geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان: میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کا قتل

March 3, 2021 1 1 min read
Afghanistan Women Murder
Share this:

Afghanistan Women Murder

ننگہار (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے صوبہ ننگہار میں ریڈیو اور ٹی وی کے اسٹوڈیو میں کام کرنے والی تین خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ طالبان نے اس میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔

افغانستان میں سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ منگل دو مارچ کو صوبے ننگہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ایک مقامی ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشن کے لیے کام کرنے والی تین خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

انعکاس ٹی وی کے ڈائریکٹر زالمے لطیفی کا کہنا ہے کہ دفتر سے نکلنے کے بعد ان خواتین کو دو مختلف حملوں میں قتل کیا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ”وہ سب ہلاک ہوگئیں۔ وہ دفتر سے اپنے گھر پیدل جا رہی تھیں تبھی ان پر فائرنگ کی گئی۔”

لطیفی کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین انعکاس ٹی کے ڈبنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں۔ نشریاتی ادارے نے متاثرہ خواتین میں سے ایک کی شناخت مرسل وحیدی کے نام سے کی ہے جبکہ دیگر دو کے نام شہناز اور سعدیہ بتائے گئے ہیں۔

انعکاس ٹی وی کے ملازمین کے مطابق متاثرہ خواتین بھارت اور ترکی کے مقبول ٹی وی ڈراموں کی دری اور پشتو زبان میں ڈبنگ کیا کرتی تھیں۔ خواتین پر یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب افغانستان میں صحافیوں، سول سوسائٹی کے ورکروں، حکومتی ملازمین جیسے افراد میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے مقصد سے قاتلانہ حملوں کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے۔

ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو پائی کہ اس حملے کے پیچھے کس گروپ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ کسی بھی گروپ نے فوری طور پر اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم ننگہار میں محکمہ پولیس کے سربراہ جمعہ گل ہمت نے بتایا کہ حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ حکام دوسرے مشبتہ افراد کی تلاش میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس، ”شخص نے خود حملہ کرنے کی بات بات تسلیم کر لی ہے۔” انہوں نے کہا کہ جس شخص کو حراست میں لیا گیا ہے وہ طالبان کا رکن ہے۔

لیکن طالبان، جنہوں نے گزشتہ برس امریکا کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستحظ کیے تھے اور افغان حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں، اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

ننگہار صوبے میں شدت پسند تنظیم داعش کا بھی کافی اثر و رسوخ ہے۔ تاہم اس گروپ نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ لیکن گزشتہ برس دسمبر میں اسی ٹی وی اسٹیشن میں کام کرنے والی ایک دوسری خاتون کا جب قتل ہوا تھا تو داعش کے ایک رکن نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان،میڈیا میں کام کرنے والے افراد کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ فروری 2021میں جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق سن 2018 سے اس برس کے پہلے مہینے تک افغانستان میں ہدف بنا کر قتل کرنے کے سلسلہ وار حملوں میں کم از کم 65 میڈیا پرو فیشنلز اور انسانی حقوق کے کارکنان ہلاک ہو چکے ہیں۔

افغان میڈیا ایڈوکیسی گروپ نائی کے صدر مجیب خلوتگر نے منگل کے روز کہا، ”ہدف بنا کر صحافیوں کو قتل کرنے سے صحافی برادری میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے صحافی سیلف سنسرشپ میں مبتلا ہوں گے اور نتیجتاًمیڈیا کی سرگرمیاں ترک ہوسکتی ہیں اور یہاں تک کہ اس کی وجہ سے وہ ملک چھوڑنے پر بھی مجبور ہوسکتے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد بہت ممکن ہے کہ خاتون صحافی ننگہار میں اپنے کام کے لیے جانے سے گریز کریں کیونکہ اب سکیورٹی کے خطرات بھی بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں انسانی حقوق کی تنظیم، ‘انڈی پینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن’ کی صدر شہناز اکبر نے خواتین کے اس قتل کو ہولناک بتایا ہے۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”اکثر و بیشتر افغان خواتین کو نشانہ بنا کر قتل کیا جا تا ہے۔ اسے قطعی طور پر روکنا ہوگا۔ عام شہریوں کو قتل کرنا اور افغانستان کا مستقبل برباد کرنا بند کریں۔”

انعکاس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ریڈیو اور ٹی وی چینل ایک نجی کمپنی کی ملکیت ہے۔ اس پر خبریں، مختلف سیاسی، اسلامی تعلیمی اور مزاحیہ پرگرام نشر کیے جانے کے ساتھ ساتھ دلچسپ ٹی وی ڈراموں کو بھی افغانستان کی مختلف زبانوں میں ڈب کیا جاتا ہے۔

Share this:
Hackers
Previous Post چینی ہیکرز نے امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنایا، مائیکرو سافٹ
Next Post الجزائر:کووڈ بندشوں کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.