geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مصر: پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ، آٹھ ہلاک

April 15, 2020 1 1 min read
Egypt Police
Share this:

Egypt Police

قاہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) مصر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ میں حملوں کا منصوبہ تیار کرنے والے شدت پسند سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مار دیے گئے ہیں۔ اس میں ایک پولیس افسر بھی ہلاک ہوا ہے۔

مصری وزارت داخلہ کے مطابق قاہرہ کے امیریاہ ضلعے میں مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا پتہ چلا تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا جس کے بعد فریقین میں کئی گھنٹوں تک فائرنگ ہوتی رہی۔ اس تصادم میں سات مشتبہ شدت پسندوں سمیت ایک پولیس افسر بھی ہلاک ہوا۔ تین دیگر پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

مصر کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”تکفیری نظریات کے حامل دہشتگردوں کے ایک گروہ کا پتہ چلا تھا، جن کے قاہرہ کے شمال و جنوب میں ٹھکانے ہیں اور وہاں سے وہ دہشتگردانہ کارراوائیاں کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔” مصر میں حکام ‘تکفیری’ کی اصطلاح ایسے اسلامی شدت پسندوں کے لیے استعمال کرتے ہیں جو اپنے نشانہ بننے والے متاثرین کو کافر قرار دیتے ہیں۔

مصری وزارت داخلہ کے مطابق مشتبہ شدت پسند ایسٹر کے جشن کے موقع پر قدامت پسند قبطی مسیحیوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ مصر میں اقلیتی طبقے قبطی مسیحیوں کی تقریبا ًدس فیصد آبادی ہے جس کا شمار دنیا کی قدیم ترین مسیحی برادریوں میں ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر مسیحیوں کے بڑے تہوار ایسٹر کی تقریبات گزشتہ ہفتے ہی منائی جا چکی تاہم مصر کے قبطی عیسائی اسے انیس اپریل کو سخت سکیورٹی میں منائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے جس ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا وہاں موجود سبھی سات مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے اور گھنٹوں چلنے والے اس تصادم میں لیفٹنٹ کرنل محمد الحوفی نامی ایک پولیس افسر بھی ہلاک ہوگیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق اس آپریشن میں تین دیگر پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے اس رہائشی عمارت سے، جس میں مشتبہ شدت پسند چھپے ہوئے تھے، چھ رائفل، بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ حکام کے مطابق جائے واردات کے پاس کی ایک دوسری عمارت سے بھی اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے۔

مصر میں سن 2017 میں ایک قبطی چرچ پر حملے کے بعد سے ہی ہنگامی حالات نافذ ہیں۔ اس حملے میں 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مصر کے

جزیرہ نما سینائی کے شمالی علاقوں میں اسلامی شدت پسند ایسٹر سے قبل آنے والے مسیحیوں کے تہوار پام سنڈے کی تقریب کو نشانہ بناتے رہے ہیں، جس میں کافی لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام نے 2018 میں ایسے شدت پسندوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا جس میں تقریبا ساڑھے آٹھ سو مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے بھی 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Share this:
Medical staff in Balochistan
Previous Post بلوچستان میں طبی عملے کے پاس حفاظتی آلات کی کمی
Next Post بھارت میں 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع
Narendra Modi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.