geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مذاکرات ناکام نہیں معطل ہوئے ہیں

September 10, 2019 1 1 min read
Afghan Military
Share this:

Afghan Military

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کی طرف سے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم کیے جانے پر پاکستان میں تشویش ہے لیکن اکثر مبصرین کا خیال ہے کہ یہ تعطل عارضی ہے اور بات پھر سیاسی حل کی طرف جائے گی۔

دفاعی تجزیہ نگار سابق میجر جنرل اعجاز اعوان کہتے ہیں، ’’میرے خیال میں دونوں فریق مذاکرات پر واپس آئیں گے کیونکہ صدر ٹرمپ فوجوں کو نکالنا چاہتے ہیں۔ لیکن پینٹاگون، پومپیو اور کچھ اور عناصر اس کے حق میں نہیں۔ بھارت اور افغان حکومت بھی مذاکرات کو ناکام بنا نا چاہتے ہیں کیونکہ اس معاہدے سے فائدہ پاکستان، طالبان اور امریکا کو ہونا ہے۔‘‘

افغان تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی بھی اس بات چیت کے خاتمے کو عارضی سمجھتے ہیں۔ ”میرے خیال میں فریقین کو واپس مذاکرات کی طرف آنا پڑے گا کیونکہ بات کافی آگے جا چکی ہے۔ کئی امور طے ہو چکے ہیں۔ میرے خیال میں امریکا مزید کچھ مطالبات رکھنا چاہتا ہے اور اسی لیے مذاکرات میں تعطل آیا ہے۔‘‘

رحیم اللہ یوسفزئی کے خیال میں بظاہر اس کا امکان نہیں۔ ”میرے خیال میں فوجی ایکشن کا تو امکان نہیں لیکن پاکستان سے یہ کہا جائے گا کہ وہ طالبان رہنماؤں کو گرفتار کرے۔ زیادہ تر طالبان تو چلے گئے ہیں لیکن جو تھوڑے بہت ہیں یا ان کے رشتے دار ہیں، ان کی گرفتاری کا مطالبہ ہو سکتا ہے۔ ‘‘

معروف دانشور ڈاکڑ سید عالم محسود کا کہنا ہے کہ پاکستان پر طالبان کی حمایت کا پہلے ہی الزام تھا اور ملا ہیت اللہ کے بھائی کی ہلاکت کے بعد تو یہ بات اور واضح ہوگئی ہے کہ اسلام آباد کس کو سپورٹ کرتا ہے۔ ”کافی لوگوں نے اس بات پر سکھ کا سانس لیا ہے کہ یہ معاہدہ نہیں ہوا کیونکہ اس معاہدے سے افغانستان پھر طالبان کے ہاتھوں میں چلا جاتا۔‘‘

واضح رہے کہ مذاکرات کی سربراہی کرنے والے ملا عبدالغنی برادر ایک طویل عرصے تک پاکستان کی قید میں رہے۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اسلام آباد کے ہمدرد ہیں لیکن یہ بھی تاثر ہے کہ طالبان پاکستان کے اتنے زیراثر نہیں جتنا پہلے ہوا کرتے تھے۔

لیکن معروف سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر میرحاصل بزنجو کے خیال میں صدرٹرمپ کا فیصلہ پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ، ”اگر پاکستان سے کہا جائے گا کہ وہ طالبان رہنماوں یا ان کے رشتے داروں کو گرفتار کرے تواس کے پاس نہ کہنے کی گنجائش نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف اور دوسرے ادارے بھی پاکستان پر دباو ڈالنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔‘‘

انہوں نے خبردار کیا کہ، ”اگر افغانستان میں لڑائی بڑھی تو قبائیلی علاقوں اور بلوچستان میں بھی انتشار بڑے گا۔ لہذا ہمیں یا تو طالبان کو مذاکرات پر لانا ہوگا یا پھر بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا ورنہ ہمارے مسائل بہت بڑھیں گے۔‘‘

Share this:
Michelle Bachelet
Previous Post اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار
Next Post امریکی پادری، فلپائنی گاؤں، جنسی جرائم کی عشروں تک پردہ پوشی
American Pastor

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.