geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چینی ہیکرز نے امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنایا، مائیکرو سافٹ

March 3, 2021 3 1 min read
Hackers
Share this:

Hackers

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ہیکروں نے اس کے ای میل سافٹ ویئر سرور میں ایک بَگ کا فائد اٹھایا تاہم اس سے نجی اکاؤنٹس کے بجائے ادارے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے منگل دو مارچ کو بتایا کہ چینی حمایت یافتہ ہیکرز کے ایک گروپ نے ان کی کمپنی کے ای میل سرور میں ایک نقص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکا میں واقع اداروں کو نشانہ بنا یا۔

اطلاعات کے مطابق چین سے آپریٹ کرنے والے ہیکروں کے اس گروپ نے متعدی امراض کی تحقیق کے ادارے، قانونی اداروں، یونیورسٹیوں اور دیگر نجی اداروں جیسی متعدد امریکی کمپنیوں سے متعلق معلومات ہیک کرنے کی کوشش کی۔

مائیکرو سافٹ نے ہیکرزکے گروپ کو ”انتہائی ہنر مند اور نفیس” قرار دیتے ہوئے اس گروپ کا نام ”ایچ اے ایف این آئی یو ایم” (ہافنیم) بتا یا۔ کمپنی کا کہنا ہے اس نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنی سائیبر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا تھا کہ ”ایچ اے ایف این آئی یو ایم” (ہافنیم) نے رسائی کے لیے بڑی چالاکی سے اس کے ایکسچینج سرور میں دھوکہ دہی سے کام کیا۔

کمپنی کے مطابق چونکہ بیشتر ادارے عموما ًکام کی ای میل اور کیلنڈر سروسز کے لیے ایکسچینج سرور سافٹ ویئر کا استعمال کرتی ہیں۔ اس لیے، ہیکنگ سے ذاتی ای میل اکاؤنٹس یا مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ پر مبنی خدمات متاثر نہیں ہوتی ہیں۔

ہیکرز نے اپنے آپ کو کسی کی نگاہ میں آنے سے بچانے کے لیے مبینہ طور پر امریکا میں لیز پر رکھے ورچوئل نجی سرور کا استعمال کیا۔مائیکرو سافٹ کے مطابق اس گروپ نے کسی ایسے شخص کی نقل کرنے کی کوشش کی جس کو ٹارگٹ سرور تک رسائی حاصل تھی اور مختلف اداروں کے نیٹ ورک سے معلومات ہیک کرنے کے لیے انہیں فاصلے سے ہی کنٹرول کیا۔

تاہم کمپنی نے ہیکنگ سے متاثر ہونے والے اداروں کے نام یا پھر ایسی تفصیلات نہیں بتائیں کہ اس سے کتنی کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ سائیبر سکیورٹی کے لیے معروف ورجینیا کی کمپنی ‘ولوکسٹی’ نے اس سائیبر حملے کہ پتہ لگانے میں ان کی کافی مدد کی۔

دی اکانومسٹ کے تحقیقی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ برسوں کے لیے یہ تینوں ممالک ایک جتنے نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔ سن 2013 تا 2017 کے انڈیکس میں فن لینڈ پہلے، سویڈن دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر تھا۔

اس کمپنی کے سربراہ اسٹیون اڈائر نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ گزشتہ جنوری سے ہی ایسی مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا، ”اس وقت جتنی خراب صورت حال ہے، میرے خیال سے اس سے بہت زیادہ برا حال ہونے والا ہے۔

گزشتہ کئی برسوں کے دوران ہیکنگ کی ایسے متعدد واقعات کے بعد امریکا نے اپنی سائیبر سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

گزشتہ برس صدر ٹرمپ نے کئی حکومتی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے چین پر ہیکنگ کا الزام عائد کیا تھا جبکہ ان کی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے اس کے لیے روس کومورد الزام ٹھہرایا تھا۔

سن 2013 میں امریکی سائیبر سکیورٹی کمپنیوں نے ایک برس کے دوران تقریباً 150 ایسے ہیکنگ حملوں کا پتہ لگایا تھا اور اس کا الزام چینی فوج پر عائد کیا تھا۔ تاہم چین ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونے یا ایسے تمام الزامات سے ہمیشہ انکار کرتا رہا ہے۔

Share this:
Faisal Wawda
Previous Post فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا: وکیل کا دعویٰ
Next Post افغانستان: میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کا قتل
Afghanistan Women Murder

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.