geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آزاد کشمیر کا سفر

October 21, 2021 4 1 min read
Azad Kashmir Travel
Share this:

Azad Kashmir Travel

تحریر : شاہدہ نوید

آزادکشمیر جنت نظیر خوبصورت وادیوں اور دلکش مناظر کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کامرکز ہے انہی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے تقریبا 40 خواتین پر مشتمل ایک گروپ بیگم پروین سرور کی سربراہی میں ہفتہ 2 اکتوبر کی صج گورنر ہاوس سے روانہ ہوا۔ گورنر غلام سرور نے ایک چھوٹی سی تقریب میں سب کو الوداع کیا۔ میری طرح بہت سی خواتین کا یہ بچوں کے بغیر اور خاص طور پر آزاد کشمیر کا بھی پہلا سفر تھا جو کہ بہت مشکل بات تھی تین گھنٹے بعد کلر کہار کے مقام پر دوپہر کا پرتکلف کھانا کھایا کلر کہار سے اسلام آباد تقریبا 1 سے ڈیڑھ گھنٹہ کا سفر ہے رات کے گیارہ بجے ہم مظفرآباد نیچے پہنچے تو وہاں تیز بارش ہورہی تھی تیز بارش کی وجہ سے سفر لمبا تھا۔ مظفر آباد جو کہ آزاد کشمیر کا دارلخلافہ ہے ایک بڑا شہر ہونے کے ساتھ بہت خوبصورت وادی بھی ہے صبح ناشتے کے بعد وادی نیلم کی طرف سفر کا آغاز کیا گیا راستے میں دریا کے دوسری طرف جموں کا ایک گاؤں بھی دیکھا اس پر انڈیا کا جھنڈا لہرا رہا تھا ڈرائیو ر کے مطابق آزاد کشمیر اور جموں کے گاؤں کے لوگ پہلے آپس میں ملتے تھے مگر اب گاؤں آمنے سامنے ہونے کے باوجود بھی نہیں مل سکتے۔

چونکہ سفر میں تمام خؤاتین تھیں اس لیے گپ شپ کرتے سفر کی تھکاوٹ کم ہوئی تھی۔ مظفرآباد سے کیرن تک کا سفر سڑک چوڑی نہ ہونے کی وجہ سے یہ 3 گھنٹے کا ہے ورنہ یہ کم بھی ہوسکتا ہے۔ ایک مقام پر کچھ گاڑیوں کی لائن ہماری مخالف سمت میں آگئی۔ ڈرائیور نے مہارت سے گاڑی پیچھے کر کے سائیڈ پر لگائی اس طرح بھاری پتھروں سے بھرے ٹرک اور گاڑیوں کوجانے کاراستہ دیا گیا ورنہ دو گاڑیاں ایک وقت میں سڑک پر نہیں گزر سکتی۔کیرن میں دریائے نیلم کے کنارے دوپہر کے کھانے کا انتظام تھا سب نے تصویریں اور وڈیو بنائیں یہاں پر نیٹ ورک نہیں چلتا صرف وہاں کا ایس کام لوکل چلتا ہے۔ کیرن سے 15 منٹ کے فاصلے پر اپر نیلم ہے جو کہ خوبصورت وادی ہے۔

اپرنیلم میں رنگ برنگے لکڑی کے گھر اور بلند و بالا پہاڑ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ پہاڑ کے دوسری طرف جموں کشمیر ہے مقامی لوگوں کے مطابق اکثر یہاں سے فائرنگ کی آواز بھی آتی ہے سامان ہوٹل میں رکھ کر وادی میں گھومنے نکلے تو سامنے ہی ایک گھر میں کچھ بچے کھیل رہے تھے قریب گئے تو ایک لڑکی عروج نے ہمارا پر جوش استقبال کیا اور چائے پیئے بغیر نہ جانے کی فرمائش کی جو کہ ہم نہ ٹال سکے۔ ہلکی بارش میں باہر برآمدے میں بیٹھ کر چائے سے لطف اندوز ہوئے اسکی والدہ جو کہ بہت ہی خوش اخلاق تھی ان سے باتیں بھی ہوئیں ٹھیک 8 دن بعد افسوس ناک خبر ملی کہ عروج کی والدہ کی برین سٹروک کی وجہ سے وفات پاگئی ہیں۔ اس کے بعد مجھے وہاں ایک بڑے ہسپتال کی شدید کمی محسوس ہورہی ہے۔ وادی نیلم 144 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اپر نیلم سے ناشتے کے بعد شاردا کے لیے روانہ ہوئے۔ یہ سفر بھی 2 گھنٹے کا ہے۔ لیکن سڑک کی تنگی کی وجہ سے 3 گھنٹے کا ہوگیا۔

راستے میں بہت سی بھیڑ بکریاں ، گھوڑے خچر کے بہت بڑے ریوڑ دیکھے جو کہ کئی مقامات پر نظر آتے ہی۔ یہاں کے مقامی لوگوں کا زریعہ معاش بھی یہی جانور ہیں۔ ان کو پال کر قربانی پر فروخت کیا جاتا ہے۔ تقریبا تین گھنٹے بعد دریا کے کنارے گرم گرم آلو کے پراٹھے پیش کیے گئے کشتی کی سیر بھی کئی اور موسم کو خوب انجوائے کیا۔ شاردا یونیورسٹی جو کہ 200 سال پرانی بدھ مت کے دور کی ہے صرف دس منٹ کے فاصلے پر تھی۔کچھ لوگ پیدل چلے گئے لیکن پہاڑ کی اونچ نیچ کی وجہ سے اور پل کے اوپر سے گزر کر جانے کی وجہ سے ہم نے جیپ میں جانا مناسب سمجھا جو کہ اچھا فیصلہ تھا ساتھ میں چھوٹا سا بازار ہے جہاں سے روایتی خریداری بھی کی گئی یونیورسٹی کافی اونچائی پر ہے۔ واپسی بھی جیپ کے زریعے 10 منٹ کے دشوار سفر سے ہوٹل پہنچے ہوٹل کے اردگرد کا حسین منظر تھا ایک طرف لکڑ ی کے رنگ برنگے گھر اور دوسری طرف دریائے نیلم کا نیلا پانی جس کی وجہ سے شاید اس کا نام دریائے نیلم بھی رکھا گیا۔ رات کو ہوٹل کے احاطے میں بون فائر کا انتظام تھا جس میں کشمیری چائے بھی پیش کی گئی۔

اگلی صج ناشتے کے بعد واپس اسی مقام دریائے کنارے پر آئے جہاں سے یونیورسٹی گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے دوبارہ کشتی کی سیر کی۔ اچانک سے بادل آگئے اور بارش شروع ہوگی ہمارا آدھا گروپ دوسرے ہوٹل میں تھا کیونکہ ایک ہوٹل میں 25 لوگوں کی گنجائش تھی۔ حسین وادی میں خوبصورت موسم کو انجوائے کرتے ہم یہاں سے واپس مظفرآباد کی طرف روانہ ہوئے۔

سب لوگوں کی خو اہش پر اخروٹ خریدئے گئے اور ایک ہوٹل میں آکر چائے پئی شام کو 6 بجے مظفرآباد ہوٹل میں کھانا کھا یا جس میں کڑی اور سبزی شامل تھے۔ خو اتین ہوں اور شاپنگ نہ ہوں تمام خواتین کے اصرار پر بازار گئے اور سب نے شاپنگ کی۔ رات کو گیارہ بجے مچھلی کے ساتھ کھانا کھایا مسز سرور کے ساتھ باتیں ہوئیں تصویریں بنائیں گئی۔ اگلے دن صج پیر چنا سی جو کہ تقریبا 16 ہزار کی بلندی پر ایک مقام ہے جانے کا پروگرام طے ہوا وہاں موجود دربار پر دعا کی لیکن بہت کم وقت کے لیے رکے کیونکہ واپسی پر صدر آزاد کشمیر سلطان محمود صاحب نے چائے پر مدعو کیا تھا۔

پریذیڈنٹ ہاؤس میں چائے کا پر تکلف انتظام تھا میری ملاقات کچھ دن پہلے غلام محی الدین دیوان کے گھر ان سے ہوچکی تھی جس میں انکو آزاد کشمیر آنے کا بتایا تو انہوں نے پر جوش طریقے سے خوش آمدید کہا اور ملاقات کا وعدہ بھی کیا۔ اس سفر میں حکومت کی خاص توجہ چند باتوں کی طرف دلانا چاہوں گی۔ سیاحت کے فروغ کے لیے سڑکیں کشادہ اور آرام دہ کی جائیں تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاح بلا جھجک یہاں کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں ابھی ہمارا ارادہ کیل جانے کا تھا جو کہ راستے اور موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔ مظفرآباد سے آگے نیٹ ورک نہیں چلتا صرف وہاں کی ایس کام سم لوکل کا نیٹ ورک چلتا ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے۔ کہ مقامی لوگوں کا زریعہ معاش صرف بھیڑ بکریاں اور لکڑی ہے جس کو ضائع نہ کیا جائے یہاں کے لوگوں کے حالات کو بہتر کر نے کے لیے تعلیم اور ہنر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہ لوگ اچھے روزگار کے مواقع حاصل کر کے ترقی کی طرف گامزن ہوں آئیے مل کر کشمیر ی بھائیو ں کا ساتھ دیں وہاں پھیلی ہوئی غربت کو مل کر دور کریں تاکہ یہ وادی اور بھی خوبصورت اور حسین ہو جائے۔
Shahida Naveed

تحریر : شاہدہ نوید

Share this:
Electric Car
Previous Post الیکٹرک کار رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری
Next Post دہشت گردی کا منطقی انجام
Terrorism

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.