geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بلوچستان میں طبی عملے کے پاس حفاظتی آلات کی کمی

April 15, 2020 1 1 min read
Medical staff in Balochistan
Share this:

Medical staff in Balochistan

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ڈاکٹروں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی خریداری کے لئےسرکاری اسپتالوں میں چندہ مہم شروع کر دی ہے۔

ڈاکٹروں کے بقول حکومت نے اکثر ہسپتالوں میں انہیں تاحال مکمل حفاظتی کٹس اور دیگر سامان فراہم نہیں کیا ہے اسی لیے انہیں مجبور اپنی مدد اپ کے تحت حفاظتی سامان خریدنا پڑ رہا ہے ۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے اٹھارہ ڈاکٹروں سمیت بڑے پیمانے پر طبی عملے کے دیگر اہلکار متاثرہوئے ہیں۔ کوئٹہ سول ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرعائشہ خان کے بقول کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کی حفاظت پر حکومت سنجیدگی سے کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔

ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا،”اس وقت کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگرسرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی اپنی زندگیاں خطرے میں ہیں ۔ یہاں کورونا وائرس لوکل کیرئیرز کے ذریعے تیزی سے پھیل رہاہے ۔ ڈاکٹروں کو جو حفاظتی سامان مہیا کیا گیا ہے وہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اس وائرس سے ڈاکٹرز اس لیے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ ہسپتالوں میں ایس اوپی پر عمل درآمد بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘

ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومتی سطح پر شدید بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، ” ہم تمام سینئرڈاکٹرز نے صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے چندہ مہم کا آغاز کیا۔ اب تک اس حوالے سے اٹھائیس لاکھ روپے جمع کیے گئے ہیں، جن میں سے پندرہ لاکھ روپے سے زائد کا حفاظتی سامان اوپن مارکیٹ سے خرید کر ڈاکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ تسلسل جاری رہے کیونکہ ہم صوبائی محکمہ صحت پر انحصار کرکے اپنی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے ‘‘

بلوچستان میں ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم کے رہنما ڈاکٹرعاشرکہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کی حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے اور عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے ۔

ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ” جب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوئے تو ہم نے اسی روز ہی حکومت کو اس معاملے کی حساسیت سے آگاہ کر دیا تھا۔ یہاں متعلقہ حکام نے غفلت کا مظاہرہ کر کے نہ صرف عوام بلکہ ڈاکٹروں کی زندگیوں کوبھی داؤ پر لگا دیا۔ اس بے حسی کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ یہاں جب چند ایک ڈاکٹروں کو ماسک اور سینیٹائزرز مہیا کیے گئے، تو ان میں بھی اکثر زائد المعیاد نکلے ہیں۔‘‘

ڈاکٹرعاشرکا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے پروٹوکول کے مطابق حکومت نے بلوچستان میں احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ”آگاہی کی کمی کی وجہ سے لوگ اس وائرس سے بچاؤ کے لیے کوئی کردارادا نہیں کر رہے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ لوگ ہرجگہ گھومتے دکھائی دیتے ہیں ۔ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے ۔ ہسپتالوں میں لوگوں کی لائنیں لگی رہتی ہیں۔ اس حالت میں کس طرح اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹرز ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی کمی کی وجہ سے اس وائرس کا براہ راست شکار بن رہے ہیں ۔‘‘

بلوچستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت نے دارالحکومت کوئٹہ میں تمام شہریوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹنگ کا آغاز وارڈز کی سطح پر کیا جائے گا۔

ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، ”اس وقت جس تیزی کے ساتھ کورونا وائرس یہاں پھیل رہا ہے اس نے ہمارے لیے یقیناﹰ خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ کوئٹہ کے تمام شہریوں کی ٹیسٹنگ کا فیصلہ ممتاز طبی ماہرین سے مشاروت کے بعد کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیمپلنگ کے لیے ملکی سطح پر تیار کی جانے والی وی ٹی ایم ٹیسٹنگ کٹس خریدی جائیں گے۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور وزیراعلیٰ ڈیلیوری یونٹ کو ٹیسٹ سیمپلنگ کے طریقہ کار کی تیاری کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔‘‘

بلوچستان میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے مطلوبہ کٹس بھی دستیاب نہیں ہیں۔ حکومت کے مطابق دو ارب روپے سے زائد مالیت کا حفاظتی سامان چین سے منگوایا گیا ہے مگر وہ سامان تاحال بلوچستان نہیں پہنچ سکا ہے۔

ادھر بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں بندشوں اور دفعہ ایک سو چوالیس کی بھی مکمل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت نے بلوچستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے پروٹوکول کے مطابق سخت ترین انتظامات نہ کئے تویہ صورتحال قابو سے باہر ہوجائے گی۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا وائرس کے نوے فیصد نئے کیسز کا تعلق امریکا اور یورپ سے ہے، ڈبلیو ایچ او
Next Post مصر: پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ، آٹھ ہلاک
Egypt Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.