geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

الجزائر:کووڈ بندشوں کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ

March 3, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

الجزائر (اصل میڈیا ڈیسک) حِراک کے نام سے معروف جمہوریت نواز تحریک کے حامی سیاسی نظام کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر اتر آئے۔ ایک دن قبل ہی صدر عبدالمجید تبون نے اصلاحات کا وعدہ کیا تھا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عائد بندشوں کے باوجود منگل کے روز ہزاروں مظاہرین حکومت کے خلاف طلبہ کی قیادت والے مظاہروں میں شرکت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

یہ زبردست مظاہرہ گزشتہ دنوں ہونے والے مظاہروں کے بعد الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی طرف سے سیاسی اصلاحات کا آغاز کرنے کے وعدوں کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

مظاہرین الجزائر کے موجودہ سیاسی نظام کو تحلیل کرنے اور فوج کو حاصل اختیارات کو ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کے روز کے مظاہرے میں دو ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔

الحِراک کے نام سے جمہوریت نواز اس تحریک کا آغاز دو برس قبل ہوا تھا۔

مظاہرین نے پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹوں سے بچنے کے لیے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل قصبہ علاقے کے ارد گر واقع تنگ گلیوں میں مارچ کیا۔

عینی شاہدین نے اے ایف پی کو تبایا کہ جب سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی تو دونوں میں معمولی جھڑپ بھی ہوئی۔

پولیس نے مبینہ طور پر مظاہرین کو مین پوسٹ آفس کے پاس پہنچنے سے روک دیا۔ کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے سے قبل حِراک کے مظاہرین بالعموم اسی جگہ پر یکجا ہوا کرتے تھے۔

صدر تبون سن 2019 میں حراک تحریک کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک کوئی بھی اہم اصلاحات نافذ نہیں کیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پیر کے روز بتایا کہ صدر تبون نے مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے مدنظر حکومت میں ایک ‘بڑی‘ تبدیلی کا وعدہ کیا ہے۔

تبون نے اپنی حکومت میں وزارتوں میں حالیہ تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ”میں نے نئے وزراء کی تقرری کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ میں نے حراک سے وابستہ رہ چکے نوجوان وزیروں اور پانچ وزیروں کی تقرری بھی کی ہے اور ان کے کام کاج کے نتائج زمینی سطح پر نظر بھی آنے لگے ہیں۔”

الجیریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر تبون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مظاہرین کے بیشتر مطالبات پورے کردیے ہیں۔

حِراک تحریک کسی رہنما کے بغیر چل رہی ہے۔الجزائر میں سب سے طویل مدت تک عہدہ صدارت پر فائز رہنے والے عبدالعزیز بوطفلیکہ کو حراک تحریک کے نتیجے میں ہی اپریل 2019 میں اقتدار سے دست بردار ہونا پڑا تھا۔

مظاہرین نے دسمبر 2019 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات محض دکھاوا تھے۔

گزشتہ برس مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد بندشوں کے سبب حراک تحریک کو دھچکا پہنچا تھا اور اسے اپنے مظاہرے معطل کرنے پڑے تھے۔

Share this:
Afghanistan Women Murder
Previous Post افغانستان: میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کا قتل
Next Post سینیٹ الیکشن: وزیر مملکت شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع
Shahriar Afridi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.