geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بحرین: دنیا میں طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے خلیفہ کی رحلت

November 12, 2020November 12, 2020 1 1 min read
Khalifa bin Salman Al Khalifa
Share this:

Khalifa bin Salman Al Khalifa

بحرین (اصل میڈیا ڈیسک) خلیجی ریاست بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ چوراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ دنیا میں اس منصب پر سب سے طویل عرصے تک فائز رہے ہیں۔

شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سن 1971 میں آزادی حاصل کرنے والی عرب ریاست بحرین کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔ ریاستی میڈیا نے وزیر اعظم کے فوت ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا انتقال امریکا کے انتہائی جدید صلاحیتوں کے حامل میو ہسپتال میں ہوا۔ شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ چوبیس نومبر سن 1935 میں پیدا ہوئے تھے۔

تدفین اور نماز جنازہ

ان کی میت کے بحرین پہنچنے پر تدفین کے دن اور وقت کا اعلان کیا جائے گا۔ منامہ حکام کے مطابق تدفین کی رسومات میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے افراد کی شرکت محدود رکھی جائے گی۔ ان محدود افراد میں رشتہ داروں اور ہمسایہ ریاستوں کے معزز مہمان شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم کی رحلت پر ریاست میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سرکاری سوگ کے تمام ایام کے دوران ریاستی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔ حکومت کے اعلان کے مطابق تمام دفاتر اور محکمے تین دنوں کے لیے سوگ میں بند رکھے جائیں گے۔

کسی حد تک متنازعہ شخصیت

شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کو شیعہ اکثریتی خلیجی ریاست میں کسی حد تک ایک متنازعہ شخصیت خیال کیا جاتا رہا ہے۔ بحرین پر حکومت سنی خاندان کی ہے اور اسے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستوں کی ہر طرح کی امداد حاصل رہی ہے۔ وزیر اعظم ریاست کی اکثریتی شیعہ آبادی میں انتہائی غیر مقبول تھے اور اس کی بنیادی وجہ ان کے انتظامی اور سکیورٹی احکامات و اقدامات تھے۔ سن 2011 میں جب شیعہ آبادی نے ریاستی دارالحکومت منامہ کے مرکزی چوک پر دھرنا دیا تھا۔ اس وقت ان کا مرکزی مطالبہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کا منصبِ وزارتِ عظمیٰ سے دستبردار ہونا تھا۔ اس دھرنے کو اس وقت سعودی عرب کی عسکری مدد سے ختم کیا گیا تھا۔

سیاسی کردار

شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ نے بحرینی ریاست میں سیاسی اور اقتصادی امور کو بہتر خطوط پر استوار کرنے میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔ ان کی سیاسی اصلاحات کو بھی بحرین کے منحرفین کوئی قابل قدر عمل خیال نہیں کرتے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام سنی خاندان کی حکومت کو مضبوظ بنانے کی کوششیں تھیں۔ ان ہی کے دور میں شیعہ مظاہرین پر کریک ڈاؤن بھی کیا گیا۔ سن 1999 میں جب ان کے بھتیجے شہزادہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے دستوری بادشاہت کو سنبھالا تو انہوں نے اپنے منصب کی فعالیت میں کمی کر دی تھی۔ بحرین میں اقتدار کا منبع دستوری بادشاہ ہوتا ہے۔

بطور وزیر اعظم مشکلات

شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کو آزادی کے فوری بعد ہی بائیں بازو کے سیاسی حلقوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ سن 1973 میں ان کی نگرانی میں منتخب ہوے والی اسمبلی نے ریاست کے دستور کو مرتب کیا۔ نئی اسمبلی نے وزیر اعظم کی جانب سے پیش کردہ سلامتی کے قوانین کو منظور کرنے سے انکار کر دیا اور انہوں نے اسمبلی کو تحلیل کر دیا۔

انہیں سن 1980 اور 1981 میں سیاسی انتشار اور عوامی بےچینی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سن 1990 میں جب عراقی فوجیں کویت میں داخل ہوئی تو بحرین میں جمہورت پسندوں کی تحریک نے پھر زور پکڑ لیا تھا۔ اس تحریک کے دوران کم از کم اڑتیس افراد کو ریاستی سکیورٹی کی جوابی کارروائیوں میں ہلاک ہونا پڑا۔ سن 2011 میں ‘عرب بہار‘ تحریکوں میں شمار کی جانے والی عوامی تحریک میں بھی کم از کم نواسی افراد مارے گئے تھے۔

Share this:
Islam Conference
Previous Post انتہاپسندی سے نمٹنے میں تربیت یافتہ علماء کا کلیدی کردار
Next Post کیا یورپی یونین سیاسی پناہ کے ضوابط تبدیل کر رہی ہے؟
Emmanuel Macron

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.