطلاعات کے مطابق طالبان نے صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو کا محاصرہ کر لیا تھا اور اس پر قبضے کے لیے اندرون شہر لڑائی کے لیے حملہ کرنے والے تھے۔ تاہم اس خونریزی سے بچنے کے لیے مقامی قبائلی شخصیات نے کوششیں شروع کیں اور پھر وقتی طور پر لڑائی روک دی گئی۔

لیکن اس سلسلے میں طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل اس طرح کی اطلاعات آ چکی تھیں کہ قلعہ نو کے آس پاس کے علاقوں پر طالبان نے اپنا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور دارالحکومت پر چڑھائی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں طالبان کے حوالے سے بعض خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تاہم خونریزی سے بچنے کے لیے طالبان نے شہر پر حملہ نہیں کیا تاکہ بڑی تعداد میں شہریوں کو ہلاکت سے بچایا جا سکے۔

دو روز قبل طالبان نے بولدک کے پہاڑی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد پاکستان نے چمن کے سرحدی راستے کو بند کر دیا تھا۔

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے سلسلے کو جیسے جیسے تیزی سے پورا کرنے کا عمل شروع ہوا ویسے ہی طالبان عسکریت پسندوں نے بڑے پیمانے پر مختلف علاقوں کو اپنے قبضے میں لینا شروع کر دیا۔

پاکستان کی طرف جنوب مغربی سرحدی علاقے چمن کی سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ بڑی تعداد میں افغان شہریوں کے ہجوم نے پاکستان میں داخل ہونا شروع کر دیا تھا اور زبردستی گیٹ کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ اس کے رد عمل میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھی کارروائی کی۔

اسپین بولدک پر قبضہ حالیہ ہفتوں کے دوران سرحدی گزرگاہوں اور خشک بندرگاہوں پر طالبان حملے کی تسلسل کی کڑی ہے۔ آمدنی کے اس ذریعے کی ضرورت کابل کو تو ہے ہی تاہم طالبان لیڈر بھی اسے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔

اس دوران پاکستان نے 17 سے 19 جولائی کے درمیان تین روزہ افغان امن کانفرنس کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔ اس میں بعض افغان رہنماؤں کی شرکت کی امید ہے تاہم افغان حکومت امن بات چیت کے لیے اسلام آباد کے بجائے دوحہ کی طرف روانہ ہو چکی ہے۔

قطر میں گزشتہ برس سے بات چیت کا آغاز ہوا تھا تاہم ابھی تک اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے اور طالبان جس تیزی سے علاقوں پر قبضہ کرتے جا رہے ہیں اس سے تو یہ لگتا ہے کہ بات چیت کے بجائے طالبان کابل کو طاقت کے زور پر فتح کر لیں گے۔

Share this:
Saad Hariri
Previous Post لبنان: سیاسی بحران مزید سنگین، حریری حکومت سازی سے دستبردار
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
Indian Army

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.