geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آسٹریا افغانوں کو دوبارہ جنگ اور دہشت کی جانب لوٹا رہا ہے

July 14, 2020 2 1 min read
Afghans
Share this:

Afghans

آسٹریا (اصل میڈیا ڈیسک) علی رحیمی ستمبر 2015 میں آسٹریا پہنچا، تو وہ بہت پرامید تھا۔ اسے امید تھی کہ وہ پرامن زندگی جی سکے گا۔ مگر اسے آسٹریا سے واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔ اب وہ وہاں دوبارہ خوف کے سائے میں جی رہا ہے۔

سولہ برس کی عمر میں علی رحیمی آسٹریا پہنچا۔ مگر وہ اس وقت تک خوف، دہشت اور جدوجہد جیسی مشکلات سے واقف تھا۔ وہ فقط طالبان کے ظلم ہی کے سائے میں نہیں بلکہ مشقت کے جبر تلے پلا بڑھا تھا۔ نسلی طور پر رحیمی کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ اسے اپنے والد کے ہاتھوں بھی تشدد کا سامنا رہا۔ 11 برس کی عمر میں رحیمی کو اس کے والد جبری طور پر ایران لے گیے، جہاں وہ فرش پر ٹائلیں لگانے کے کام پر مامور کر دیا گیا۔ غیرقانونی طور پر ایران میں رہنے کی وجہ سے اسے قید کر دیا گیا تھا۔ ایران میں اسے ‘کسی جانور کی طرح قید رکھا گیا۔‘‘

رحیمی 16 برس کا تھا کہ اس کے والد نے اس سے تمام تر پیسے چھین لیے اور علی رحیمی کو ایران میں تنہا چھوڑ کر افغانستان چلا گیا۔ سن 2015 میں یورپ نے سرحدیں کھولیں، تواسے امید کی کرن دکھائی دی اور وہ ایک ماہ کے سفر کے بعد آسٹریا پہنچ گیا۔ آسٹریا میں رحیمی نے سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرا دی۔ رحیمی کے مطابق آسٹریا میں پہلی بار اسے آزادی اور بے خوفی کا احساس ہوا تھا۔

سن 2016 میں علی رحیمی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہو گئی، جس کے خلاف اس نے اپیل دائر کی۔ سن 2018 میں اس کی یہ اپیل بھی مسترد ہو گئی۔

وکیل کے مشورے پر علی رحیمی آسٹریا سے نکل کر جرمنی پہنچا اور میونخ میں دوبارہ سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرا دی۔ تاہم یہاں اسے بتایا گیا کہ اسے دوبارہ آسٹریا جانا ہو گا۔ ایک ماہ کے بعد اسے جبری طور پر واپس آسٹریا پہنچا دیا گیا۔ رحیمی کے مطابق آسٹریا میں انسانی حقوق کے سرکاری نمائندگان ایک ماہ تک تواتر سے اس کے پاس آتے رہے اور اسے کہتے رہے کہ وہ افغانستان جانے کے لیے رضامندی کے دستاویز پر دستخط کر دے۔

رحیمی کے مطابق اسے کہا گیا کہ اگر وہ رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس نہیں جاتا، تو پولیس اسے جبری طور پر افغانستان پہنچا دے گی۔ بالآخر رحیمی نے اس دستاویز پر دستخط کر دیے اور اسے جولائی 2018 میں کابل واپس بھیج دیا گیا۔ رحیمی کے مطابق اسے کہا گیا تھا کہ رضامندی سے افغانستان جانے پر اسے 28 سو یورو دیے جائیں گے تاکہ وہ وہاں کوئی کاروبار شروع کر سکے، لیکن اسے فقط پانچ سو یورو دیے گئے۔

رحیمی کے مطابق افغانستان میں سماجی طور پر یہ تاثر قائم ہے کہ فقط جرائم پیشہ افراد کو یورپ سے افغانستان بھیجا جاتا ہے۔ ”یہاں سمجھا جاتا ہے کہ یورپ سے واپس بھیجے جانے والے لوگ اپنے پورے خاندان کے منہ پر دھبا ہیں۔‘‘

اس کے بعد علی رحیمی ایک مرتبہ پھر افغانستان سے ایران پہنچ کر فرشی ٹائلیں لگانے کے غیرقانونی کام میں مصروف ہو گیا۔ وہاں پیسے جمع کر کے دوبارہ یورپ پہنچنے کی کوشش میں وہ ایران سے استنبول پہنچا، لیکن پکڑا گیا اور اسے ایک مرتبہ پھر افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔

اب علی افغانستان میں ایک آرٹ اسکول میں داخلہ لے چکا ہے۔ علی رحیمی کی عمر اب 21 برس ہے اور وہ اپنی مادری زبان دری میں لکھنا پڑھنا سیکھ چکا ہے، جب کہ اسے جرمن زبان بھی لکھنا پڑھنا آتی ہے۔

Share this:
Vladimir Putin
Previous Post روس: پوتن ۔ تیبون ملاقات
Next Post برطانیہ کا پوائنٹ سسٹم امیگریشن متعارف کرانے کا منصوبہ
UK Point System Immigration

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.