geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برطانوی کورونا وائرس کا پھیلاؤ، لاہور سمیت پنجاب کے 5 اضلاع ہائی رِسک قرار

March 13, 2021 0 1 min read
Lahore Lockdown
Share this:

Lahore Lockdown

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے 5 اضلاع کو کورونا وائرس سے متعلق ہائی رِسک قرار دے دیا گیا۔

لاہور میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا اور مثبت کیسز کا تناسب 12.67 فیصد تک پہنچ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 991 نئے مریض سامنے آئے جو شہر میں ایک سال کے دوران کورونا سے متاثر ہونے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اب تک لاہور میں 94 ہزار 292 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ 2 ہزار 303 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں کورونا کی تیزی سے پھیلتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا کورونا وائرس پھیل رہا ہے جبکہ 200 کے قریب مریض اب تک اس وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، دیگر کی صورتحال مزید جینیاتی ٹیسٹوں کے بعد سامنے آئے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا وائرس کچھ شہروں میں تشویشناک حد تک پھیل رہا ہے جس کے باعث 5 فیصد سے زائد شرح کے اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سے اگلے 15 دن تک سخت ایس او پیز لا رہے ہیں۔

کورونا کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیے گئے اضلاع میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا اور سرگودھا شامل ہیں، ان اضلاع میں تعلیمی اداروں، پارکس، ان ڈور شادی ہالز، مزارات، میلوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی جبکہ مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند کر دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کے احکامات دیے ہیں اور یہ حفاظتی اقدامات کورونا وائرس کا خطرناک پھیلاؤ روکنے میں مدد دیں گے۔

اُدھر صوبائی اسپورٹس بورڈ نے تمام اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی۔

Share this:
Yousuf Raza Gilani
Previous Post حکومت کی کامیابی عارضی ہے، یہ وہ ہضم نہیں کر سکیں گے، گیلانی
Next Post ہفتے میں دو بار مچھلی کھائیں، دل توانا رکھیں
Fish

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.