geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: ہلاکتیں 80 ہزار سے زائد، وائٹ ہاؤس میں بھی ماسک پہننا لازمی

May 12, 2020 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

 Donald Trump

وائٹ ہاؤس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے متعلق تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائب صدرمائیک پینس کے ٹیسٹ نیگیٹیو پائے گئے ہیں۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بیالیس لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ 87 ہزار سے زیادہ افراد اب تک اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں بارہ لاکھ سے زائد لوگ کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 80 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں معروف سائنسی ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کے 933 مزید کیسز کی تصدیق کی ہے۔

ایران میں حکام نے منگل 12 مئی سے مساجد کو عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ماہ رمضان میں لوگ عبادت کر سکیں۔

جرمنی میں رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 933 مزیدافراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے اور اس طرح ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 170,508 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز یعنی پیر 11 مئی کو 357 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور اس لحاظ سے یہ ایک بڑا اضافہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 116 مزید افراد ہلاک ہوئے اور اس طرح جرمنی میں اب تک 7533 افراد کی کووڈ 19 سے موت ہوچکی ہے۔

جرمنی نے لاک ڈاؤن کے تحت عائد بندشوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بعض حلقوں کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کی دوسری ممکنہ لہر کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے دو سینئر افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد حکام نے تمام اسٹاف کو ماسک پہننے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کام کے دوران ‘ویسٹ ونگ’ کے تمام ملازمین کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ ویسٹ ونگ میں ہی صدر ٹرمپ کا دفتر ہے۔ لیکن پریس بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے حوالے سے ظاہر کی جانے والی تشویش کو مسترد کر دیا اور کہا کہ نائب صدر مائیک پینس کی جانچ نیگیٹیو آئی ہے۔

جرمنی نے لاک ڈاؤن کے تحت عائد بندشوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بعض حلقوں کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کی دوسری ممکنہ لہر کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں

پیر کی شام کو وائٹ ہاؤس کی یومیہ بریفنگ میں بھی اس وقت ڈرامائی صورت پیش آئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے بغیر اچانک پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔ ورجینیا کی چینی نژاد صحافی ویجاجیانگ نے صدر سے سوال پوچھا کہ آخر ایک ایسے وقت جب ہر روز سینکڑوں امریکی شہری ہلاک ہورہے ہیں، وہ اس بات پر بار بار کیوں زور دیتے ہیں کہ امریکا کووڈ 19 سے لڑائی میں دوسرے ممالک سے بہتر کر رہا ہے؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا، ”ہلاک تو ہر جگہ ہو رہے ہیں، شاید یہ سوال آپ کو چین سے پوچھنا چاہیے۔ مجھ سے مت پوچھیے چین سے یہ سوال پوچھیے۔”

جب جیانگ نے کہا کہ آپ یہ خاص طور پر مجھ سے کیوں کہہ رہے ہیں تو ٹرمپ نے کہا، ”جو بھی ان سے ایسا سوال کرے گا اس کو وہ یہی جواب دیں گے۔” اس کے بعد صدر نے دوسرے افراد سے سوال پوچھنے کو کہا تاہم اس کے فوراً بعد ہی وہ اچانک پریس کانفرنس چھوڑ کو چلے گئے۔

جنوبی کوریا میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 10936 ہوگئی ہے۔ جنوبی کوریا میں اب تک مجموعی طور پر 258 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس دوران فرانس نے سینٹرل امریکا میں پھنسے تقریباً 150 یورپی شہریوں کو نکال کر خصوصی پرواز سے یورپ پہنچا دیا ہے۔ اس میں 57 فرانسیسی شہریوں کے ساتھ ساتھ 18 جرمن بھی تھے۔ اس کے علاوہ اسپین اور اٹلی جیسے یوروپی ممالک کے افراد شامل ہیں۔ اس طرح اور بھی ایسے پھنسے افراد کے لیے بدھ 13 مئی کو ایک فلائٹ پرواز کے لیے تیار ہے۔

چین میں بھی لاک ڈاؤن میں تیزی سے نرمی کا آغاز ہوگیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک ہی کیس سامنے آیا ہے۔ بیجنگ میں مڈل اسکول کھل گئے ہیں اور طلبہ کا اسکول میں آنا جانا جاری ہے۔

کار بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا نے امریکی ریاست کیلفورنیا میں اپنی فیکٹری کو کھول دیا ہے۔ گر چہ ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی تھی تاہم مقامی انتظامیہ نے کار کے کارخانے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ٹیسلا نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے فیکٹری میں اپنا کام کاج شروع کر دیا ہے۔

Share this:
Masjid
Previous Post تبلیغی جماعت کے سربراہ کے آڈیو کا تنازعہ
Next Post آپ ہوتے کون ہیں بل معاف کرنیوالے؟ وزیر خارجہ کا سندھ حکومت کے آرڈیننس پر شدید اعتراض
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.