geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں ہزاروں پاکستان مخالف عسکریت پسند موجود، اقوام متحدہ

July 27, 2020July 27, 2020 1 1 min read
Afghanistan - Taliban
Share this:

Afghanistan - Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ہزاروں جنگجو افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ یہ رپورٹ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

افغانستان میں چھ سے ساڑھے چھ ہزار کے درمیان پاکستان مخالف شدت پسند پناہ لیے ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان شدت پسندوں کی اکثریت کا تعلق کالعدم تنظیم ‘تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کے افغانستان میں ‘اسلامک اسٹیٹ یا داعش کی مقامی شاخ کے ساتھ بھی روابط ہیں اور یہ پاکستان میں سویلین اور عسکری اہداف پر حملوں میں ملوث رہی ہے۔ فوری طور پر کابل حکومت کا اس رپورٹ پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی اس ٹیم نے تیار کی ہے، جو عالمی ادارے کی طرف سے نافذ کردہ پابندیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرتی ہے اور دنیا بھر میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت کا بھی ریکارڈ رکھتی ہے۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی جانب سے اسی ہفتے جاری کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘آئی ایس ان خراسان کہلانے والی داعش کی مقامی شاخ سے وابستہ شدت پسندوں کو نہ صرف افغان سکیورٹی دستے بلکہ وہاں تعینات امریکی اور نیٹو دستے اور کبھی کبھار طالبان بھی نشانہ بناتے آئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم داعش کے ارکان کی تعداد تقریبا بائیس سو ہے۔ گو کہ اس تنظیم کی مقامی قیادت کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے مگر خیال کیا جاتا ہے کہ شامی شہری ابو سعد محمد الخراسانی اس کا سربراہ ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ مشرق وسطی سے ‘اسلامک اسٹیٹ کے دو سینئر کمانڈر ابو قطیبہ اور ابو حجر العراقی حال ہی میں افغانستان پہنچے تھے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ‘اسلامک اسٹیٹ افغانستان کے تمام حصوں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ تنظیم کے ارکان افغان طالبان کے ان اراکین کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں، جو حالیہ امریکا طالبان امن ڈیل کے خلاف ہیں۔

یہ امر اہم ہے کہ کئی سالوں سے جاری مذاکراتی عمل کے بعد رواں سال فروری میں دوحہ میں امریکا اور طالبان نے ایک امن ڈیل کو حتمی شکل دی تھی۔ اس ڈیل کے تحت طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے، جن میں سے کابل حکومت چار ہزار کو رہا کر چکی ہے۔ افغان طالبان بھی اپنے زیر حراست سات سو سرکاری اہلکار رہا کر چکے ہیں۔

افغانستان کے لیے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد پچیس جولائی ہفتے کے دن پانچ ملکوں کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ ان کے اس دورے کا مقصد کابل حکومت اور طالبان عسکریت پسندوں کے مابین مذاکرات کو عملی شکل دینے کی کوشش کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ خلیل زاد اس دورے کے دوران متعدد ممالک کا سفر کریں گے۔ امن مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے وہ اوسلو، اسلام آباد، دوحہ، کابل اور صوفیہ جائیں گے۔ افغانستان میں خلیل زاد قیدیوں کے تبادلے کے معاملے کو آگے بڑھانے پر زور دیں گے، جو امن مذاکرات کی ابتدا کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ تمام تر سفارتی کوششیں افغانستان میں دیرپا قیام امن کے لیے کی جا رہی ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار اور لشکر اسلام جیسی کالعدم تنظیموں سے وابستہ شدت پسندوں کی افغانستان میں موجودگی پاکستان کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ساتھ ہی مقامی علیحدگی پسند گروہ بلوچستان لبریشن آرمی بھی سرگرم ہے، جو جنوبی صوبہ سندھ اور بلوچستان میں متحرک ہے اور انہی صوبوں میں حملے بھی کرتی آئی ہے۔ ان تمام تنظیموں کے حملوں میں نہ صرف پاکستانی فوجی اہلکاروں بلکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی ہلاک ہو چکی ہے۔

ٹی ٹی پی سن 2014 میں پاکستانی تاریخ کے بد ترین سانحے میں بھی ملوث تھی، جب اس تنظیم سے وابستہ شدت پسندوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دھاوا بولتے ہوئے ایک سو چالیس افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ ان میں اکثریت کم عمر طالب علموں کی تھی۔

Share this:
Hindu Extremists
Previous Post ایودھیا: مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد، مودی بھی حصہ لیں گے
Next Post بلوچستان میں صحافی کا قتل، صوبائی وزیر کے خلاف تحقیقات
Firing - Murder

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.