geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: دائیں بازو سے تعلق رکھنے پر بارہ فوجیوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا

January 20, 2021 1 1 min read
Army
Share this:

Army

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی حکام نے جو بائیڈن کی افتتاحی تقریب کی حفاظت پر مامور کیے گئے نیشنل گارڈ کے تمام ارکان کی اچھی طرح سے چھان بین کرنے کے بعد بارہ فوجیوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔

امریکی حکام نے منگل کے روز کہا کہ فوج نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے تحفظ کیے لیے تعینات کیے گئے پچیس ہزار نیشنل گارڈ میں سے ان بارہ ارکان کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے جن کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ان کے دائیں بازو کی انتہا پسند ملیشیا سے تعلق تھے یا پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسے ہی انتہا پسندانہ نظریات کا اظہار کیا تھا۔

چھ جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس تناظر میں حکام کو واشنگٹن میں جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر ممکنہ طور پرتشدد کے واقعات کا خدشہ ہے اور اسی لیے بدھ 20 جنوری کی اس تقریب کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واشنگٹن شہر میں اس وقت ایک طرح سے لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے۔ تحفظ کے مقصد سے مختلف مقامات پر بیریکیڈس لگائے گئے ہیں جبکہ حساس علاقوں میں خار دار تاریں بھی بچھائی گئی ہیں اور شہر کی حفاظت کے لیے پچیس ہزار فوجی جوان تعینات کیے گئے ہیں جو ہمہ وقت گشت کر رہے ہیں۔

بیشتر فوجی عملہ وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل کے آس پاس کے ریڈ زون والے علاقے میں تعینات کیا گیا ہے جہاں نو منتخب صدر جو بائیڈن اور کمالہ ہیرس کی حلف برداری کی تقریب ہونی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے حکام کو اندرونی حملوں یا پھر فساد بھڑک اٹھنے کی صورت میں فوج کی جانب سے فکر لاحق ہے۔ اسی تشویش کے مد نظر ایف بی آئی نے سکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات کیے گئے تمام نیشنل گارڈز کا بیک گراؤنڈ چیک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے سربراہ جنرل ولیم واکر نے امریکی نیوز چینل فاکس نیوز سے بات چیت میں کہا، ”ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ سکیورٹی کے حصار کے لیے درست لوگ موجود ہوں۔”

پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہو ف مین کا کہنا تھا کہ ”زبردست احتیاط برتنے” کی حکمت عملی کے تحت مشتبہ گارڈز کو گھر بھیج دیا گیا ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام بارہ ارکان کا تعلق انتہا پسند گروپ سے بھی نہیں تھا۔

فوج کے سربراہ ڈینیئل ہوکینسین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پریشان کن ٹیکسٹ پیغامات دریافت ہونے کے بعد ایک فوجی کو ہٹا دیا گیا تھا جبکہ ایک دوسرے محافظ کو متعلقہ ایجنسی کو رپورٹ کرنے کو کہا گیا۔ اس کے علاوہ دس دیگر ارکان کو سابقہ مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا لیکن ان کا افتتاحی تقریب سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔

اس دوران منگل 19 جنوری کو جارجیا میں ایک حاضر سروس فوجی کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ حکام کا خیال ہے کہ مذکورہ فوجی امریکی فوجیوں پر گھات لگا کر حملے کے لیے شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ پرائیویٹ کول جیمز بریجز پر، ”ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی مدد فراہم کرنے کی کوشش کرنے اور امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کی سعی کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔” اس فوجی کو جمعرات کے روز وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post ملک میں مزید 1 ہزار 772 افراد میں کورونا کی تشخیص
Next Post کورونا: امریکی اموات پر بائیڈن کا خراج عقیدت
Joe Biden and Kamala Harris

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.