geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آپ ہوتے کون ہیں بل معاف کرنیوالے؟ وزیر خارجہ کا سندھ حکومت کے آرڈیننس پر شدید اعتراض

May 12, 2020 1 1 min read
Shah Mehmood Qureshi
Share this:

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ نے سندھ حکومت کے آرڈیننس پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کیا آرڈیننس لا رہی ہے اور آپ بجلی کے بل معاف کیسے کر سکتے ہیں؟ آپ ہوتے کون ہیں بل معاف کرنے والے؟

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کورونا چیلنج ہے، دینا کہہ رہی ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دوسرا بڑا بحران کورونا ہے، امریکا اور یورپ کے اپنے ہاتھ پاؤں پھول گئے، سب کی کیفیت آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کا مقابلہ کریں گے اور اسے شکست دیں گے، شیری رحمان نے کہا کہ کنفیوژن ہے، یہ بات درست نہیں، ملک میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، پالیسی واضح ہے اور قومی حکمت عملی مرتب کی جاچکی ہے۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ہرگز نہیں کہا کہ لاک ڈاؤن اشرافیہ نے کرایا، وزیراعظم کی بات کی میں وضاحت کردیتا ہوں، وزیراعظم نے کہا ملک میں ایک مزدور طبقہ ہے، ایک اشرافیہ ہے اور اس کے پاس لاک ڈاؤن میں زندہ رہنے کے وسائل ہیں لیکن غریب میں صلاحیت نہیں، ہم نے بھوک اور غربت سے جان بچانی ہے، ماہرین نے کہا کہ اگرلاک ڈاؤن رکھا جاتا تو لوگ غربت کی لکیرسے نیچے چلے جائیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے متعلق یونیفارم پالیسی ہے، کورونا کی قومی پالیسی میں سندھ کی ان پُٹ موجود ہے، ن لیگ کی رائے ہمیں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے ہمیں مل جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تاثر دیا جا رہا ہے کہ کورونا کا حل لاک ڈاؤن ہے لیکن یہ درست نہیں، لاک ڈاؤن تو اس کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے،کورونا کا حل ویکسین ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ہم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا اگر اجلاس بلانے میں ہچکچاہٹ ہوتی تو کیوں بلاتے، اجلاس کا مقصد ہے ہم آپ کی گفتگو سنیں، قومی ایمرجنسی ہے اور قومی حکمت عملی بنانی ہے، سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین خود اس اجلاس کو بلانے کے خلاف تھے، خود پیپلزپارٹی کی قیادت بحث میں رہی کہ اجلاس بلایا جائے یا ورچوئل بلایا جائے۔

انہوں نے سندھ حکومت اور آرڈیننس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہ سندھ ہمارا ہے، اس کے دارالحکومت میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کی اکثریت ہے، آپ صوبے کے ٹھیکیدار نا بنیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اندرون سندھ میں کونسا لاک ڈاؤن ہے؟ مراد علی شاہ کی محنت سے ہرگز انکار نہیں کروں گا، گلگت اور آزاد کشمیر نے اچھی محنت کی ہے، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں لیکن آج وفاق کی علامت والی جماعت سے سندھ کی بو آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں تاجروں سے ان کے مذاکرات ناکام ہوئے، وہاں کے تاجروں نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں پھر انہیں مجبوراً لاک ڈاون کھولنا پڑا، ہمارے ملک میں کوئی آمریت نہیں ہے، یہاں لوگوں کو قائل کرنا پڑتا ہے اور ہم ڈنڈے کے زور پر کچھ نہیں کرسکتے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے قائل ہیں اور وہ ہماری ہے، واضح کہتا ہوں، اٹھارہویں ترمیم کو دفن کرنا ہماری سیاست نہیں، اس کے عمدہ پہلو ہمیں قبول ہیں لیکن ترمیم میں جو مسائل سامنے آئے اس پر بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیا آرڈیننس لا رہی ہے، آپ بجلی کے بل معاف کیسے کرسکتے ہیں؟ آپ ہوتے کون ہیں بل معاف کرنے والے، سندھ کے ساتھ ہرگز امتیازی سلوک نہیں روا رکھا جا رہا، اس کو آبادی کے تناسب سے زیادہ سامان دیا، سندھ کے ساتھ نا زیادتی ہوئی ہے نا کریں گے، جیسے پنجاب میں لوہا منوایا اب سندھ میں ہم اپنا لوہا منوائیں گے، تیاری کرلو۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post امریکا: ہلاکتیں 80 ہزار سے زائد، وائٹ ہاؤس میں بھی ماسک پہننا لازمی
Next Post روس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور 75 سالہ فتح کا جشن
Russia Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.