geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

القطیف میں پکڑے گئے خطرناک دہشت کے بارے میں مزید تفصیلات

January 9, 2020 0 1 min read
Muhammad bin Hussein Ali al-Ammar
Share this:

Muhammad bin Hussein Ali al-Ammar

القطیف (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان نے بتایا کہ 29/1/1438ھ کو ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے جن 9 افراد کو اشتہاری قرار دے کر ان کی تلاش شروع کی گئی تھی ان میں ایک نام حال ہی میں پکڑے جانے والے دہشت گرد محمد بن حسین علی آل عمار کا شامل تھا جسے انتہائی خطرناک دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔ یہ نو رکنی دہشت گرد گروہ مملکت میں شہریوں، تارکین وطن، سرکاری اور نجی املاک پرحملوں کی منصوبہ بندہ کررہا تھا۔

ریاستی سیکیورٹی کی سربراہی میں سیکیورٹی فورسز نے منگل کی صبح کو مشرقی القطیف گورنری کے البحاری کالونی میں واقع دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد کارروائی کی۔ اس ٹھکانے پر علی آل عمار چھپا ہوا تھا۔ وہ اب تک دہشت گردی کی کی کئی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

کارروائی سے قبل سیکیورٹی فورسز نے اسے ہتھیار ڈالنے اور خود کو حوالے کرنے کو کہا تو اس نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرم اور کسی دوسرے شخص کو نقصان پہنچائے بغیر اور اپنے نقصان سے بچتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

اس کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایک بم، ایک مشین گن، دو ریوالور،مشن گن کی 464 گولیاں، پستول کی 160 گولیاں، پانچ گولہ بارود پستول ذخائر،چاقو اور بھاری رقم شامل ہے۔

علی آل عمارکی گرفتاری کے بعد دیگر اشتہاریوں کی تلاش جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مفروردہشت گردوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کردیں، وہ بچ کر نہیں جاسکتے۔ حکام نے شہریوں سے دہشت گردوں پر نظر رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فور طور پر 990 پر مطلع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share this:
Iran Attacks
Previous Post ایران نے امریکی فوج کو دانستہ طور پر نقصان پہنچانے سے گریز کیا: ذرائع
Next Post ایران امریکا فوجی کشیدگی، یورپ مخمصے میں
Javad Zarif

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.