geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آسیہ بی بی کے لیے فرانس کی اعزازی شہریت

February 29, 2020February 29, 2020 0 1 min read
Asia Bibi
Share this:

Asia Bibi

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کئی برس تک توہین مذہب کے الزام میں قید رہنے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو فرانس کی جانب سے اسی ہفتے اعزازی شہریت دے دی گئی ہے۔ آسیہ بی بی جمعے کو کینیڈا روانگی سے قبل فرانسیسی صدر سے بھی مل رہی ہیں۔

پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو منگل پچیس فروری کے روز فرانس کی اعزازی شہریت دے دی گئی۔ اس سلسلے میں انہیں پیرس کی میئر اینے ہڈالگو کی جانب سے ایک سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔ فرانس کی حکومت نے آسیہ بی بی کے لیے اعزازی شہریت کا اعلان سن 2014 میں کیا تھا تاہم عملی طور پر یہ اس ہفتے ممکن ہوا۔

آسیہ بی بی پر جون 2009 میں پنجاب کے ضلعے شیخوپورہ میں ان کے گاوں کی بعض خواتین نے توہین مذہب کا الزام لگایا، جس پر بعد ازاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کی سماعت کرنے والے ٹرائل کورٹ نے انہیں نومبر سن 2010 میں توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی تھی۔ البتہ 2019 میں سپریم کورٹ کے ایک تین رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر کارروائی کرتے ہوئے زیریں عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ رہائی کے فوری بعد آسیہ بی بی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا منتقل ہو گئی تھیں۔

مسیحی خاتون آسیہ بی بی نے فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔ اپنی درخواست میں آسیہ بی بی نے کہا تھا کہ وہ فرانس میں رہنے کی خواہشمند ہیں۔ ان کے بقول فرانس وہ ملک ہے جس نے انہیں نئی زندگی دی۔ گزشتہ روز فرانس کے ‘آر ٹی ایل ریڈیو اسٹیشن پر ایک انٹرویو کے دوران آسیہ بی بی نے کہا کہ فرانس میں رہنا ان کی دلی خواہشات میں سے ایک ہے۔ بی بی اپنی کتاب کی تشہیر کے سلسلے میں ان دنوں فرانس میں ہیں۔ ان کی کتاب گزشتہ ماہ شائع ہوئی تھی۔ فرانسیسی زبان میں چھپنے والی ان کی کتاب کا انگریزی عنوان Finally free ہے۔ کتاب کا انگریزی ترجمہ رواں برس ستمبر میں شائع ہو گا۔ کتاب کی مصنفہ این ازبیلا ٹولیٹ ہیں۔ این ٹولیٹ 2008 سے مئی 2011 تک ایک ادارے کی پاکستان میں نامہ نگار کی حیثیت سے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتی رہی ہیں جب کہ وہ افغانستان میں بیور چیف بھی رہ چکی ہیں۔ فرانسیسی این ازبیلا ٹولیٹ نے آسیہ بی بی کی رہائی کے لیے مہم چلائی تھی۔

آسیہ بی بی نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا میں بھی بہت خوش ہیں لیکن وہ این ٹولیٹ کے ساتھ مل کر پاکستان میں توہین مذہب کے الزامات پر قید دیگر افراد کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔ ”این ازبیلا میرے لیے ایک فرشتے کی حیثیت رکھتی ہیں۔

آسیہ بی بی صدارتی محل میں جمعے کو فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں سے بھی مل رہی ہیں، جس کے بعد ایک پریس کانفرنس بھی ہونی ہے۔ ہو گی۔ آسیہ بی بی آج شب ہی کینیڈا واپس بھی جا رہی ہیں۔ آسیہ بی بی کہتی ہیں، ”پاکستان میرا ملک ہے اور مجھے اپنے ملک سے محبت ہے لیکن میں ہمیشہ کے لیے جلا وطن ہو چکی ہوں۔

Share this:
Taliban
Previous Post امریکا طالبان معاہدہ: شدت پسندوں کی کامیابی ہے؟
Next Post امریکا کا پہلا یہودی صدر؟ سینڈرز، بلومبرگ روایت شکنی کے خواہاں
Bernie Sanders

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.