geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی پادری، فلپائنی گاؤں، جنسی جرائم کی عشروں تک پردہ پوشی

September 10, 2019 0 1 min read
American Pastor
Share this:

American Pastor

فلپائن (اصل میڈیا ڈیسک) یہ بات دنیا کے سب سے زیادہ کیتھولک ملک فلپائن کے ایک گاؤں تالُستوسان کی ہے، جہاں ایک امریکی پادری نے ایک بارہ سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے بعد کہا تھا، ’’یہ ایک قدرتی بات ہے، جوان ہونے کے عمل ہی کا ایک حصہ۔‘‘

پھر 2018ء میں اسی پادری نے اس لڑکے کو، جو تب ایک جوان آدمی تھا، ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا، ”اچھے دن تو گزر گئے ہیں، سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔‘‘ یہ فون کال اس متاثرہ آدمی نے ریکارڈ کر لی تھی، اور اب اس کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات فلپائن کے ایک جزیرے پر واقع اس چھوٹے سے گاؤں میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ کھڑا کر چکے ہیں۔

اس فلپائنی شہری کی طرف سے کیتھولک چرچ کے اس نمائندے کی طرف سے اپنے ساتھ جنسی زیادتی کے یہی الزامات اس بات سے پردہ اٹھانے کے لیے بھی کافی ہیں کہ کلیسائی شخصیات کس کس طرح کے جنسی جرائم میں ملوث ہوتی ہیں اور ان کے ایسے مجرمانہ اعمال کی کیسے کیسے پردہ پوشی کی جاتی ہے، کبھی کبھی تو عشروں تک کے لیے۔

فلپائن کے اس شہری نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ جب وہ بارہ سال کا ایک کم عمر لڑکا تھا، تو مقامی کلیسا کا پیُوس ہینڈرکس نامی امریکی پادری اسے چرچ کی عمارت سے ملحقہ ایک رہائش گاہ کے غسل خانے میں لے گیا تھا، جہاں وہ اس لڑکے پر جنسی حملے کا مرتکب ہوا تھا۔ اپنے اس جرم کے بعد اس پادری نے اس لڑکے سے کہا تھا، ”یہ ایک قدرتی بات ہے، جوان ہونے کے عمل ہی کا ایک حصہ۔‘‘

پھر یہ کیتھولک پادری اس لڑکے کے ساتھ کئی برسوں تک جنسی زیادتی کا مرتکب ہوتا رہا تھا لیکن متاثرہ لڑکا کبھی بھی کسی کو کچھ بتا نہ سکا تھا۔ تب ایک دن گاؤں کے ایک رہائشی نے یہ سوال اٹھا ہی دیا کہ متعلقہ پادری مقامی لڑکوں پر اتنا مہربان کیوں رہتا تھا؟

تب اس متاثرہ نوجوان نے سوچا کہ جو کچھ اس کے ساتھ برسوں تک ہوتا رہا ہے، کل وہی کچھ اس کے بھائی کے ساتھ بھی ہو گا۔ یہ سوچ کو وہ گزشتہ برس نومبر میں پولیس کے پاس گیا اور سب کچھ بتا دیا۔

اس کے بعد اس وقت 78 سالہ پادری ہینڈرکس کو گرفتار کر لیا گیا اور اس پر بچوں سے جنسی زیادتی کی فرد جرم بھی عائد کر دی گئی۔ تب سے اب تک کم از کم 20 ایسے لڑکے اور جوان مرد پولیس کو یہ بتا چکے ہیں کہ یہ پادری ان کے ساتھ بھی جنسی زیادتیوں کا مرتکب ہوا تھا۔

ان میں سے تو کئی ایسے بھی تھے، جن کی عمریں ان کے خلاف پادری کی طرف سے ارتکاب جرم کے وقت صرف سات سال تک تھیں۔

ارجنٹائن کی عورتیں اور مرد 16 سالہ لڑکی لوسیا پیریز کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے خلاف بڑی تعداد میں سٹرکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان میں سے اکثریت نے کالے لباس پہن کر ہلاک شدہ لڑکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

پولیس کے تفتیشی ماہرین کے مطابق پادری ہینڈرکس پر جن جرائم کے الزامات لگائے گئے ہیں، ان میں سے کئی کا ارتکاب تو ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ پہلے کیا گیا تھا۔ لیکن ساتھ ہی تفتیش کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پادری شاید کئی نسلوں سے بچوں سے جنسی زیادتیوں کا مرتکب ہوتا رہا ہے اور یہ سلسلہ اس کی گرفتاری سے صرف چند ماہ پہلے تک جاری تھا۔ یہ امریکی پادری فلپائن کے اس گاؤں میں تقریباﹰ چالیس سال تک مقامی کیتھولک برادری کا مذہبی رہنما رہا تھا۔

اے پی نے اس بارے میں اپنے ایک تفصیلی جائزے میں لکھا ہے کہ پادری ہینڈرکس کے جرائم اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ انتہائی حد تک کیتھولک مسیحی عقیدے کے حامل اکثریتی آبادی والے ملک فلپائن میں کلیسائی شخصیات کی طرف سے جنسی جرائم کتنی دیر تک پوشیدہ رکھے جاتے ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیا کے اسی ملک میں مقیم اور آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے پادری شائے کلّن کو فلپائن میں کلیسائی فرائض انجام دیتے ہوئے کئی عشرے ہو چکے ہیں۔ وہ خاص طور پر ایسے افراد کی بحالی کے لیے کام کرتے ہیں، جو کم عمری میں جنسی زیادتیوں کا شکار رہے ہوں۔

ریورنڈ کلّن کہتے ہیں، ”یہ حقائق کو چھپائے رکھنے کی عادت ہے، خاموشی اختیار کیے رہنے کی روایت جو کلیسائی حکام کی طرف سے اپنی ذاتی حفاظت کا کلچر بن چکی ہے۔‘‘

فلپائن میں 2002ء میں ہونے والی کیتھولک بشپس کی قومی کانفرنس نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ کلیسائی حکام کی طرف سے بچوں سے جنسی زیادتیوں کے واقعات پر پائی جانے والی طویل خاموشی ختم کر دی جائے گی اور ایسے الزامات کا کھل کر سامنا کیا جائے گا۔

دوسری طرف ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ فلپائن میں، جہاں کیتھولک مسیحی عقیدے کے حامل شہریوں کی تعداد 80 ملین بنتی ہے، ماضی میں بھی ایسے کئی وعدے کیے گئے تھے لیکن وہ سب روایت، نام نہاد پاک بازی اور کلیسائی اثر و رسوخ کی نذر ہو گئے تھے۔

اس کا ثبوت یہ ہے کہ امریکی پادری ہینڈرکس کے بارے میں جزیرے بیلیران کے کئی باسیوں کا یہ خیال تو تھا کہ وہ شاید بچوں کے جنسی استحصال کے مرتکب ہوتے تھے لیکن پھر بھی اس بارے میں گزشتہ برس نومبر سے پہلے کسی نے کبھی کبھی کھل کر کچھ نہیں کہا تھا۔

فلپائن میں ایسے جرائم کا ارتکاب کتنے وسیع پیمانے پر کیا جاتا ہے، اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ ایک اور فلپائنی جزیرے بوہول پر جوزف سکیلٹن نامی پادری 30 سال سے زیادہ عرصے تک کیتھولک مذہبی فرائض انجام دیتا رہا تھا۔

اس پادری کو ایک 15 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں قصور وار قرار دیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور پادری کو ایک 17 سالہ لڑکی کو ریپ کرنے کے الزامات کا سامنا بھی ہے۔

Share this:
Afghan Military
Previous Post مذاکرات ناکام نہیں معطل ہوئے ہیں
Next Post ہانگ کانگ، اسکول کی بچے بھی حکومت مخالف مظاہروں میں شامل
School kid Demonstrations

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.