geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی یوم آزادی کا جشن: ٹرمپ سیاسی مخالفین، چین اور میڈیا پر برہم

July 6, 2020 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی یوم آزادی کی تقریبات بھی کورونا وائرس کی وبا کی زد میں رہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں چین، بائیں بازو کے سیاسی مخالفین اور میڈیا کے کچھ حلقوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اس سال جب امریکی یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہفتہ چار جولائی کو واشنگٹن ڈی سی میں عوام کا ہجوم جمع ہوا، تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سیاسی مخالفین پر بھرپور تنقید کی اور چین کے خلاف ایک مرتبہ پھر بیان دیا۔ وائٹ ہاؤس کے گارڈن میں تقریر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ’’امریکی ہیروز نے نازیوں کو شکست دی، فاشسٹوں اور کمیونسٹوں کے تخت الٹ دیے۔۔۔ اور دہشت گردوں کا آخر تک پیچھا کیا۔‘‘

صدر ٹرمپ نے مزید کہا، ’’اب ہم بنیاد پرست بائیں بازو (ریڈیکل لیفٹ)، مارکسسٹ، انتشار پسند، اشتعال پسند، لٹیروں کو شکست دینے کے لیے عمل پیرا ہیں اور ایسے بہت سارے لوگ ہیں، جو قطعی طور پر علم نہیں رکھتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بات افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئیڈ کے قتل کے تناظر میں کہی۔

ٹرمپ نے امریکی طرز زندگی کی حفاظت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کے مطابق اس کا آغاز سن 1492 میں کولمبس کے امریکا کو دریافت کرنے کے بعد ہوا۔ یہ امر اہم ہے کہ نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کے دوران امریکا کے مختلف شہروں میں کولمبس کے مجسمے خراب اور مسمار کیے گئے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے کووڈ انیس کے خلاف بہت زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹرمپ کے بقول، ’’ہم شاندار فتح کی راہ پر گامزن ہیں۔‘‘ ان کے مطابق کورونا کے ننانوے فیصد کیسز نقصان دہ نہیں ہوتے۔

واضح رہے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے۔ امریکا میں اس عالمی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں چین سے پھوٹنے والی یہ وبا دو سو دس ممالک اور علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

ہفتہ کے روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے چین کو کورونا وائرس کی وبا کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا، ’’یہ وائرس چین کی رازداری، دھوکا دہی اور معلومات چھپانے کی وجہ سے 189 ممالک میں پھیل گیا اور چین کو اس کا پوری طرح سے جوابدہ ہونا لازمی ہے۔‘‘

امریکی حکام نے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے چہرے کو ڈھانپنا لازمی قرار نہیں دیا تھا۔ تاہم نیشنل پارک سروس واشنگٹن ڈی سی میں مفت ماسک تقسیم کر رہی تھی۔ شہر کی میئر موریل باؤسر نے انفیکشن کے خطرے کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تقریب کو روکنے سے قاصر ہیں کیونکہ یہ تقریب وفاقی حدود میں منعقد ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:جونیئر ٹرمپ کی گرل فرینڈ بھی کورونا کا شکار
ٹرمپ انتظامیہ جشن کے ماحول کو برقرار رکھنا چاہتی تھی لیکن امریکی ریاست ٹیکساس اور فلوریڈا میں کووڈ انیس کے کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ حکام نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ٹیکساس میں 8258 اور فلوریڈا میں 11458 نئے مریضوں کی اطلاع دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے نئے کیسز کے ریکارڈ اضافے کو ایک مرتبہ پھر زیادہ تعدا میں ٹیسٹنگ کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے مسترد کر دیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر میڈیا میں جعلی خبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا، ’’اگر ہم اتنی زیادہ تعداد میں کامیابی کے ساتھ مریضوں کے ٹیسٹ نہیں کرتے تو دیگر ممالک کی طرح ہمارے ہاں بھی کم تعداد میں کورونا کے مریض سامنے آتے۔‘‘

Share this:
Jawad Zarif
Previous Post جواد ظریف کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران “كذّاب” کے نعرے
Next Post ایران: آگ لگنے سے نطنز جوہری تنصیب کو زبردست نقصان
Iran Natanz Nuclear Facility

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.