geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کا پہلا یہودی صدر؟ سینڈرز، بلومبرگ روایت شکنی کے خواہاں

February 29, 2020 2 1 min read
Bernie Sanders
Share this:

 Bernie Sanders

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں آج تک کبھی کوئی یہودی سیاستدان صدر نہیں بنا۔ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند سینیٹر برنی سینڈرز اور ارب پتی بزنس مین بلومبرگ دونوں میں سے کوئی جیت گیا، تو امریکا میں پہلی بار ایسا بھی ہو جائے گا۔

ترقی پسند اور روشن خیال سیاسی اقدار کے حامی اور امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ رکن برنی سینڈرز اسی سال ہونے والے صدارتی الیکشن میں اپنی پارٹی کے امیدوار بننے کے خواہش مند ہیں۔ وہ اب تک اس دوڑ میں شامل باقی تمام سیاستدانوں سے آگے ہیں۔

برنی سینڈرز کے علاوہ ارب پتی بزنس مین مائیکل بلومبرگ بھی صدارتی انتخابی دوڑ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے اپنی بطور امیدوار نامزدگی کی خواہش رکھتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی نے اگر ان دونوں میں سے ہی کسی کو اپنا انتخابی امیدوار بنایا، تو پھر اس کا مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا، جو اپنے دوبارہ انتخاب کے خواہش مند ہیں۔

برنی سینڈرز کی عمر اس وقت 78 برس ہے اور مائیکل بلومبرگ بھی بالکل اتنی ہی عمر کے ہیں۔ ان دونوں ڈیموکریٹ سیاستدانوں کی سیاسی سوچ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تو ان میں ایک ہی سیاسی جماعت کے ارکان ہونے کے باوجود کئی طرح کا فرق بھی موجود ہے۔ لیکن سینڈرز اور بلومبرگ میں ایک قدر مشترک ایسی بھی ہے، جس کی وجہ سے ان دونوں کو ایک دوسرے کے بہت قریب بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

وہ قدر مشرک یہ ہے کہ مذہبی حوالے سے یہ دونوں امریکی سیاستدان یہودی ہیں۔ امریکا کی تاریخ میں آج تک ایسا کبھی نہیں ہو سکا کہ صدارتی الیکشن میں کسی ایسے رہنما کو منتخب کیا گیا ہو، جو یہودی ہو۔ لیکن برنی سینڈرز اور مائیکل بلومبرگ کی کوشش یہ ہے کہ اس مرتبہ ایسا بھی ہو ہی جانا چاہیے۔

اس کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کو ان دونوں میں سے کسی ایک کو اپنا صدارتی امیدوار بنانا ہو گا اور پھر اس امیدوار کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کا راستہ روکتے ہوئے اتنی زیادہ عوامی تائید حاصل کر لے کہ امریکا کو ایک بار پھر ایک ڈیموکریٹ صدر مل جائے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک یہودی صدر بھی۔

ناقدین کی رائے میں ان دونوں سیاستدانوں کی بہت سی مثبت خصوصیات کے ساتھ ساتھ چند ایک خامیاں بھی ہیں۔ ان کے ناقد ان کے سیاسی قد کاٹھ پر یہ کہہ کر تنقید کرتے ہیں کہ مثلاﹰ برنی سینڈرز ایک ڈیموکریٹ ہونے کے باوجود دراصل ایک ڈیموکریٹ سوشلسٹ ہیں۔

دوسری طرف مائیکل بلومبرگ کے مخالفین ان کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ اس ارب پتی رہنما نے دراصل اپنی دولت کے بل بوتے پر ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدواری کی دوڑ میں اپنے لیے جگہ ‘خریدی‘ ہے۔

برنی سینڈرز خود کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ یہودیوں کی ایک ریاست کے طور پر اسرائیل کی حمایت تو کرتے ہیں مگر وہ اسرائیل کی ان پالیسیوں کے بھی خلاف ہیں، جو فلسطینیوں کے مصائب میں اضافہ کرتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ سیاسی مباحثے میں تو برنی سینڈرز نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک ‘رجعت پسند نسل پرست‘ بھی قرار دے دیا تھا۔

سینڈرز کے برعکس مائیکل بلومبرگ کو امریکا میں ایک اعتدال پسند اور میانہ روی کا قائل سیاستدان سمجھا جاتا ہے اور وہ اسرائیل اور نیتن یاہو جیسے رہنماؤں پر اس طرح تنقید بھی نہیں کرتے جیسے کہ برنی سینڈرز۔

جنوری میں کرائے گئے ایک گیلپ سروے کے نتائج کے مطابق امریکا کے یہودی ووٹروں میں سے دو تہائی سے زائد ریپبلکن صدر ٹرمپ کے خلاف ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی یہودی صدارتی امیدوار آسانی سے امریکی صدارتی الیکشن جیت سکتا ہے۔ ظاہر ہے کہ انتخابی فیصلہ امریکا کے تمام ووٹر مل کر کریں گے اور اس ملک میں یہودی ایک مذہبی اقلیت ہیں جبکہ اکثریتی آبادی مسیحی باشندوں کی ہے۔

پھر بھی کیا امریکا میں اس سال پہلی مرتبہ کسی یہودی سیاستدان کو صدر منتخب کر لیا جائے گا، ایسے کسی ممکنہ انتخابی نتیجے سے پہلے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی اپنا صدارتی امیدوار بناتی کس کو ہے: برنی سینڈرز اور مائیکل بلومبرگ میں سے کسی ایک کو یا پھر کسی تیسرے لیکن مسیحی عقیدے کے حامل سیاستدان کو۔

Share this:
Asia Bibi
Previous Post آسیہ بی بی کے لیے فرانس کی اعزازی شہریت
Next Post ٹرمپ کے دورے کے بعد خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع
Donald Trump

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.