geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بلوچستان میں صحافی کا قتل، صوبائی وزیر کے خلاف تحقیقات

July 27, 2020 0 1 min read
Firing - Murder
Share this:

Firing - Murder

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) صوبہ بلوچستان میں صحافی انور جان کے قتل کے بعد پولیس نے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انور جان کو ماضی میں بھی جان سے مار دینے کی دھمکیاں مل چکی تھیں۔

بلوچستان کے صحافی انور جان کو گزشتہ روز دفتر سے گھر واپسی پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قتل مبینہ طور پر موجودہ صوبائی وزیر برائے خوراک و آبادی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کرایا ہے اور یہ کہ مقتول کو وزیر کی جانب سے جان سے مار دینے کی پہلے بھی کئی بار دھمکیاں مل چکی ہیں۔ متاثرہ خاندان کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے ہی کرایے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے یہ کارروائی کرائی ہے۔

مقامی پولیس افسر عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اس قتل میں صوبائی وزیر کے ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سردار عبدالرحمان کھیتران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان نے پولیس رپورٹ میں جن حملہ آوروں کو نامزد کیا ہے، وہ ان کے اہلکار نہیں ہیں۔ نیوز ایجنسی اے پی نے صوبائی وزیر سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن یہ تمام کوششں ناکام رہیں۔

مقتول صحافی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ انور جان صوبائی وزیر کی مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات جاری رکھے ہوئے تھا۔ بلوچستان کا صوبہ ایک عرصے سے بد امنی کا شکار ہے۔ وہاں کے صحافیوں کو نہ صرف بااثر سیاستدانوں بلکہ جرائم پیشہ گروہوں، سکیورٹی اداروں اور علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کے دباؤ کا بھی سامنا رہتا ہے۔

صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا شمار خطرناک ممالک میں ہوتا ہے اور اس طرح کے حملے کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ انور جان کا قتل ایک ایسے وقت پر ہوا ہے، جب چند روز پہلے ہی دارالحکومت اسلام آباد میں مشہور صحافی مطیع اللہ جان کو اغوا کیا گیا اور شدید احتجاج کے بعد رات کو رہا کر دیا گیا۔

حکومت پاکستان یا سکیورٹی اداروں کی جانب سے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مطیع اللہ جان کے اغوا میں کون ملوث تھا۔

Share this:
Afghanistan - Taliban
Previous Post افغانستان میں ہزاروں پاکستان مخالف عسکریت پسند موجود، اقوام متحدہ
Next Post کورونا وائرس کے باعث سی اے اے کی سفری پالیسی مزید سخت
Passenger

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.