geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: سیاہ فام پر فائرنگ کا واقعہ، مظاہروں پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈز تعینات

August 25, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

وسکونسن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ریاست وسکونسن میں پولیس نے ایک سیاہ فام شخص پر گولی چلائی جس کے خلاف زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے، شہر میں کرفیو کے باوجود مظاہرین سڑکوں پر نکل کر اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا میں سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے اور کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاہ فام جیکب بلیک پر پولیس کی فائرنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ 29 سالہ جیکب بلیک پر پولیس نے پیچھے سے سات بار گولی ماری تاہم وقت پر اسپتال پہنچنے کے سبب وہ ابھی زندہ ہیں اور اسپتال میں زندگی و موت سے نبرد آزما ہیں۔ اس واقعہ کے خلاف دو روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ پیر کو حکام نے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا تھا تاہم اس کے باوجود بڑی تعداد میں مظاہرین باہر نکلے اور احتجاج کے دوران بعض نے سکیورسٹی فورسز پر پانی کی بوتلیں پھینکیں تو بعض نے غصے میں ان پر کچھ دوسری چیزیں اچھالیں۔

مظاہروں میں شامل افراد نعرے لگا رہے تھے کہ ”اگر انصاف نہیں ہے تو امن بھی نہیں ہوگا” اور جیکب بلیک کا نام بھی زور زور سے لیا جا رہا تھا۔ پیر کے روز اس واقعے کے خلاف نیویارک شہر میں بھی مظاہرین نے مارچ کیا۔ نیو یارک کے مظاہرے میں شامل ایک شخص اوّل نے کہا، ”میں غصے میں ہوں، میرا موڈ خراب ہے، اور میں تھک گیا ہوں۔ میں حقیقت میں تھک چکا ہوں۔ میں نے اس کے لیے شہر میں 27 میل کا مارچ کیا اور تھک ہار چکا ہوں۔”

جیکب بلیک پر فائرنگ سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جس میں انہیں اپنی کار کی ڈرائیونگ سائڈ کی طرف چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے پیچھے پیچھے دو پولیس اہلکار بھی اپنی بندوقیں تانے ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔ جیکب جیسے ہی اپنی کار کے اندر داخل ہوتے ہیں ایک پولیس اہلکار ان کی شرٹ پکڑ کر کھنچتا ہے اوران پر فائر کرنا شروع کردیتا ہے۔ ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے ان پر سات بار فائر کیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آخر ایسا ہوا کیا تھا کہ پولیس نے اتنی زیادہ طاقت کا استعمال کیا۔ یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ ایک ہی پولیس اہلکار نے ساتھ بار گولی چلائی یا پھر دونوں نے فائرنگ کی۔ حکام نے دونوں پولیس افسروں کو انتظامی چھٹی پر بھیج دیا ہے۔

جیکب بلیک کے ساتھ جب فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا تو اس دوران ان کے بچے بھی ان کے پاس موجود تھے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ ان کے والد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فی الوقت ان کی حالت مستحکم ہے اور صورت حال سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے بیٹے کی جان بچ جائیگی۔
`اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہی ریاست کے مختلف علاقوں میں پولیس کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے جن کا سلسلہ رات بھر جاری ہے، حکام نے حالات کی سنگینی کے پیش نظر کرفیو کا اعلان کیا تاہم احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

پولیس کے اس بہیمانہ رویے پر امریکا بھر میں، خاص طور پر، وسکونسن میں سخت رد عمل ظاہر کیا گیا اور انتخابی ماحول میں ڈیموکرٹیک اور ریپبلکنز کے درمیان اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی۔ وسکونسن کے ڈیموکریٹک گورنر ٹونی ایورز نے سیا ہ فام امریکیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جیکب بلیک کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا، ”ابھی تک ہمارے پاس اس کی تمام تفصیلات تو نہیں ہیں، تاہم جو بات ہم یقینی طور پر جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ پہلے سیاہ فام آدمی یا شخص نہیں ہیں جن کو ہماری ریاست یا ہمارے ملک میں قانون نافذ کرنے والے افراد کے ہاتھوں گولی مار کر زخمی کیا گیا ہو یا پھر بے رحمی سے ہلاک کیا گیا ہو۔”

لیکن ریپبلکنز کو گورنر ایورز کا یہ بیان پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے بغیر تفصیلات جانے ہی اس کا نتیجہ اخذ کر لیا۔ ریاست میں ریپبلکن رہنما سین وین وینگرڈ، جو سابق ریٹائرڈ پولیس افسر ہیں، نے کہا، ”ہر شخص کو اس وقت تحمل سے کام لینا چاہیے۔ ہمارے اگلے اقدامات کی رہنمائی قانون اور عقل کو کرنی ہے، جذبات کو نہیں۔اچھے رہنما حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کشیدگی کو بڑھا وا نہیں دیتے۔ ایورز کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔”

کینوشا شہر کی پولیس یونین کے صدر نے بھی گورنر کے بیان پر نکتہ چینی کی ہے تاہم گورنر ٹونی ایورز نے ریاستی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے پولیس میں اصلاحات کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ ریاستی اسمبلی میں اکثریت ریپبلکنز کی ہے اور یہ کام اتنا آسان نہیں ہے۔ ٹونی ایورز نے ریاست مینیسوٹا میں سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد جون میں محکمہ پولیس میں اصلاحات کے لیے ایک مسودہ تیار کیا تھا اور اسی کی منظوری کے لیے انہوں نے 31 اگست سے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ تاہم اس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔

Share this:
Austria
Previous Post آسٹریا نے جاسوسی کے الزام میں روسی سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا
Next Post کراچی میں بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخل، بیشتر علاقوں میں بجلی معطل
Karachi Rain

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.