geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برازیل کورونا وائرس کا نیا مرکز، 20 ہزار سے زائد ہلاک

May 22, 2020 0 1 min read
Brazil Coronavirus
Share this:

Brazil Coronavirus

برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) برازیل میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، اس طرح کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں امریکا اور روس کے بعد اب وہ تیسرے نمبر پر ہے۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ تین لاکھ 32 ہزار 900 افراد اب تک اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں ‘سوشل سکیورٹی ایجنسی’ کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

عالمی سطح پر امریکا میں تقریبا ًسولہ لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ دوسرے نمبر پر روس ہے جہاں تین لاکھ 17 ہزار 554 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ برازیل میں تین لاکھ دس ہزار 87 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے جو تیسرے نمبر پر ہے۔ برطانیہ میں دو لاکھ 52 ہزار 246 اور اسپین میں دو لاکھ 33 ہزار 37 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک ہزار 188 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس طرح اب تک ملک میں تقریبا 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کووڈ 19 سے تین لاکھ دس ہزار سے بھی زیادہ افراد متاثر ہیں اور اس طرح امریکا اور روس کے بعد اب وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ لاطینی امریکی ملکوں میں، جو اب تک قدرے محفوظ تھے، اب کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

چین میں حکام نے کورونا وائرس کے سبب تباہ حال معیشت کی بحالی کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی غرض سے رواں برس معاشی ترقی کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا جائے گا۔ چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پارلیمان سے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا سے لڑائی میں ملک نے اہم کامیابی حاصل کی ہے تاہم ابھی یہ وبا ختم نہیں ہوئی ہے اور ملک کی ترقی کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ چین نے معیشت کی بحالی کے لیے 140 ارب ڈالر کی اضافی رقم خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین میں دو ماہ کی تاخیر کے بعد پارلیمان کے سالانہ اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں صدر شی جن پنگ سمیت تمام اعلی رہنما شریک ہیں۔ اس اجلاس میں چینی صدر سمیت پہلی دو صفوں میں بیٹھے ارکان نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا جبکہ دیگر افراد ماسک پہن کر شریک ہوئے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب اگر کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی آئے تو بھی امریکا کو بند نہیں کیا جائے گا۔

جمعرات 21 مئی کو امریکا میں ایک ہی دن میں ریکارڈ تقریبا ً23 ہزار نئے افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے اور اس طرح امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد سولہ لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو کووڈ 19 سے متاثرہ 1397 مزید افراد ہلاک ہوئے اور اس طرح امریکا میں اب تک اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 95 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب اگر کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی آئے تو بھی امریکا کو بند نہیں کیا جائے گا۔ کار بنانے والی معروف امریکی کمپنی فورڈز کے ایک کارخانے کا دورہ کرنے کے دوران انہوں نے کہا، ”ہم آگ کو بجھانے کا کام کریں گے، ملک کو بند نہیں کریں گے۔” اس دوران امریکا کی سبھی پچاس ریاستوں میں نافذ لاک ڈاؤن میں کافی نرمی کی گئی ہے۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے جہاں 50 ہزار سے بھی زیادہ لوگوں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے اور ایک ہزار 66 افراد اس وائرس کا لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے جہاں 19 ہزار سے بھی زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 18 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔

اٹلی میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 32 ہزار 486 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم سرکاری ‘سوشل سکیورٹی ایجنسی’ کا اندازہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس کے مطابق رواں برس مارچ اور اپریل کے مہینے میں ڈیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اموات کی یہ شرح کہیں زیادہ ہے، اس لیے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔

Share this:
Imran Farooq
Previous Post عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ
Next Post فلسطين کی آزادی کے ليے لڑنا اسلامی فريضہ ہے، خامنہ ای
Ayatollah Ali Khamenei

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.