geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نونہالوں کی نشونما اور تربیت

December 5, 2020 1 1 min read
Mother and Child
Share this:

 Mother and Child

تحریر : شیبہ اعجاز

کائنات کتنی بڑی ہے اس کا اندازہ صرف رب کائنات کو ہے لیکن جب کوئی ماں ایک بچے کو جنم دیتی ہے تو وہ اس کے لیے کائنات سے بڑھ کر ہی ہوتا ہے اور وہ اپنی زندگی اپنی خوشی اپنا وقت سب کچھ اس پہ نچھاور کر دیتی ہے۔ 9 ماہ اپنے ساتھ لگے اس وجود کو اس دنیا میں لانے اور اس کے بعد اس کو دنیا میں رہنے کے گر سکھانے کے لیے کافی تگ ودو کرتی ہے۔ بہت کم مائیں ہیں جو بچے کی نشوونما اور اس تربیت کے حوالے سے مکمل معلومات رکھتی ہوں۔ زیادہ تر مائیں بزرگوں کے تجربات سے استفادہ کرتی ہیں اور آج کل کچھ مائیں انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوتی ہیں۔

بچے کی نشوونما ماں کے پیٹ سے ہی شروع ہوجاتی ہے اور اسی وقت سے ماں کی سوچ اور اس کی غذا بچے کی صحت اور اس کے کردار پہ اثرانداز ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ہر ماں کو اپنے بچے کی صحت کے ساتھ اس کی تربیت کا بھی خیال ہوتا ہے لیکن ہمارے معاشرے کی ایک بدقسمتی یہ بھی ہے کہ یہاں ہر چیز کی تربیت ہوتی ہے ورکشاپ ہوتی ہیں لیکن واحد ماں کی تربیت ہے جس کا کوئی انتظام نہیں ہوتا بچے کی تربیت اور اچھی نشونما کے لیے یہ ضروری ہے کہ ماں خود صحت مند ہوں اور اس کو بچے کی تربیت کا پورا پورا موقع ملے، چند بنیادی باتیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔

بچے کی صحت کے حساب سے سب سے پہلے تو یہ ضروری ہے کہ مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلائیں، تین سے چار ماہ کے بعد آہستہ آہستہ اس کو ہلکی پھلکی غذا دینا شروع کریں۔ باہر کی بنی ہوئی چیزوں کے بجائے گھر کی بنی ہوئی غذا استعمال کریں۔ پروسیس فوڈ یا فریز کی ہوئی چیزیں نہ ہی کھلائیں تو زیادہ مناسب ہوگا۔ جو بھی چیز گھر میں بن رہی ہوں وہی بچے کو کھلانے کی عادت ڈالیں تاکہ بچپن سے ہی اس کو ہر چیز کا ذائقہ محسوس ہو اور بڑے ہونے کے بعد وہ کسی بھی چیز کو کھانے سے منع نہ کر سکے۔

آج کل کی ماو ¿ں کی سب سے بڑی خرابی یہی ہے کہ وہ وہ بچوں سے کھانے کے متعلق پوچھتی ہیں اور خود جو پسند ہوتا ہے عموما وہی بچوں کو کھلاتی ہیں اور جو چیز خود پسند نہیں ہوتی یا کسی چیز کو بنانے میں انہیں مشکل پیش آتی ہے وہ بچے کو بھی نہیں کھلاتیں۔ ہوسکتا ہے کہ شروع میں مشکل ہو لیکن یہ تھوڑے دنوں کی مشکل مستقبل میں نہ صرف بچے کے لیے بلکہ خود ماو ¿ں کے لیے بھی آسانی اور فایدہ مند ہی ہوگی۔

جہاں تک بچے کی صحت کا تعلق ہے تو مائیں اور گھر کی دوسری خواتین اس پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں لیکن حسن کردار یا تربیت کے متعلق ان کے ذہن میں یہی بات ہوتی ہے کہ جب بچہ تھوڑا بڑا ہوجائے گا تو اس کو طور طریقے سکھائیں گے اور یہی کسی بھی ماں کی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے_ ماہر نفسیات کے مطابق بچے نہ صرف ماں کے پیٹ سے ہی ماں کے مزاج سے اثر انداز ہو تے بلکہ دنیا میں آنے کے بعد شروع کے تین سالوں کے ثمرات ان کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ایک مقولہ ہے کہ ”childre are not listing, they are watching” یعنی بچہ سنتا نہیں بلکہ دیکھتا ہے۔ لہٰذا اپنی اولاد کی اچھی تربیت کے لیے سب سے پہلے اسے خود اچھا بننا ہوگا۔ اپنے اچھے اخلاق اور اپنی متوازن شخصیت کے ساتھ ہی وہ اپنے بچے کی بہترین تربیت کر سکے گی۔ مائیں اپنی اولاد کی صحت سے متعلق بہت زیادہ خیال کرتی ہیں اور ان کو موسم کے سرد و گرم سے بچاتی ہیں اسی طرح ان کو زمانے کی اونچ نیچ کا فرق بھی شروع سے محسوس کروانا چاہیے۔
Mother Children Training

صحت کے ساتھ اس کی نفسیات کو سمجھنا بھی ایک ماں کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ ہر بچہ اپنا ایک خاص مزاج رکھتا ہے اور اسے اسی مزاج کے مطابق تربیت کی ضرورت ہوتی ہے کچھ بچے بہت زیادہ شرارتی یا ہیپر (hyper) ہوتے ہیں اور وہ سب کچھ کرنا چاہتا ہے تو اس کو زیادہ روک ٹوک نہ کریں اور اس کو ایسا ماحول فراہم کریں کہ وہ حدود میں رہتے ہوئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے زیادہ روک ٹوک سے وہ چڑچڑا ہوجائے گا اسی طرح اگر کوئی بچہ شرمیلا یا کم گو ہے تو صرف اپنی خواہش کے لیے اس کو زبردستی بولنے کے لیے یا بہت زیادہ کھیلنے کے لیے نہ کہیں، بہت زیادہ اصول ضوابط نہ بنائیں اور نہ ہی محبت سے مجبور ہو کر کھلی چھٹی دےدیں، اس دنیا کی سب سے قیمتی چیز وقت ہے اس لیے اپنی اولاد کو بہترین وقت دیں اس کو سنیں اس کو سمجھیں۔ صرف چند چیزوں کا خیال رکھ کر ماں اپنے بچے کی صحت اور اپنے بچے کی تربیت کو بہترین بنا سکتی ہے۔

تحریر : شیبہ اعجاز

Share this:
Jamaat e Islami
Previous Post اہل وطن اور کتنی قربانیاں چاہییں۔٦
Next Post قلوپطرہ کی حقیقت
Cleopatra

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.