geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بنگلہ دیش میں چودہ افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

March 24, 2021 1 1 min read
Sheikh Hasina
Share this:

Sheikh Hasina

بنگلہ دیش (اصل میڈیا ڈیسک) قصورواروں پر وزیر اعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کا الزام تھا۔ اس کیس کا تعلق اس وقت سے ہے جب شیخ حسینہ پہلی بار وزير اعظم کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔

ڈھاکہ کی ایک خصوصی عدالت نے منگل 23 مارچ کو ان چودہ اسلامی عسکریت پسندوں کو موت کی سزا سنا دی جن پر بیس برس قبل وزیر اعظم شیخ حسینہ کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

بھارتی اخبار ‘ٹائمز اف انڈیا’ کی ایک خبر کے مطابق عدالت میں جج ابو ظفر محمد قمرالزمان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا، ” اس فیصلے پر فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے عمل کیا جائے تاکہ ایک مثال قائم ہو سکے۔”

اس کیس میں پانچ ملزمان مفرور ہیں جب کہ نو ملزمان عدالت میں موجود تھے اور عدالت نے انہیں کے سامنے فیصلہ سنایا۔ سرکاری وکیل عبداللہ بھوئلیان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا کہ عدالت نے سبھی چودہ ملزموں کو بغاوت اور مجرمانہ سازش کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔

انہوں نے بنگلہ دیش میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے لیے مورد الزام ٹھہرائے جانی والی ایک ممنوعہ شدت پسند تنظیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”وہ اسلامی شدت پسند ہیں جن کا تعلق حرکت الجہاد الاسلامی سے ہے۔”

اسلامی شدت پسند تنظیمیں مبینہ طور پر شیخ حسینہ کے سیکولر موقف سے نالاں تھیں۔ ان پر کئی بار حملوں کی کوششیں کی گئی اور سن 2000 کے بم حملے کی سازش بھی اسی کڑی کا ایک حصہ تھی۔ حرکت الجہاد الاسلامی مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش میں اسلامی قوانین کے نفاذ کی وکالت کرتی ہے۔

شدت پسندوں نے ایک کالج میں دو بم نصب کیے تھے جہاں شیخ حسینہ کو ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا لیکن ان بموں کو وقت پر ناکارہ بنا دیا

گیا تھا۔ اسی کے بعد سے بنگلہ دیش کی حکومت نے ایسے شدت پسندوں کا تعاقب اور ان کے خلاف کارروائیاں شروع کیں۔

سکیورٹی فورسز اب تک ایسے مشتبہ سو سے بھی زیادہ افراد کو ہلاک کر چکی ہیں جبکہ ایک ہزار سے بھی زیادہ کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

شیخ حسینہ سن 2018 میں بھی مسلسل تیسری بار انتخابات میں کامیاب ہوئی تھیں اور اس طرح وہ چوتھی بار وزارت عظمی کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ تاہم ملک کی اپوزیشن جماعتیں ان پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بھی عائد کرتی رہی ہیں۔

Share this:
Hunger Crisis
Previous Post بیس ممالک میں شدید بھوک کے بحران کا خطرہ، اقوام متحدہ
Next Post لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
Maryam Nawaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.