geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا: امریکی اموات پر بائیڈن کا خراج عقیدت

January 20, 2021 0 1 min read
Joe Biden and Kamala Harris
Share this:

Joe Biden and Kamala Harris

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب سے قبل نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس نے وبا سے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جو بائیڈن نے واشنگٹن میں لنکن میموریل کے قریب ایک تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر لنکن میموریل کے قریب واقع جھرنے کے ارد گرد چار سو چراغ روشن کیے گئے تھے جبکہ مرنے والوں کی یاد میں واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں 400 مرتبہ گھنٹیاں بجائی گئیں۔

امریکا کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو سرخ روشنیوں سے روشن کیا گیا جو دل کی دھڑکن کی عکاسی کررہے تھے۔

ریاست یوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی کے گرجا گھر میں پندرہ بار گھنٹیاں بجائی گئیں۔ اس ریاست میں کووڈ انیس سے پندرہ سو سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ براعظم امریکا میں انفیکشن جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس اعتبار سے شمالی اور جنوبی امریکا میں طبی وسائل کم پڑرہے ہیں۔

پان امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر کلاریزا ایٹینے کا کہنا ہے: ”پورے خطے میں اور بالخصوص شمالی اور جنوبی امریکا میں بہت سے ہسپتال اپنے بس سے کہیں زیادہ کام کررہے ہیں۔‘‘

میکسیکو میں حکام ایک سرکاری ہسپتال سے کورونا وائرس ویکسین کی چوری کی تفتیش کررہے ہیں۔ حکومت نے ویکسین کی حفاظت کے لیے فوج تعینات کردی ہے۔

کینیڈا کو اگلے ہفتے بایو این ٹیک۔فائزر کی ویکسین نہیں مل رہی اور اگلے ماہ بھی توقع سے پچاس فیصد کم ویکسین ملنے کا امکان ہے۔ فائزر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پیداوار میں تبدیلی کی وجہ سے جنوری کے اواخر اور فروری کے اوائل میں ویکسین کی تیاری میں کمی آئے گی، جس کی وجہ سے کینیڈا اور یورپی ملکوں کوسپلائی کم ہوجائے گی۔

جرمنی میں حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں چودہ فروری تک توسیع کر دی ہے۔ کچھ مزید نئے ضابطے بھی نافذ کیے جائیں گے جن کے تحت اب بعض عوامی مقامات پر مخصوص قسم کے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ دیگر یورپی ملکوں میں بھی نقل و حرکت پر عائد موجودہ پابندیوں میں توسیع پر غور کیا جا ریا ہے۔

لندن 2012 گیمس کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپک اب شاید ‘نہیں ہوسکیں گے‘۔ لندن 2012 اولمپکس کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین کیتھ مِلس نے کہا کہ اولمپک کے عہدیدار اسے منسوخ کرنے پر غور کررہے ہیں کیونکہ ٹوکیو اور جاپان کے دیگر حصوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت حال ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے لیے عوامی حمایت میں کمی آئی ہے۔

Share this:
Army
Previous Post امریکا: دائیں بازو سے تعلق رکھنے پر بارہ فوجیوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا
Next Post ایرانی حکومت کو گرا دینا چاہیے: جان بولٹن
John Bolton

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.