geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹیکس میں چھوٹ اور رعایاتیں تنقید کی زد میں

June 25, 2020June 25, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پی ٹی آئی کی حکومت ان دنوں مختلف وجوہات کی بناء پر تنقید کی زد میں ہے۔ اب ناقدین اس بات پر چراغ پا ہیں کہ وزير اعظم نے انکم ٹیکس اور رعایات کی صورت ميں صنعتوں کو اربوں روپے کی چھوٹ دی ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے انکم ٹیکس چھوٹ اور رعایات پر پہلی تفصیلی رپورٹ، جو منگل کو منظر عام پر آئی، کے مطابق مالی سال سن 2020 میں کاروبار اور صنعتوں کو انکم ٹیکس اور رعایات کی مد میں ایک سو چالیس ارب روپے کی چھوٹ دی گئی۔ يہ مجموعی طور پر دی جانی والی چھوٹ اور رعایات کا سینتیس فیصد ہے۔ مجموعی طور پر تین سو اٹھتتر ارب روپے کی چھوٹ اور رعایات دی گئيں۔ فيڈرل بورڈ آف ريونيو پہلے ہی اپنے ٹیکس کے اہداف پورے نہیں کر پایا اور ايک ایسے وقت میں جب ملک کو مالی وسائل کی شدید ضرورت ہے، ان رعایات کو کئی حلقوں ميں ہدف تنقید بنايا جا رہا ہے۔

ٹیکس اور مالیاتی امور کے ماہر ڈاکٹر اکرام الحق کا کہنا ہے کہ امراء اور با اثر افراد کو چھوٹ یا ریاعتیں دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے بتایا، ”میڈیا میں صرف ٹیکس کو جمع کرنے پر بحث ہوتی ہے لیکن ان رعایات کا ذکر نہیں کیا جاتا، جو ایسے افراد کو دی جاتی ہيں، جن کے بڑے بنگلے، گولف کلبز، ریسٹ ہاوسز اور دوسرے کاروبار ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے وجود میں آنے سے لے کر اب تک ٹیکس میں دو اعشاریہ بارہ کھرب روپے کی چھوٹ دی ہے، جو ایم ایل ون ریلوے لائن کی مین لائن بنانے کے ليے کافی ہے، جس کی لاگت ایک اعشاریہ ایک کھرب روپے یا سات اعشاریہ دو بلین ڈالر ہے۔ اسی دوران کورونا کی وبا آ گئی اور حکومت نے امراء کو کہا کہ وہ چندے دیں اور ٹیکس پر چھوٹ حاصل کریں۔ اس عمل سے صوبوں کا حصہ کم ہو جائے گا، جس سے ان کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔‘‘

معروف اقتصادی ماہر ڈاکٹر عذرا طلعت سعید کا کہنا ہے کہ جن طاقتوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے وہی ملک کو بھی چلا رہی ہیں۔ ”سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ٹیکس چھوٹ دی ہی کیوں جاتی ہے؟ پہلے ہمارا زر مبادلہ مشینوں کی امپورٹ پر چلا جاتا ہے اور پھر جو یہ مشینیں امپورٹ کر کے مال بناتے ہیں، ہم ان کو انکم ٹیکس اور دوسری مد میں چھوٹ دے دیتے ہیں اور مشینوں پر ڈیوٹی نہ لگا کر بھی ہم اپنا نقصان کرتے ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خود کفالت پیدا کریں۔ ”بجائے اس کے کہ حکومت یہ چھوٹ دے، حکومت خود یہ کام کیوں نہیں کر سکتی۔ مشینیوں کی درآمد پر چھوٹ دی جاتی ہے، اس کے باوجود ہماری صنعتی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یہ مشینیں خود بنائیں اور نجی سرمائے کو نوازنے کی بجائے حکومت خود کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں حصہ لے کر کرڑوں کی تعداد میں جو افرادی قوت ہمارے پاس موجود ہے، اس کو استعمال کرے اور عوام کو فائدہ پہنچائے۔‘‘

تاہم کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ ایف بی آر کو صرف ٹیکس کے تناظر میں نہ دیکھا جائے بلکہ اس ادارے کو حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کرنا بھی ہوتا ہے۔ سابق ممبر پالیسی ایف بی آر ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا ہے کہ تمام حکومتیں ٹیکس میں چھوٹ اور رعایتیں دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا، ”پہلی بات یہ ہے کہ حکومت نے رعایتوں کی تفصیل پیش کی ہے، جو پہلے اس طرح پیش نہیں کی جاتی تھی۔ دوسری بات یہ ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی ہوتی ہے اور وہ بین الاقوامی معاہدے بھی کرتی ہے، جس میں کئی وعدے کيے جاتے ہیں۔ تو اگر گرین انرجی یا کسی اور شعبے میں حکومت ترقی چاہتی ہے، تو اسے رعایات اور ٹیکس میں چھوٹ دینی پڑے گی تاکہ وہاں سرمایہ آ سکے اور کسی بھی کاروبار کے ابتدائی برسوں میں منافع نہیں آتا۔ اس ليے آپ کو یہ رعایات یا چھوٹ دینی پڑتی ہے۔‘‘

Share this:
Hashim Thaci
Previous Post کوسووو کے صدر ہاشم تھاچی پر جنگی جرائم کی فرد جرم عائد
Next Post ماہرین کا طیارہ حادثے کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر اعتراض
Karachi Plane Crash

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.