geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فروغ تعلیم کے لئے کوشاں پرائیویٹ ادارے

February 20, 2020 0 1 min read
Education
Share this:

Education

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

گزشتہ روز ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب میں بطور مہمان اعزاز شرکت کا موقع ملا جس کی خاص بات طلبا وطالبات ، والدین ، سیاسی سماجی مذہبی وکلاء ، تاجر ،صحافی تنظیموں کی اہم شخصیات کا بڑی تعداد میں شریک ہو کر طلبا وطالبات کی کارکر دگی سراہنااور بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کرنا تھا ، سانچ کے قارئین کرام ! احمد جلال کڈز کیمپس کی پندرھویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا جو کہ آرٹس کونسل اوکاڑہ میں منعقد ہوئی جس کے پہلے سیشن کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج تھے جبکہ مہمانان اعزاز سوشل ویلفیئر آفیسرمحمد عارف،راقم الحروف( محمد مظہررشید چودھری) ، صدر موومنٹ آف آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن خالد ذیشان ،چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ تھیں ، ڈائریکٹر سکول ہذاامجد علی نے مہانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نصابی ، ہم نصابی اور کھیلوں میں سکول کی کارکردگی پیش کی ، پرنسپل رخسانہ حسین نے سال بھر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات اور انکی اچھی تربیت کرنے والے اساتذہ کے کردار کو سراہا، مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج نے سکول کے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکول میں دین اور دنیا کو ملاکر جوتعلیم دی جارہی ہے مجھے یقین ہے کہ انشااللہ یہاں پرزیر تعلیم بچے بڑے ہوکر معاشرے کے مفید شہری بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دور جدید میں تعلیم سے ہمکنار ہونا انتہائی ضروری ہے ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں ہماری نسل کو جدید علوم سے روشناس کرانا بھی ضروری ہے،اوکاڑہ کے طلباوطالبات نہ صرف ذہین ہیں بلکہ با صلاحیت بھی ہیں۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے وطن عزیز پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی سے تعلیمی شعبہ میں انقلاب برپا ہو رہا ہے کیونکہ یہ ادارے حکومت کا بہت بڑا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں جب تک پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور سرکاری تعلیمی ادارے ملکر کام نہ کریں شرخ خواندگی میں اضافہ نہیں ہو سکتا،چودھری ریاض الحق جج نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کرے ، ضلع اوکاڑہ کے طلبا وطالبات نے ہمیشہ بورڈز اور یونیورسٹی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے پنجاب بھر میں اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے جس میں اساتذہ کے کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

موجودہ سائنس وٹیکنالوجی کے دور میں اساتذہ بچوں کی بہترین تربیت کر کے انہیں ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار کے لئے تیار کر سکتے ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ جہاں وہ سرکاری اداروں کو سہولیات فراہم کرتے ہیں وہیں پرپرائیویٹ اداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ مستحق اور ذہین طلبا و طالبات کو خصوصی وظائف دے تا کہ وہ تعلیم کے حصول میں کسی مشکل کا شکار نہ ہو سکیں، بعدازاں مہمان خصوصی چودھری ریاض الحق جج نے ڈائریکٹر سکول ہذا امجد علی اور پرنسپل رخسانہ حسین کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں ٹرافیاں، کپ اور میڈل تقسیم کیے جبکہ تقریب کے پہلے سیشن میں بچوں نے حمد ، نعت ،قومی ترانہ، ٹیبلو،خاکے ،ملی ترانے اور تقایریں پیش کی جس کو حاضرین کی بڑی تعداد نے خوب سراہا اور داد دی جبکہ سکول کے اساتذہ کوانکی بہترین کارکردگی پر شیلڈز دی گئیں ،دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے مقامی رہنما چودھری سلیم صادق تھے۔

مہمان خصوصی چودھری سلیم صادق نے ڈائریکٹر سکول ہذا امجد علی اور پرنسپل رخسانہ حسین کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈ، کپ اور میڈل تقسیم کیے جبکہ تقریب کے دوسرے سیشن میں بچوں نے ٹیبلو،خاکے بھی پیش کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چودھری سلیم صادق نے کہا کہ طلبا وطالبات کی کارکردگی سے پتا چلتا ہے کہ ادارہ کی ترقی کی سب سے بڑی وجہ بزرگوں کے نام پرقائم ادارہ میں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو اہمیت دینا ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جسکا عملی اظہار یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی ، انہوں نے کہا کہ بزرگوں کا احترام ،حلال حرام کی تمیز ایمان داری اورسچ کو معاشرے میں فروغ دینے کے لئے محنتی قابل اساتذہ کو اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقہ سے ادا کرتے رہنا ہو گا۔

ہر تعلیمی ادارے کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحیح تربیت انتہائی ضروری ہے موجودہ حکومت عمران خان کے ویژن اور عثمان بزدار کی پنجاب میں تعلیم دوست پالیسیوں کی بدولت سکولوں کواپ گریڈ کر رہی ہے قصبوں ،دیہاتوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اساتذہ کی کمی کوبھی پورا کیا جارہا ہے ،جبکہ دوردرراز کے سکولوں کو سولر پینل فراہم کیے جارہے ہیں ، کمپیوٹر کی تعلیم کے لئے سکولوں میں کمپیوٹر کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے اس کے لئے حکومت تمام تر اقدامات کر رہی ہے ، تقریب کے اختتام پر مہمانان اعزاز سوشل ویلفیئر آفیسرمحمد عارف،راقم الحروف( محمد مظہررشید چودھری) ، صدر موومنٹ آف آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن خالد ذیشان ،چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ کو اعزازی شلیڈز پیش کی گئیںجبکہ ڈائریکٹر سکول ہذا امجد علی کی جانب سے پہلے سیشن کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سلیم صادق کو سوینئرز پیش کیے گئے۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Change
Previous Post تبدیلی لانی ہے تو چین کے نقشِ قدم پر چلو
Next Post مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستان نے 6 ارب ڈالر قرض لیا
Dollars

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.