geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دہشت گردی کا منطقی انجام

October 21, 2021October 21, 2021 1 1 min read
Terrorism
Share this:

Terrorism

تحریر : الیاس محمد

وہ کئی ماہ بعد اپنے گھر والوں سے ملنے جارہا تھا بچوں کی پسندیدہ چیزیں خریدنے کیلئے شہر کے بارونق بازار میں شاپنگ کر رہا تھا کہ اچانک ایک دل دہلا دینے والا دھماکہ ہوا اس کے بعد اسے کچھ خبر نہ تھی کیا ہوا ہوش آیا تو معلوم ہو ا درجن بھر افراد لقمہ ٔ اجل بن گئے اور وہ خود عمر بھر کیلئے معذور ہو چکا تھا ایسے واقعات پاکستان میں معمول بن چکے ہیں انتہا پسند اتنے شقی القلب ہیں ان کو بچوں ،بوڑھوں ،خواتین نو جوانوں الغرض کسی پر ترس نہیں آتا ۔ پاکستان ایک طویل عرصہ سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا شکار ہے۔

پاک فوج ہر قسم کے ایکشن کیلئے پوری طرح تیارہے بڑی کامیابی سے اپریشن ردالفساد جاری ہے اور شنیدہے کہ یہ ملٹری ایکشن آخری انتہا پسند اور دہشت گردکے خاتمہ تک جاری رہے گا اس لئے حالات کی سنگینی کو ملحوظ ِ خاطر رکھا جائے عوام کی اکثریت کا ایک خیال یہ بھی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات جمہوریت کوناکام بنانے کی سازش بھی ہو سکتے ہیں یہ حقیقت ہے کہ خودکش حملے کرنے والے اسلام کوبدنام کررہے ہیں دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا اسلام تو سلامتی کا درس دیتا ہے۔

خودکش حملوں سے خوف وہراس پھیل رہا ہے ۔دہشت گردی کے واقعات پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کی عالمی سازش بھی ہو سکتی ہے، بم دھماکے،خودکش حملے اور دہشت گردی کے واقعات سے ہر شہری سہما ہوا ہے کہ نہ جانے کب کاکیا ہو جائے اس لئے ہرپاکستانی وطن کی سلامتی کیلئے دعاکرتا پھررہاہے اور موجودہ حکومت بھی ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پر عزم ہے انتہا پسندچھوٹی سوچ کے مالک ہیںحکومتی رٹ تسلیم کرلیں جب تک ایک بھی محب وطن زندہ ہے پاکستان اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

اسلام تو امن و سلامتی کا درس دیتا ہے دہشت گرداسلامی تشخص کو مسخ کررہے ہیں ایک خیال یہ بھی ہے کہ جمہوریت کو مستحکم بنا کرا نتہا پسندی کو شکست دی جا سکتی ہے عوام تمام سیاسی اختلافات کو بالا طاق رکھ کر موجودہ حکومت کی بھرپور حمایت کریں تا کہ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے یہ بات پیش ِ نظررکھی جائے کہ اسلام ہر قسم کی انتہا پسندی کے خلاف ہے خودکش حملہ آور اپنے رویہ پر نظرثانی کریںتو امن وامان ہو سکتا ہے ملک دشمن عناصر پاکستان میں سیاسی واقتصادی استحکام نہیں چاہتے وزیر اعظم عمران خان نے توواشگاف الفاظ میں بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار بھارت کو قرارد دیا ہے۔

انہوں نے بھی کہا ہے کہ اس بارے ٹھوس ثبوت موجود ہیں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادوکی گرفتاری نے بھی بھارتی چہرہ بے نقاب کردیا ہے سرحدپار سے سیکورٹی فورسزپر حملے،لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں،بلا اشتعال سرحدی علاقوں پر شہریوںپر بم باری و فائرنگ اور سندھ بلوچستان صوبوں میں عصبیت کو ہوا دینا سب کی سب پاکستان کو کمزورکرنے کی سازشیں ہیں جن کے خلاف پاکستانی افواج اور شہری مسلسل نبرد آزما ہیں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو نے سے لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تنگ آگئے ہیں ہر محب ِ وطن کی خواہش ہے کہ حکومت دہشت گردی کوسختی سے کچل ڈالیجس سے ہزاروںبے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں اور ملکی معیشت کا حال بھی براہے اس لئے آخری دہشت گردکے خاتمے تک پاک فوج کا اپریشن جاری رہنا چاہیے تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکے اس وقت پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے اس میں کسی شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد

Share this:
Azad Kashmir Travel
Previous Post آزاد کشمیر کا سفر
Next Post افغانستان: تحریک اسلامی اور کمیونسٹوں کا تصادم (٢)
Afghanistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.