geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایودھیا: مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد، مودی بھی حصہ لیں گے

July 27, 2020 2 1 min read
Hindu Extremists
Share this:

Hindu Extremists

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی شہر ایودھیا میں شدت پسند ہندوؤں کی طرف سے منہدم کردہ تاریخی بابری مسجد کی جگہ ہندوؤں کے ایک مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد پانچ اگست کو رکھا جائے گا۔ تقریب میں ہندو قوم پسند وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ہوں گے۔

نئی دہلی سے ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق اگلے ماہ کے اوائل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ہندو قوم پسند سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملکی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کا اعلان اس مندر کی تعمیر کے نگران ٹرسٹ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایودھیا کے شہر میں مغل حکمرانوں کے دور میں 16 ویں صدی میں تعمیرکردہ تاریخی بابری مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے 1992ء میں مہندم کر دیا تھا۔

ہندو انتہا پسند تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد رام کی جائے پیدائش ہے اور اسی لیے وہاں اب ‘رام مندر‘ تعمیر کیا جائے گا۔

بابری مسجد کے انہدام کے بعد یہ معاملہ برس ہا برس تک ایک قانونی تنازعہ بنا رہا تھا، جس کے اختتام پر ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے بابری مسجد کی جگہ پر ہندوؤں کا ان کے ایک مندر کی تعمیر کا حق تسلیم کر لیا تھا۔

ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کے نگران ٹرسٹ کے مطابق اس نئے مند رکا سنگ بنیاد پانچ اگست کو رکھا جائے گا۔ کہا گیا ہے کہ یہ تاریخ اس لیے منتخب کی گئی ہے کہ یہ علم نجوم کے حوالے سے ہندوؤں کے لیے ایک اہم اور خوش بختی والا دن بنتا ہے۔

دوسری طرف آج کے بھارت میں سیاسی حوالے سے کئی ناقدین اس تاریخ کو اس وجہ سے انتہائی بامعنی اور ایک غیر اعلانیہ اشارہ قرار دے رہے ہیں کہ اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو نئی دہلی میں مودی حکومت کی طرف سے پاکستان اور بھارت کے مابین متازعے خطے جموں کشمیر کے نئی دہلی کے زیر انتظام حصے کی عشروں سے چلی آ رہی خصوصی آئینی حیثیت بدل دیے جانے کا ایک سال بھی پورا ہو جائے گا۔

چند تجزیہ نگاروں کی رائے میں ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا پانچ اگست کو بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کی آئینی حیثیت کے تبدیل کر دیے جانے کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر ہی منعقد کیا جانا اس لیے بھی بہت زیادہ علامتی حیثیت کا حامل ہے، کہ جموں کشمیر بھارت کے زیر انتظام واحد مسلم اکثریتی خطہ ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی نے اس بارے میں لکھا ہے کہ ایودھیا، بابری مسجد، رام مندر، جموں کشمیر اور پانچ اگست، یہ سب کچھ اتنا واضح طور پر ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے کہ ان حوالوں کے مابین موجود علامتی ربط کو نہ سمجھنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں اور مخالفین دونوں ہی کے لیے نا ممکن ہے۔

ایودھیا میں عشروں پہلے بابری مسجد کے انہدام میں جن ہندو قوم پسندوں نے حصہ لیا تھا، ان کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی، اس کی سرپرست تنظیم آر ‌یس ایس، ویشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے بھی تھا۔

اہم بات یہ بھی ہے کہ اب ویشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) یا عالمی ہندو کونسل نے، جو ایک ہندو قوم پسند ادارہ اور بی جے پی کی اتحادی تنظیم ہے، اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وہاں موجود مہمانوں اور حاضرین کی تعداد تو بہت کم رکھی جائے گی، لیکن یہ پوری تقریب بھارت بھر میں سرکاری ٹیلی وژن پر بھی براہ راست دکھائی جائے گی۔

عالمی ہندو کونسل کے ترجمان ونود بنسل نے اس بارے میں ایک بیان میں کہا، ”ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہمارے معاشرے میں قومی اتحاد، سماجی انضمام اور ہندتوا کے ابھرتے ہوئے قومی احساس کی علامت ہو گی، جو روشنی کا ایک دیرپا اور ابدی مرکز ثابت ہو گا۔‘‘

بابری مسجد اور رام مندر کی جگہ سے متعلق بہت طویل عدالتی تنازعے میں گزشتہ برس نومبر میں ملکی سپریم کورٹ نے اپنا جو فیصلہ سنایا تھا، اس کے مطابق مسجد کی جگہ پر ہندوؤں کو ایک مندر تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اس کے برعکس ایک متبادل جگہ کے طور پر مسلمانوں کو پانچ ایکٹر کی ایسی جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جہاں وہ اپنی مسجد تعمیر کر سکیں۔

بھارت مین دسمبر 1992ء میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد جو ہندو مسلم فسادات شروع ہو گئے تھے، ان میں تقریباﹰ دو ہزار افراد مارے گئے تھے، جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے احمد آباد کے ایک ماہر تعمیرات نے اس مندر کا ایک ایسا ڈیزائن تجویز کیا ہے، جس کے پانچ گنبد ہوں گے اور اس مندر کی عمارت مجموعی طور پر 161 فٹ یا 49 میٹر بلند ہو گی۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور ہندو یوگی ادتیاناتھ نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مند رکی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جانا ہندوؤں کے لیے ان کی ‘پانچ سو سالہ جدوجہد‘ کی کامیابی سے تکمیل کا دن ہو گا۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post امریکا اکتوبر میں ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع یقینی بنائے گا: مائیک پومپیو
Next Post افغانستان میں ہزاروں پاکستان مخالف عسکریت پسند موجود، اقوام متحدہ
Afghanistan - Taliban

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.