geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اہل وطن اور کتنی قربانیاں چاہییں۔٦

December 5, 2020 0 1 min read
Jamaat e Islami
Share this:

Jamaat e Islami

تحریر : میر افسر امان

جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت اتنی پُرانی ہے، جتنا ہمارا پیار١ ملک اسلامیہ جمہوریہ پاکستان ہے۔ جماعت اسلامی اپنے قیام کے وقت سے اسلامیان پاکستان کی خدمت کرتی آئی ہے۔ پاکستان بننے کے بعد جب لٹے پٹے قافلے لاہور آئے تویہ جماعت اسلامی ہی تھی جو ان کی خدمت میں پیش پیش تھی۔جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت پاکستان میں قدرتی آفات جسے زلزلے،سیلاب اور بھارت کی طرف سے مسلط کی گئیں جنگوں میں ہمیشہ پاکستانیوںکی مدد میں آگے آگے رہی ہے۔ برسوں خدمت کا تجربہ ہو گیا ہے۔ اِسے اپنے پرائے سب جانتے اور تحریف بھی کرتے ہیں۔الخدمت سے یہ تنظیم الخدمت فائونڈیشن پاکستان بنی۔یہ بلا مبا لغہ پاکستان کی سب این جی اوئزسے بڑی این جی او ہے۔ اس کی خدمت کا اعتراف پاکستان کے علاوہ باہر کے ملک بھی کرتے ہیں اسلام آباد میں جاپان نے1.22 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ جاپان کے ناظم اُلامور نے تقریب میں ساتھ ہی ساتھ کہا کہ جاپان پاکستان میں زچہ بچہ کو سہولت فراہم کرنے کی ترجیح دیتا ہے۔اسلامی ملکوں کی این جی اوئز نے بھی ہمیشہ پاکستان میں الخدمت فاوئڈیشن کی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہتی ہیں۔

فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل اسوسی ایشن کے ذ مہ داران نے ا لخدمت فائونڈیشن کا دورہ کیاہے۔ الخدمت فاوئڈیشن کے تحت عید قربان کے موقعہ ہر سال چرم قربانی مہم شروع کی جاتی ہے، جس میں جماعت اسلامی کے کارکن عید کی تین چھٹیوں کو پاکستان کے غریب عوام کے لیے وقف کر دیتے رہے ہیں۔ کیا یہ کم قربانی ہے؟۔ الخدمت ویلفرسوسائٹی(خواتین) مستحقین کی اپنی روزانہ خدمات کے علاوہ ملک میں آنے والے زلزلہ اور سیلاب سے متاثرین کی فوری مدد بذریعہ خیمے، ترپالیں،ادویات اور راشن فراہمی کی صورت میں کرتی ہے ۔سردیوں میں گرم کپڑے،لحاف و گدھے اور راشن پیک جن میں چاول،آٹا،گھی، دودھ اور چینی وغیرہ سے مدد کرتی ہے۔ متا ثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ اور مفت ادویات کی فراہمی کی جاتی ہے ۔شہر کی کچی آبادیوں اور سفید پوش لوگوں میں ماہانہ اور ہنگامی بنیادوں پر راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔

برما کے مسلمانوں جن پربد ھسٹوں کے ظلم و ستم سے مسلمان بے گھر ہو گئے ہیں اور ان کے افراد بنگلہ دیش کے کیمپوںمیں ہیں ۔الحمداللہ الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی ذمہ داران براستہ بنگلہ دیش برما کی سرحد تک گئے اور ہزاروں مسلمانوں میں راشن اور بنیادی اشیاء تقسیم کیں۔ کشمیر اورخیبر پختواہ کے علاقوں میںزلزلہ کے وقت الخدمت فائونڈیشن نے مکانات، ہسپتال اوراسکول بنائے۔زلزلے سے تباہ شدہ عمارات کی تعمیر کی۔ راقم الحروف کو بھی الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر کے قافلے میں زلزلے کی تباہ کاریوںکے وقت ایبٹ آباد سے آگے پہاڑوں میں گائوں آلائی اور شنکیاری جانے کا اتفاق ہوا۔ جہاں الخدمت فائونڈیشن نے عوام کو لکڑی کاٹنے کے لیے آرا مشینیںاور لکڑی کے مکانات بنا کر دیے ۔ تباہ شدہ گھروں اور تعلیمی اداروں کی مرمت اور نئے بنا کر دیے۔

مری میں، اسلام آباد ایکپریس وے پر الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے تییم بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے تعمیر کیے جانے والے” آغوش کالج آف ایکسیلنس” کا افتتاح کیا گیا ہے۔اس کا افتتاح مشہور معروف صحافی اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی سالی نو مسلم لورن بوتھ صاحبہ نے کیا۔انہوں اسلام قبول کرنے کے موقعہ پر کہا تھا کہ جلد ہی ان بہن اور بہنوئی ٹونی بلیئر، سابق وزیر اعظم برطانیہ بھی اسلام قبول کر لیں گے۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے کام کا اگر شمار کیا جائے تو تو کچھ اس طرح ہے۔ بانویں(٩٢) بڑے ہسپتال جس میں حقدارغریب مریضوں کا عام پرائیویٹ ہسپتالوں سے کم اور رعایتی نرخوں پر علاج کی سہولتیں دی جارہی ہیں۔

پاکستان کے کئی شہروں اور خاص کر مضافاتی علاقوں میںچار سو(٤٠٠) ڈسپنسریاں عوام کی بنیادی صحت کی ضررویات پوری کر رہی ہیں۔ہنگامی حالات میں فوری طور پر مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے اور بر وقت طبی امداد کے لیے بارہ سو(١٢٠٠) ایمولینسیز خدمت انجام دے رہی ہیں۔عوام کی سہولت کے لیے ان کے گھروں کے قریب ترین ،تین سوچالیس(٣٤٠)لیبارٹریز میں ہر قسم کے جدیدمشینوں سے آراستہ پر ٹیسٹ مہیا کیے جاتے ہیں۔یتیم بچوں کی تعلیم، دیکھ بال اور ان میں احساس محرومی ختم کرنے اور مفید شہری بنانے کے لیے جدید رہاشی انتظامات کے تحت سولہ (١٦)لگژری آغوش یتیم خانے قائم ہیں۔

پاکستان میں زراعت ،پینے اور بجلی پیدا کرنے کے پانی کی کمی ایک عرصے سے محسوس کی جاتی ہے۔اس کمی کو ڈیم بنا کر پورا کیا جا سکتا تھا۔ مگر ہمارے سیاست دان جن کے پاس قوم کی تقدیر ہوتی ہے، نے مجرمانہ خفلت کرتے ہوئے منگلا اور تربیلہ ڈیم کے بعد کوئی بھی بڑا ڈیم نہیں بنایا۔ اس میں اندرونی ملک دشمن اور پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے ایجنٹوں نے بھرپور قردار ادا کیا اور ملک کے مشہور معروف کالا باغ ڈیم کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی رکھیں۔ سیاستدانوں کے ساتھ فوجی ڈکٹیٹروں کا بھی قصور ہے جو اپنے جبر کے دور میں بھی کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکے۔الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے اپنے معدود وسائل استعمال کرتے ہوئے، آگے بڑھ کر پینے کے پانی کے لیے ترسنے والے عوام کے لیے ملک میں، تیئس ہزار(٢٣٠٠٠)کنویں اور نلکوں کا ا
٢
نتظام کیا۔ اس میں خصوصی طور پر تھرپار کرصوبہ سندھ میں پانی کے کنووں انتظام شامل ہے۔ جہاں سے غریب عوام اپنی ضرورت کا پانی حاصل کر رہے ہیں۔اسلام نے بیوائوںکی ضروریا ت کا خیال رکھنے کے لیے مسلمانوں کو ہدایات دیں ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے اسلام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک میںتیرہ ہزار(١٣٠٠٠)بیوہ خواتین کو ان کے گھروں تک ماہانہ راشن پہچانے کاانتظام کررکھا ہے۔ ملک میں الخدمت فائونڈیشن کے تحت بچوں کے لیے چودہ سو (١٤٠٠)سکولزکام کر رہے ہیں۔ ان میں اسلام کا شعور رکھنے والے اساتذہ حضرات بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔اس طرح اسکولوں سے فارغ ہونے والے بچوں کے لیے ملک میںبیالیس (٤٢)کالج اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان اسکولوں اور دوسرے پرائیویٹ اسکوںکے چار لاکھ(٠٠٠،٠٠،٤) غریب بچوں کی سالانہ فیس ادا کی جاتی ہے اور ان کو کتب اور کاپیاں بھی فراہم کی جاتی ہیںپاکستان کے عوام اسلام سے محبت کے تحت اپنے بچوں کو اسلامی مدارس میں تعلیم کے لیے داخل کرتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت الخدمت کے چھ سو چوالیس (٦٤٤)دینی مدرسے غریب بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔

جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونے ہوئے بھی اگر عوام کی اتنے بڑے پیمانے پر خدمت کر رہی ہے تو اگر پاکستان کے عوام اسے اقتدار میں لے آئیں تو اس وقت وہ عوام کی کتنے بڑے پیمانے پر خدمت کرے گی۔ا صل میں یہ اسلامی تعلیمات کا نتیجہ ہے جو جماعت اسلامی کے کارکنوں کو جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودی نے یاد کرائے ہیں۔یہ سارے رفاحی کام اسلام کا درد رکھنے والے پاکستانیوں کی زکوٰة، صدقات اور عمومی مدد سے چل رہے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان سے جڑے پورے دنیا میں پھیلے ہوئے مسلمانوں نے بیرون ملک غریب مسلمانوں کی مدد کے لیے ادارے بنائے ہوئے ہیں۔ وہ ان اداروں کے ذریعے رقوم رضاکارانہ طور پرجمع کر کے پاکستان بھیجتے ہیں۔ جیسے مری میں اسلام آباد ایکپریس وے میں یتیم بچوں کے نئے بننے والے” آغوش کالج آف ایکسیلنس” ادارے کے لیے بھیجے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنان ہر سال زکوٰہ، صدقات اور عمومی امداد عوام سے جمع کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عید قربان عید کے دن جماعت اسلامی کے کارکن وقت نکال کر اپنے غریب پاکستانیوں کے لیے کے چرم قرکام کر ربانی اکٹھے کرتے ہیں۔ جس سے ویلفیئر کے کاموں کے لیے خطیر رقم مل جاتی ہے۔
جماعت اسلامی نے ایک اور بڑی قربانی دی ہے کہ غیر ضروری کاموں میںوقت ضائع کرنے کے بجائے عوام کو کئی اصلاحی تنظیمیں بنا کر ان میں شامل کیا ہے۔

ان تنظیموں کے ذریعے لوگ مل جل کر ایک دوسرے کی مدد اور نیکیاںکرنے لگتے ہیں۔ نیکیوںکی ہی بنیاد پرجنت ملتی ہے نا! ۔قرآن اسے ہی اصل کامیابی قرار دیتا ہے۔ اسی لیے جماعت اسلامی نے عوام کے ہر طبقہ میں میں تنظیم سازی کی ہوئی ہے۔ حلقہ خواتین کے نام سے پورے پاکستان میں جماعت اسلامی کا نظم قائم ہے۔ یہ جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق خواتین میں دعوت و تبلیغ اور اسلامی نظام ِحکومت کے لیے کام کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم موم بتی انٹیوں، میرا جسم میری مرضی کی فحاشہ عورتوں، مغرب زدہ عورتوں اور بیرونی فنڈ پر چلانے والی عورتوں کی تنظیموں کے غیر اسلامی کاموں میں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔ اگر یہ سو دو سو افراد کے جلوس نکاتی ہیں تو ان کے مقابلے میں ہزاروں باپردہ خواتین کے جلوس نکاتیں ہیں۔ تعلیمی اداروں میں اسلامی جمعیت طلبہ اور اسلامی جمعیت طالبات کا نظم قائم ہے۔ جو اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوںمیں نوجوانوں کی اسلامی بنیادوں پر تربیت کرتی ہیں۔ ان تنظیموں نے کیمونسٹوں کو تعلیمی اداروں سے بے دخل کیا تھا۔

وکیلوں میں اسلامک لائیر موومنٹ کی تنظیم، یہ جماعت اسلامی کے کارکنوں اور غریب عوام کو قانونی امداد اور ملک میں اسلامی نظام انصاف کے کے لیے کام کرتی ہے۔کسانوں میں کسان بورڈ،یہ ملک کے کسانوںکے مسائل کو اُجاگر کرنے کے لیے قائم ہے۔ کسانوں کو ادویات کی فراہمی کا کام کرتی ہے۔گورنمنٹ ملازمین میں، تحریک محنت پاکستان، یہ ملازمین کے مسائل اور ان کو آسان قسطوں پر اسلامی لٹریچر مہیا کرتی ہے۔ پرائیویٹ تعلیم میں نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن قائم ہے۔یہ ملک کے پرائیویٹ اسکولں کالجوں کے اساتذہ کی تربیت کا کام کرتی ہے۔ تعلیمی سیکٹر میں ایک کا ادارہ آفاق قائم ہے۔ جو گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تربیت اور نصابی ضروریات پوری کرتا ہے۔ جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کا ادارہ قائم ہے۔ تعلیمی اداروں کے علاوہ گلی کوچوںکے نوجوانوں کو اکٹھا کر کے ان کی اسلام کی بنیاد پر تربیت اور الیکشن کے ددران کام کرنے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی تنظیمیں بنائی ہوئیں ہیں جو اپنی اپنی فیلڈ میں کام کر رہیں ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان ہر جگہ دین پھیلانے ، پاکستان کے اسلامی تشخص، قائد اعظم محمد علی جناح کے دو قومی نظریہ اور اسلامی وژن کی حفاظت اور بلا آخر ملک میں ایک پر امن اور جمہوری طریقے سے اسلام کے بابر کت نظام کو قائم کرنے کے لیے ہراوّل دستے کا کام کرتی ہے۔ جماعت اسلامی کی یہ ایک بڑی نیکی ہے کہ پاکستان کے شہریوں کو تنظیم کی لڑی میں پرو کر ایک بڑے مقصد ، پاکستان میں حکومت الہٰیا،نظام مصطفےٰ، اسلامی نظام حکومت (نام کچھ بھی ہو) کے لیے تیار کرنے کے لیے اپنی جانوں اور وقت کی قربانی دیتی رہی ہے۔ واقعی ہی یہ بڑی قربانی ہے۔ جو جماعت اسلامی پاکستان انجام دے رہی ہے۔ اہل وطن جماعت اسلامی پاکستان سے اور کتنی قربانیاں چاہییں؟ختم شد
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Peshawar killed People
Previous Post کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
Next Post نونہالوں کی نشونما اور تربیت
Mother and Child

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.