geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کوسووو کے صدر ہاشم تھاچی پر جنگی جرائم کی فرد جرم عائد

June 25, 2020June 25, 2020 0 1 min read
Hashim Thaci
Share this:

Hashim Thaci

کوسووو (اصل میڈیا ڈیسک) دی ہیگ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے ایک خصوصی ٹریبیونل نے کوسووو کے صدر ہاشم تھاچی اور نو دیگر افراد پر سن 1988 سے 1999 تک لڑی جانے والی جنگ میں جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔

جنوب مشرقی یورپ میں واقع بلقان کے خطے کی ریاست کوسووو کے صدر ہاشم تھاچی پر جنگی جرائم کے علاوہ انسانیت کے خلاف جرائم کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں اس عدالت کے وکیل استغاثہ نے تھاچی اور نو دیگر افراد پر سن 1990 کی دہائی کے اواخر میں سربیا کے خلاف جنگ کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزمات عائد کیے ہیں۔ ہاشم تھاچی کوسووو کی جنگ میں کوسووو لبریشن آرمی (KLA) کے کمانڈر تھے۔

اس عدالت کے کوسووو اسپیشلسٹ چیمبرز کے وکلا کی جانب سے بدھ چوبیس جون کو جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کر دی گئی کہ صدر ہاشم تھاچی اور نو دیگر سابقہ فائٹرز پر تقریبا ایک سو افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ قتل کی ان وارداتوں اور جنگی مظالم کے متاثرین میں کوسووو کے سب سے بڑے اقلیتی گروپ یعنی کوسووو کے البانوی نژاد باشندوں سمیت سربیا کے شہری اور روما نسلی اقلیت کے ارکان شامل تھے۔

ان افراد پر قتل میں مجرمانہ نوعیت کی شمولیت کے علاوہ جبری گمشدگیوں اور تشدد سے متعلق الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ملزمان پر یہ الزمات باقاعدہ طور پر اپریل میں عائد کیے گئے تھے تاہم ان کا اعلان بدھ چوبیس جون کو کیا گیا۔

فوری طور پر کوسووو کے صدر ہاشم تھاچی یا ان کے مشیروں کی جانب سے اس بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ بدھ کو ہونے والے اس پیش رفت میں سابق پارلیمانی اسپیکر اور حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی آف کوسووو کے رہنما کادری وسیلی پر بھی الزمات عائد کیے گئے ہیں۔ استغاثہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف تمام تر الزامات تحقیقاتی عمل مکمل کرنے کے بعد عائد کیے گئے ہیں۔ اس بیان میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ تھاچی اور وسیلی نے اس ٹریبیونل کے کام میں خلل ڈالنے کی مسلسل کوششیں بھی کیں۔

سن 1988 سے 1999 تک جاری رہنے والی سربیا اور کوسووو کی جنگ میں دس ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے جبکہ 1,641 افراد کا آج بھی کچھ پتا نہیں ہے۔ یہ جنگ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سربیا کے خلاف 78 روزہ فضائی جنگی کارروائیوں کے بعد اپنے اختتام کو پہنچی تھی۔ سربیا نے ایک خود مختار ریاست کے طور پر ابھی تک سن 2008 میں کوسووو کو حاصل ہونے والی آزادی کو تسلیم نہیں کیا۔

Share this:
Karachi Plane Crash
Previous Post کراچی طیارہ حادثہ: پی آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ تسلیم کر لی
Next Post ٹیکس میں چھوٹ اور رعایاتیں تنقید کی زد میں
Imran Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.