geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تبدیلی لانی ہے تو چین کے نقشِ قدم پر چلو

February 20, 2020 2 1 min read
Change
Share this:

Change

تحریر : روشن خٹک

فیلڈ مارشل محمد ایوب خان (مرحوم) کا دورِ حکومت ہے، ملک میں ڈیمز کے علاوہ بڑی بڑی فیکٹریاں لگ رہی ہیں۔ واہ میں پاکستان آرڈیننس کی بہت بڑی فیکٹری تعمیر ہو رہی ہے۔ چین کا ایک وفد پاکستان سے کچھ سیکھنے کی غرض سے آرڈیننس فیکٹری دیکھنے آتا ہے ۔سردی کا موسم ہے ، ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے جب چینی وفد پاکستانی پروٹوکول افسر کے ساتھ کمپلیس میں داخل ہوتا ہے تو دو تین جگہوں پر چھت ٹپک رہی ہوتی ہے، پاکستانی میزبان لجاتے ہوئے چینی وفد سے کہتا ہے، ” عمارت نئی نئی بنی ہے اس لئے ٹپک رہی ہے ، چینی وفد کا ایک رکن مسکراتے ہوئے کہتا ہے ” شروع شروع میں ہماری عمارتیں بھی ٹپکتی تھیں لیکن جب ہم نے عمارت بنانے والے ایک ٹھیکیدار کو گولی مار دی تو اس کے بعد عمارت نئی ہو یا پرانی ، کبھی نہیں ٹپکتی۔۔۔۔۔۔”واضح رہے کہ چین میں اب بھی سزائے موت گولی مار کر دی جاتی ہے اور گولی کی قیمت اس کے ورثاء سے اصول کیا جاتا ہے جب تک ورثاء گولی کی قیمت ادا نہیں کرتے تب تک لاش ان کے حوالے نہیں کی جاتی۔۔۔

چین پاکستان سے دو سال بعد یعنی 1949 میں آزاد ہوا، ماوزے تنگ جدید چین کا بانی شمار کیا جاتا ہے،ا سوقت چینی قوم افیون کے نشہ کی لت میں اس طرح مبتلا تھی ،جس طرح ہمارے بااختیار اور با اقتدار لوگ کرپشن میں مبتلا ہیں، مائوء زے تنگ نے اعلان کیاکہ جو شخص آج کے بعد افیون کھائے گا ،اسے گولی مار دی جائے گی ۔بس پھر کیا تھا ،چند ہزار لوگوں کو گولی مار کر لاشیں چوراہوں میں لٹکا دی گئیں نتیجتاپھر کسی چینی نے افیون کی طرف نظر تک نہیں اٹھائی۔

ایک دفعہ امریکی صدر رچرڈ نکسن نے چینی صدر چو این لائی سے ملاقات کی، گفتگو کے دوران امریکی صدر نے چو این لائی کو ایک تصویر دکھائی ۔جس میں چو این لائی اپنے گھر کے لان میں بیٹھ کر اخبار پڑھ رہے تھے ، اخبار کی سرخیاں بھی واضح نظر آ رہی تھیں۔چواین لائی نے پوچھا ” آپ نے یہ تصویر کیسی کھینچی ؟ ” رچرڈ نکسن نے بڑے فخریہ انداز میں کہا ” ہمارے پاس ہنڈرڈ بلین ڈالر کی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی ہے ،یہ تصویر ہم نے اسی سے کھینچی ہے ” چو این لائی مسکرا کر اٹھے ،اپنی میز پر گئے ،دراز کھینچ کر ایک تصویر نکالی اور صدر نکسن کو پیش کر دی ، اس تصویر میں صدر نکسن وائٹ ہائوس میں بیٹھ کر سی آئی اے کی کنفیڈیشنل فائل پڑھ رہے تھے ۔یہ تصویر دیکھ کر صدر نکسن کا رنگ فق ہو گیا اور اس نے پو چھا، ”آپ نے یہ تصویر کسیے کھینچی ؟ ” تو چو این لائی نے جواب دیا ” جو آپ جو کام ہنڈرڈ بلین

ڈالر کی ٹیکنالوجی سے کر رہے ہیں،ہم نے صرف ہنڈرڈ ڈالر کی ٹیکنالوجی سے کر دیا ” صدر نکسن نے وضاحت مانگی تو چواین لائی نے کہا ‘ ہم نے وائٹ ہائوس کے ایک ملازم کو ہنڈرڈ ڈالر دے کر یہ تصویر حاصل کی ہے ”۔
ایک اور دلچسپ اور قابلِ زکر بات، چین کے شہر بیجنگ میں کمیو نسٹ پارٹی نے ایک انسٹی ٹیوٹ قائم کر رکھا ہے ،جہاں پارٹی کے اراکین

کو متعلقہ شعبوں میں وزیر، مشیر بنانے اور چین کے لئے نئی قیادت تیار کرنے کی تربیّت دی جاتی ہے ، تربّیت مکمل ہو نے کے بعد باقاعدہ

سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے اگر کسی شخص کے پاس اس ادارے کا سرٹیفیکیٹ نہ ہو تو وہ چین میں وزیر یا مشیر نہیں بن سکتا ۔۔۔چین میں ایسے ہی واقعات اور اقدامات کی وجہ سے تبدیلی آئی اور آج چین دنیا کو سپر پاور ہے، چین کے مصنوعات پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔اگر آج کی سرکار اور تبدیلی کا دعوے دار عمران خان چین کے صرف چند ایک اقدامات کی پیروی کر لیں ،تو مجھے یقین ہے کہ تبدیلی آجائیگی ورنہ تبدیلی کرتے کرتے پانچ سال یوں ہی گزر جائینگے۔
عوام کی خون پسینہ کی کمائی اور ملکی دولت کی جو بھی چوری کرتا ہے، تو زیادہ نہ سہی ، بائیس کروڑ کی آبادی میں بائیس کرپٹ لوگوں کو چوراہوں میں لٹکا دو، مجال ہے کہ پھر کوئی قوم کی ایک دمڑی بھی نگل لے۔ ایک ادارہ ایسا بھی بنا لیں جس میں ملک کے مختلف شعبہ جات چلانے کی تربیّت دی جاتی ہو اور جو شخص عام انتخابات میں حصہ لینے کا خواہشمند ہو ،وہ الیکشن سے پہلے اس ادارے میں تربیت حاصل کرکے کامیابی کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرے۔ کسی بھی ملک میں تبدیلی لانے کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہو تی ہے۔پرانی ڈگر پر چلنے یا لکیر کو پیٹنے سے تبدیلی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔
Roshan khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
International Mother Language Day
Previous Post ماں بولی کی توہین کیوں؟
Next Post فروغ تعلیم کے لئے کوشاں پرائیویٹ ادارے
Education

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.