geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیس ممالک میں شدید بھوک کے بحران کا خطرہ، اقوام متحدہ

March 24, 2021 0 1 min read
Hunger Crisis
Share this:

 Hunger Crisis

نائیجیریا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کی بعض ایجنسیوں کے مطابق آنے والے مہینوں میں لاکھوں انسانوں پر سیاسی تنازعات، کورونا کی وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

اقوام متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر عالمی برادری نے جلد ہی مناسب اقدامات نہ کیے تو دنیا کے بیس سے بھی زائد ممالک میں شدید بھوک کے بحران میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ غذا سے متعلق معروف عالمی ادارے ‘ورلڈ فوڈ پروگرام’ (ڈبلیو ایف پی) اور ‘فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن’ (ایف اے ڈبلیو) نے اس سے متعلق 23 مارچ منگل کو اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

ڈبلیو ایف پی اور ایف اے ڈبلیو نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عالمی سطح پر تین کروڑ چالیس لاکھ افراد پہلے ہی انتہائی غذائی قلت کا شکار ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھوک کی وجہ سے موت کے قریب ہیں۔

ڈبلیو ایف پی کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلی کا کہنا تھا، ”ہم اپنی آنکھوں کے سامنے تباہی پھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ تنازعات کی وجہ سے پنپنے والے قحط، ماحولیاتی تبدیلی کے حیران کن جھٹکے اور کووڈ 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے بھوک لاکھوں خاندانوں کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے۔”

اس رپورٹ کے مطابق بھوک کے لحاظ سے سب سے زیادہ برا حال جنگ زدہ ملک یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائیجیریا میں ہے۔ عالمی سطح پر سب سے زیادہ بحرانی کیفیت تو افریقی ممالک میں ہے تاہم اب افغانستان، شام، لبنان، اور ہیٹی جیسے ممالک میں بھی شدید بھوک میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے ‘ہنگر ہاٹ اسپاٹ’ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ”ایسے انتہائی خطرے سے دو چار علاقوں میں اہداف بنا کر انسانی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ان انتہائی کمزور برادریوں کو بچایا جا سکے۔”

ان اداروں کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان، ”ممالک میں آبادی کے کچھ حصوں کو پہلے ہی سے شدید معاشی قلت، کم غذا اور انتہائی شدید کم غذائیت کا سامنا ہے۔ ایسی نازک صورت حال میں، کوئی ایک بھی دھچکا لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد کو بدحالی کے دہانے پر لا سکتا ہے یا پھر فاقہ کشی میں ڈال سکتا ہے۔”

ڈیوڈ بیسلی کا کہنا تھا، ”لاکھوں افراد کو فاقے سے مرنے سے بچانے کے لیے ہمیں فوری طور پر تین چیزوں کی ضرورت ہے: لڑائی روکنی ہوگی، ہمیں ایسی انتہائی کمزور برادری تک رسائی دینی ضروری ہے تاکہ ہم انہیں زندگی بچانے کی ضروری امداد مہیا کرسکیں اور سب سے اہم، ہمیں چندہ دینے والوں کی ضرورت ہے تاکہ ہم صرف اس برس کے لیے ہی ساڑھے پانچ ارب ڈالر جمع کر پائیں۔”

شام میں حلب بین الاقوامی خبروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اب وہاں انخلاء کا عمل جاری ہے۔ یہ تباہ حال شہر جنگ کی ہولناکیوں کی علامت ہے۔ شہر کے مشرقی حصے میں نہ تو پانی ہے، نہ اشیائے خورد نوش اور نہ ادویات۔ عوام کی ایک بڑی تعداد کو سر پر چھت بھی میسر نہیں ہے۔ اس صورتحال میں اس شہر کے ایک لاکھ بچوں کو در در کی ٹھوکریں کھانا پڑ رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ان اداروں کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بہت سے علاقوں میں جاری تنازعات، کووڈ 19 کی عالمی وبا، انتہائی قسم کی ماحولیاتی تبدیلی، ٹڈیوں کا فصلوں کو تباہ و برباد کر دینا اور سب سے زیادہ ایسی کمزور برادریوں تک عدم رسائی بھوک میں اضافے کی اہم وجوہات میں سے ہیں۔

اس ماہ کے اوائل میں بھی ان اداروں نے موجودہ صورت حال سے نمٹنے اور قحط سالی سے بچنے کے لیے تقریباً ساڑھے پانچ ارب امریکی ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا تھا تاکہ دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی بنیادوں پر غذائی امداد پہنچانے کے ساتھ دیگر اشیاء بھی مہیا کی جا سکیں۔

Share this:
US Forces
Previous Post امریکا اور عراق امریکی افواج کے انخلاء پر بات چیت کے لیے تیار
Next Post بنگلہ دیش میں چودہ افراد کو سزائے موت سنا دی گئی
Sheikh Hasina

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.