geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بوسنیائی مسلمہ کی زمین پر بنا چرچ گرایا جائے، یورپی عدالت

October 3, 2019 0 1 min read
Bosnian Muslim Woman
Share this:

Bosnian Muslim Woman

بوسنیا (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے اپنے ایک فیصلے میں ایک چرچ کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ مقدمہ ایک بوسنیائی مسلم خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ یہ کلیسا اسی خاتون کی ملکیت زمین پر بنایا گیا تھا۔

یورپی عدالت برائے انسانی حقوق (ای سی ایچ آر) نے بوسنیائی حکام سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سربیا کی ایک مسلمان شہری کی جائیداد پر بننے آرتھوڈکس کلیسا کو وہاں سے ہٹا دیا جائے۔ یہ بوسنیائی خاتون شہری 1995ء میں سربرینتسا میں ہونے والے قتل عام میں بچ جانے والے مسلم شہریوں میں سے ایک ہیں۔

یورپی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکام نے درخواست گزار خاتون کے جائیداد کے حق کی اس طر ح سے خلاف ورزی کی ہے کہ اسے اس کی ملکیت واپس تو کر دی گئی مگر ساتھ ہی چرچ کی عمارت کو وہاں قائم رکھنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

یہ درخواست ایک بوسنیائی مسلمان خاتون فاتا اورلووچ کے خاندان کے ایسے چودہ افراد کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی، جو 1992ء سے 1995ء تک جاری رہنے والی بوسنیائی جنگ کے دوران سربرینتسا میں مسلمانوں کے قتل عام کے دوران اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

بہتر سالہ فاتا اورلووچ نے بوسنیئن نیوز کو بتایا کہ وہ اس عدالتی فیصلے پر خوش تو ہیں لیکن فخر محسوس نہیں کر رہیں،”مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہاں کوئی کلیسا بنا ہوا ہے۔ یہ بھی مسجد کی طرح خدا کا گھر ہی ہے۔ میں نے عدالت سے صرف اس وجہ سے رجوع کیا کہ یہ چرچ میری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ زمین میرا حصہ ہے۔‘‘

اورلووچ نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت تھا کہ جب وہ جنگ کے بعد اپنے گاؤں واپس لوٹیں، تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے شوہر کو دیگر افراد کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا، ”میری خواہش ہے کہ آج میرا شوہر یہاں میرے ساتھ ہوتا اور دیکھتا کہ انصاف ملنے میں وقت تو لگ سکتا ہے لیکن اسے حاصل کرنا ناممکن بھی نہیں ہے۔‘‘

فاتا اورلووچ کے خاندان کے بیس سے زائد افراد ان تقریباً آٹھ ہزار مسلمانوں میں شامل تھے، جنہیں 1995ء میں بوسی سرب دستوں نے سربرینتسا میں قتل کر دیا تھا۔ یہ افراد ایک ایسی جگہ پر موجود تھے، جسے اقوام متحدہ نے محفوظ تو قرار دے رکھا تھا مگر وہاں حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

1995ء میں ہی امریکا کے ثالثی میں کیے جانے والے ایک امن معاہدے کی رو سے سربرینتسا کو سربیا کے زیر انتظام جمہوریہ سرپسکا کے حصے کے طور پر ہی رہنے دیا گیا تھا۔ جمہوریہ سرپسکا موجودہ بوسنیائی ریاست کے دو اہم خود مختار علاقوں میں سے ایک ہے۔

Share this:
Sheikh Rashid
Previous Post شیخ رشید کا مولانا فضل الرحمان کو مشورہ
Next Post سعودی عرب پر حملے میں ایران ملوث نہیں، پوٹن
Vladimir Putin

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.