geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسجد اقصیٰ کی پکار

August 23, 2020 0 1 min read
Al-Aqsa Mosque
Share this:

Al-Aqsa Mosque

تحریر : ایم اشرف ثاقب

میں امیدو یاس کے گہرے سمندر میں کئی عشروں سے، اسلام کا درد رکھنے والے، سلطان صلاح الدین ایوبی۔ طارق بن زیاد، فاتح اندلس، قسطینہ عثمانی خلیفہ عبدالحمید(دوم)، محمدبن قاسم کو پکار رہی ہوں کہ وہ مجھے یہودی صلیبیوں سے آزاد کروائیں گے۔۔۔؟دھرتی فلسطین تو اللہ کے بھیجے ہوئے انبیاء کی سرزمین ہے۔ میرے گردونواح میں کئی برگزیدہ انبیا کی مقدس قبریں ہیں۔ میرے اوپر آنحضورۖ واقعۂ معراج پیش آیا۔ میری مقدس سرزمین پر سرورِکونینۖ کو ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کو اامامت کے فرائض سونپے ، یہ کتنی پاکیزہ روح ِ زمین کا مقدس ٹکڑا ہے کہ اس پر قبلہ اول کی تعمیر کی ہوئی اللہ نے بیت المقدس کو کن کن اعزازات سے نوازا ہے مگر آج بیت المقدس، مسجد اقصیٰ خون کے آنسو بہارہی ہے۔

آج یہودی صلیبی بیت المقدس کو منہدم کرکے ہیکل سلیمان کی تعمیر کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں اور اس تعمیر کی شروعات بھی کردی گئی ہیں۔افسوس صدافسوس! آج جن امت ِ مسلمہ کے حکمرانو اور سلطانو نے مجھے ان ناپاک اسرائیلی یہودیوں سے اس مقدس سرزمین کو آزاد کروانا تھا۔ وہ اُن کے ساتھ ہاتھ ملارہے ہیں۔ معاہدے کررہے ہیں۔ تسلیم کررہے ہیں۔ ہاں ہاں مسجد اقصیٰ کو معلوم کہ جن شہزادوں کی بیویاں یہود کی نسل سے ہوں تو اُس کے اثرات اُنکی نسل میں منتقل ہونے ہیں۔

یادرکھیئے! امت ِ مسلمہ کے حکمرانو! یہ مسئلہ مسئلہ فلسطین یا فلسطینی عوام کا نہیں۔ یہ مسئلہ قبلہ اول، بیت المقدس، مسجد اقصیٰ کا ہے۔ یہ مسئلہ یہ نرمی حریت پسندی نسل اور زمین کا نہیں ہے۔ یہ ایمان کا مسئلہ ہے۔ یہ دنیا میں بسنے والے تمام لااِلہ اِلااللہ پڑھنے والوں کا مسئلہ ہے۔ یہ دنیا وآخرت کا مسئلہ ہے۔ یہ حق سے وفاداری کا مسئلہ ہے جس طرح کعبة اللہ اور مسجد نبویۖ کی طرف میلی آنکھ دیکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وہی حیثیت دنیا میں بسنے والے مسلمان مسجد قصیٰ القدوس کی حفاظت کا فرض بنتا ہے۔

اے مسلمانوں! اپنے اسلاف کی طرف نظر دوڑائو خلافِ عثمانیہ کے سلطان عبدالحمید(دوم) یہودئیوں نے سلطان کو لالچ دیکر القدوس کی زمین خریدنے کا سوال کیا۔۔۔۔ تو عثمانی سلطان عبدالحمید(دوم) نے غضب ناک اور ایمانی حالت میں جواب دیا کہ عثمانی کبھی بھی دشمنوں کے مال، دولت سے بنائے گئے محلات میں پناہ نہیں لیں گے۔ تم کتے دوبارہ یہ جسارت نہ کرنا۔ میں اس سرزمین کی مٹھی بھر خاک بھی تمہیں نہیں دے سکتا۔سلطان اس موقعہ پر عظیم الفاظ کہے جو سونے کے بانی سے لکھنے کے قابل ہیں۔ عثمانی سلطان عبدالحمید(دوم) گرجا اور یہودیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تاریخی الفاظ دھرائے کہ یہ القدس کی سرزمین صرف میری نہیں یہ تمام دنیا میں بسنے والے مسلمانو کی ہے۔ امت نے اس کیلئے اپنا خون سینچا ہے۔ اس کو حاصل کرنے کیلئے جہاد کیا ہے۔ جب تک میں زندہ ہوں اپنے سینے میں خنجر گھونپ لوں گا مگر اس مقدس زمین کا ایک انچ بھی یہودیوں کو نہیں دوں گا۔ مگر افسوس آج اس امت میں ایک بھی سلطان محمدفاتح، سلطان عبدالحمید(دوم) نہیں جو ان صلیبیوں کو للکارے۔۔۔۔۔۔۔؟

حرص وہوس دولت کی ریل پیل۔ برج نما عمارتوں کی تعمیر ، پروٹوکول نے امت مسلمہ کے سلطانوں کو بے حس کردیا ہے۔ آج امت کے سُرخیل حب الدنیا میں مبتلاہوگئے ہیں۔ جب انسان دنیا کی محبت میں گرفتار ہوتا تو یہ بزدل اور لاغر ہوجاتا ہے۔ جب مسلمان دنیا کی چکاچود اور چک میں مبتلا ہوتا ہے تو اُس کے اندر سے ایمان کی روشنی ماند پڑ جاتی ہے۔ غیرت وحمیت کے جذبات ختم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ آج آپ امارات میں دیکھیں دنیا کے تمام عیاشیوں کے سامان ارزاں فروخت ہورہے ہیں۔

امارات عرب میں آپ عمیق نظروں سے مشاہدہ کریں۔ وہاں کے کلچر میں یہودونصاریٰ کی جھلک نظر آرہی ہے۔ عیاشی، عریانیت اور عورت نسواں کی آزادی کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔ ڈانس کلب، سوئمنگ پول، شراب کے سنٹرز کھلے عام چل رہے ہیں۔ دبئی جو کرکٹ کا دنیا بھر کے کھلاڑیوں کا ہر سال میلا منعقد ہوتا ہے اور تمام دنیا کے کھلاڑی اور اُنکی بیویاں، تماشائی نیم برہنہ لباس میں گل گھباڑے کرتے نظر آتے ہیں اور امارات اسلامیہ کے شہزادے گرائونڈ میں خوش گپیوں میں کرکٹ میچ دیکھ رہے ہوتے ہیں اور آج امارات عرب نے اسرائیلیوں کے ساتھ معاہدہ کا ہاتھ بڑھا کر اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے۔

اپنے ہی گراتے ہیں نشمین پر بجلیاں

کے مصداق اللہ تبارک تعالیٰ کتاب ھدیٰ میں واضح طور پر فرمادیا کہ” دنیا میں جو جس کے ساتھ رہے گا قیامت کے دن انہیں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا” آقائے نامدار آنحضور ۖ کا ارشاد گرامی ہے جب مسلمان حب الدنیا میں مبتلا ہوگئے اور کراہة الموت یعنی موت سے نفرت کرے گا تو سمجھیں قیامت قریب ہے۔ آج امت مسلمہ کے حکمرانو نے یہودیوں کے ساتھ ہاتھ ملا کر فلسطین کے لاکھوں شہداء کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اور امارتی وزیرخارجہ عیاش کہتا ہے کہ یہ ہمارا اندونی معاملہ ہے۔ دنیا کو اس میں داخل اندازی کا کوئی حق نہیں۔ آج اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین بسیتوں میں اسرائیلی یہودی امارات اور اسرائیلی کٹھ جوڑ پر جشن منا رہے ہیں اور گریٹر اسرائیل کے قیام کی نوید سنائی جارہی ہے۔
MUHAMMAD ASHRAF SAQIB

تحریر : ایم اشرف ثاقب

Share this:
Imran Khan
Previous Post حکمرانی کے 2 سال
Next Post ساحل خطے میں صدیوں سے جاری غلامی کی اذیت، ابھی تک ختم نہ ہو سکی
Senegal

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.