geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لبنان: سیاسی بحران مزید سنگین، حریری حکومت سازی سے دستبردار

July 16, 2021 1 1 min read
Saad Hariri
Share this:

Saad Hariri

لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) لبنان کے نامزد وزیراعظم سعد حریری نے صدر کے ساتھ اہم امور پر”شدید اختلافات” کی وجہ سے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اس سے لبنان کا سیاسی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے جہا ں گزشتہ نو ماہ سے کوئی باضابطہ حکومت نہیں ہے۔

لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری نے نو ماہ قبل ملک میں حکومت سازی کا چیلنج قبول کیا تھا لیکن جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ صدر مائیکل عون کے ساتھ بعض اہم امور پر شدید اختلافات کی وجہ سے وہ حکومت سازی سے قاصر ہیں۔ اس نئی پیش رفت کی وجہ سے سیاسی اور اقتصادی بحران سے دوچار اس ملک کے مسائل میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سمیت دیگر بین الاقوامی عطیہ کنندگان کا اصرار ہے کہ کسی طرح کی مالی امداد دینے سے قبل لبنان میں ایک حکومت قائم ہونی چاہئے، جو سیاسی اصلاحات کرے اور امدادی پیکج کے لیے ان کے ساتھ بات چیت کرے۔ لیکن حریری کے فیصلے نے حکومت کے قیام کے امکانات مزید معدوم کردیا ہے۔

لبنان گزشہ 150برسوں کے بد ترین اقتصادی بحران سے دوچار ہے۔ ملک میں اس وقت غربت انتہا کو پہنچ رہی ہے۔ عوام دواؤں، ایندھن اور بجلی کی شدید قلت سے دو چار ہیں۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ لبنان میں کساد بازاری جدید تاریخ میں سب سے سنگین کساد بازاری میں سے ایک ہے۔ ملکی کرنسی پچھلے دو برسو ں میں اپنی قدر 90 فیصد سے زیادہ کھوچکی ہے۔ ہر طرف غربت ہے۔ ایندھن کی قلت ہے اور سماجی بدامنی میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

حریری نے صدر مائیکل عون کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا،”میں نے حکومت سازی سے معذرت کرلی ہے۔”

حریری نے صدر مائیکل عون کے ساتھ بیس منٹ کی ملاقات کے بعد کہا،”میں نے حکومت سازی سے معذرت کرلی ہے۔ خدا ہمارے ملک پر رحم کرے۔”

عالمی رہنماوں نے لبنان میں اس نئی پیش رفت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے حریری کے فیصلے کو”مایوس کن” قرار دیا اور لبنانی رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے حکومت تشکیل دیں۔

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد عبدالغیث نے کہا کہ حکومت سازی سے دست بردار ہوجانے کے حریری کے فیصلے کے سنگین مضمرات ہوں گے۔

لبنان پر ایک عرصے تک حکومت کرنے والے فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لبنانی رہنماوں نے جو بحران پیدا کیا تھا اس کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے حکومت سازی کی ناکامی کو ایک اور تشویش ناک واقعہ قرار دیا۔

سنی مسلمان حریری کا فیصلہ ان کے اور مسیحی صدر عون کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری رسہ کشی کا افسوس ناک انجا م ہے۔ عالمی اور علاقائی طاقتیں دونوں رہنماوں کے مابین اختلافات کو ختم کرانے میں ناکام رہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیف بوریل نے گزشتہ ماہ لبنان کے دورے کے بعد کہا تھا کہ اقتدار کے لیے رسہ کشی اور باہمی بے اعتمادی اس سیاسی بحران کا اصل سبب ہے۔

سعد حریری نے اپنے فیصلے کا اعلان کرنے کے فوراً بعد لبنان کے الجدید ٹیلی ویزن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیاسی بحران کے لیے صدر عون کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسی کابینہ پر مصر تھے جو ان (عون) کی ٹیم کو فیصلہ سازی میں ویٹو کا اختیار دے دیتا۔ انہوں نے کہا،”اگر میں ویسی حکومت بناتا جیسا کہ مائیکل عون چاہتے ہیں…تو میں ملک نہیں چلا پاتا کیونکہ یہ وہ کابینہ نہیں ہوتی جس کے ساتھ میں کام کر پاتا۔”

حریری نے مزید کہا،”یہ واضح ہے کہ ہم اس بات پر متفق نہیں ہوسکتے جو عزت مآب صدر چاہتے ہیں۔ اسی لیے میں نے حکومت سازی سے معذرت کر لی۔ خدا ہمارے ملک کی مدد کرے۔”

دوسری طرف صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حریری نے کابینہ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی سے انکار کر دیا اور صدر عون سے کہا کہ مجوزہ کابینی اراکین کے بارے میں غور کرنے کے لیے مزید ایک دن دیا جائے۔ عون نے ان کو جواب دیا،”مزید ایک دن دینے کا کیا فائدہ، جب بات چیت کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔”

لبنان کے آئین کے مطابق صدر کا عہدہ مسیحی کے پاس جب کہ وزیر اعظم کا عہدہ سنی مسلمان کے پاس ہوتا ہے۔

صدر مائیکل عون نے کہا کہ وہ حتی الامکان جلد از جلد نئے وزیر اعظم نامزد کرنے کے لیے ممبران پارلیمان سے صلاح مشورے کریں گے۔

تاہم اس عہدے کے لیے حریری کا بظاہر کوئی متبادل نظر نہیں آتا ہے۔ تجزیہ کارو ں کا کہنا ہے کہ حریری کی تائید کے بغیر کوئی بھی سنی سیاست داں وزیر اعظم کے عہدے کا رول قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔

روزنامہ النہر کے سیاسی تجزیہ نگار نبیل بو منصف کا خیال ہے کہ نئے وزیر اعظم کا نام اور بھی مشکل کام ہے۔”ہم حکومت تشکیل نہیں دے سکیں گے یا سعد حریری کا متبادل تلاش نہیں کر پائیں گے۔ صدر مائیکل عون اس بات پر خوش ہو سکتے ہیں کہ سعد حریری سے نجات پاکر وہ کامیاب ہوگئے لیکن حقیقت میں انہوں (عون) نے پورے ملک کے لیے جنہم کے دروازے کھول دیے ہیں۔”

Share this:
Coronavirus
Previous Post کرونا وائرس، نئی تحقیق، نئے نظریات
Next Post افغانستان: مغربی صوبے میں طالبان کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق؟
Taliban

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.