geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ساحل خطے میں صدیوں سے جاری غلامی کی اذیت، ابھی تک ختم نہ ہو سکی

August 23, 2020 0 1 min read
Senegal
Share this:

Senegal

نوواکشوط (اصل میڈیا ڈیسک) افریقہ کے ساحل خطے میں انسانوں کی خرید و فروخت عرصہ دراز سے جاری ہے۔ 1981ء سے غلامی پر پابندی عائد ہے لیکن قانونی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ اذیت ابھی تک ختم نہ ہوسکی۔ متعدد انسان آج بھی غلامی کا شکار بن رہے ہیں۔

ماٹالا اولد مبوئرک نے غلامی میں ہوش سنبھالا تھا۔ آج وہ شمال مغربی افریقہ کے ایک اسلامی ملک موریطانیہ کے دارالحکومت نوواکشوط کے نواحی علاقے میں رہتے ہیں۔ تیس برس تک سخت غلامی برداشت کرنے کے بعد ایک غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے ان کو اپنے ‘آقا‘ سے آخرکار آزادی مل گئی۔ غلامی کی تلخ یادیں مبوئرک کا ابھی تک پیچھا نہیں چھوڑ رہیں۔ ان کے بقول، ”وہ بہت دردناک لمحات تھے، میرا آقا میری آنکھوں کے سامنے میری ماں اور بہن کو مارتا پیٹتا اور ان کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔‘‘

موریطانیہ نے سن 1981 میں غلامی پر پابندی عائد کی تھی، کیونکہ وہ دنیا کا واحد ایسا ملک رہ گیا تھا جہاں انسانوں کو بطور غلام رکھنا غیر قانونی عمل نہیں تھا۔ غیر سرکاری تنظیموں کے اندازوں کے مطابق وہاں ہزاروں افراد آج بھی غلامی کے چنگل میں پھنسے ہیں۔ ان غلاموں میں زیادہ تر حراطین اقلیت یا پھر افرو موریطانی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، جن کو جبری مزدوری، گھریلو ملازمین یا پھر نو عمر دلہنوں کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

اس شمال مغربی افریقی ریاست میں غلامی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ انسداد غلامی کے لیے سرگرم عمل تنظیم اینٹی سلیوری انٹرنیشنل کی رکن سارہ میتھیوسن نے بتایا کہ یہاں نسل در نسل غلامی کا سلسلہ جاری ہے، اکثر سیاہ فام لوگوں کو غلام بنا کر رکھا جاتا ہے۔

سارا میتھیوسن نے غلامی کے نئے طریقہٴ کار کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو بھیک مانگنے پر بھی مجبور کیا جاتا ہے۔ ان کے بقول، ”اگر ایک فیملی کے دو سے زائد بچوں کو بھینک مانگنے کے لیے بھیجا جاتا ہے اور فی بچہ ایک یورو بھی حاصل کر کے لاتا ہے، تو ان کے لیے یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔‘‘

میتھیوسن نے مزید بتایا، ”اسی طرح لڑکیوں اور بچوں کو امیر گھرانوں میں گھر کا کام کرنے کے لیے بھی بھیجا جاتا ہے، جس کو کنٹرول کرنا مشکل ہے اور اکثر اوقات یہ بچے زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں۔‘‘

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے مطابق براعظم افریقہ کے سب صحارا خطے میں 3.7 ملین افراد غلامی کی حالت میں زندگی بسر کرتے ہیں۔

مغربی افریقی ملک نائجر میں صورتحال زیادہ مختلف نہیں ہے۔ نائجر حکومت نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطالبہ کے بعد سن 2003 میں غلامی کو ایک مجرمانہ عمل قرار دیا لیکن حکومت اس کے نفاذ کو عملی طور پر ممکن نہیں بنا سکی ہے۔

Share this:
Al-Aqsa Mosque
Previous Post مسجد اقصیٰ کی پکار
Next Post بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین ملین سے زائد ہو گئی
India - Coronavirus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.