geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران: آگ لگنے سے نطنز جوہری تنصیب کو زبردست نقصان

July 6, 2020 1 1 min read
Iran Natanz Nuclear Facility
Share this:

Iran Natanz Nuclear Facility

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے نطنز جوہری تنصیب میں آگ لگنے سے جوہری مادوں کو افزودہ کرنے والے ایک سینٹر فیوز اسمبلی سینٹر کو کافی نقصان پہنچا ہے، تاہم حکام کے مطابق اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایران نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اس کے زیر زمین نطنز جوہری تنصیب میں آگ لگنے سے ایک سینٹر فیوز اسمبلی سینٹر کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا (آئی آر این اے) کے مطابق آتشزدگی کایہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا تھا۔ پہلے ایرانی حکام نے اس واقعے کو معمولی بتا کر ٹال دیا تھا۔

ایران میں جوہری ادارے ‘اٹامک انرجی آرگنائزیشن’ کے ترجمان بہروز کمال وندی نے اتوار کے روز یہ بات تسلیم کی کہ آگ کی وجہ سے مرکز کے ایک اہم حصے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”اس واقعے سے ایڈوانس سینٹر فیوز کے پروڈکشن اور پیش رفت میں اوسط درجے کی سست روی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ جس عمارت کو نقصان پہنچا ہے ایران اسے بڑی عمارت سے تبدیل کریگا، جس میں پہلے سے بھی بہتر آلات اورساز و سامان ہوں گے۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ ”اس واقعے سے کافی نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔” حالانکہ ابتدا میں جب آک لگنے کی خبر آئی تھی تو ایرانی حکام نے اسے غیر معمولی بتا کر ٹالنے کی کوشش کی تھی اور یہ دعوی کیا تھا کہ عمارت کا صرف ایک چھوٹاحصہ ہی متاثر ہوا ہے۔ لیکن اب ایران نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ جوہری تنصیب میں آگ لگنے سے سینٹرفیوز اسبملی کے اس مرکزی حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کا افتتاح 2018 میں کیا گیا تھا۔

ایران میں بعض حلقوں کی جانب سے اس طرح کی بھی باتیں کہی گئی ہیں کہ ممکن ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ حرکت انجام دی گئی ہو۔ لیکن اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے نہ تو کوئی ثبوت پیش کیا گیا ہے اور نہ ہی اس الزام کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی ہے۔ ماضی میں نطنزجوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کے لیے ‘اسٹکس نیٹ’ کمپیوٹروائرس کا استعمال کیا گیا تھا اور اس وقت ایران میں بالعموم یہ تاثر تھا کہ اس وائرس کو امریکا یا اسرائیل نے تیار کیا تھا۔

لیکن اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے اس تاثر کو پوری طرح سے مسترد کیا ہے کہ نطنز جوہری پلانٹ میں جو کچھ بھی ہوا اس کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، “کوئی ضروری نہیں کہ ایران میں جو کچھ بھی ہو اس کا ہم سے لینا دینا ہو۔ وہ پورا نظام بہت پیچیدہ ہے اس کی حفاطت کا ان پر کافی دباؤ بھی رہتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں ہمیشہ اس بات کا علم رہتا ہے کہ ان کو کیسے محفوظ رکھا جائے۔ ”

ایران کا زیر زمین ‘نطنز فیول انریچمنٹ پلانٹ’ (ایف ای پی) یورینیم افزودہ کرنے کا سب سے بڑا تنصیب ہے۔ایران میں کئی جوہری تنصیبات ہیں جو اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کی نگرانی میں کام کرتے ہیں اور نطنزجوہری تنصیب بھی انہیں میں سے ایک ہے۔عالمی جوہری ادارے ‘انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی’ (آئی اے ای اے) اور بعض دیگر مغربی خفیہ اداروں کا خیال ہے کہ 2003 سے پہلے تک ایران نطنز جوہری مرکز کو ہی پوشیدہ طور پر اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ لیکن ایران نے ابتدا سے ہی اس بات کی ترید کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے جوہری مراکز توانائی کے حصول کے لیے ہیں، جوہری ہتھیاروں کے لیے نہیں۔

2015 میں ایران اور جرمنی سمیت چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایک تاریخی جوہری معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد ایران نے اپنے جوہری پروگرام اور اس سے متعلق اپنے عزائم کو محدود کر دیا۔اس معاہدے کے تحت ایران پر عائد کئی معاشی پابندیوں کو ختم کر دیا گیا تھا۔ لیکن 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکا کو اس معاہدے سے الگ کر تے ہوئے ایران پر ایک بار پھر سے سخت ترین پابندیاں نافذ کر دیں۔ اس امریکی فیصلے کے رد عمل میں ایران نے بھی عالمی برادری سے جو وعدے کیے تھے اس میں کمی کر دی۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post امریکی یوم آزادی کا جشن: ٹرمپ سیاسی مخالفین، چین اور میڈیا پر برہم
Next Post ڈچ شناختی کارڈ میں جنس کا خانہ ختم کرنے کی تجویز
Dutch Peoples

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.