geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چینی بھارتی متنازعہ علاقے کے قریب ہمالیائی سرنگ کا افتتاح

October 4, 2020 2 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسٹریٹیجک ہائی وے سرنگ کا افتتاح کر دیا۔ ہمالیائی پہاڑی خطے میں یہ سرنگ اس متنازعہ علاقے تک جاتی ہے، جو چین کے ساتھ سرحد سے جڑا ہوا ہے۔

نریندر مودی نے اس ہائی وے ٹنل کا افتتاح ایک ایسے وقت پر کیا ہے، جب براعظم ایشیا کے دو بڑے ہمسایہ ممالک چین اور بھارت کی افواج مشرقی لداخ کے علاقے میں آمنے سامنے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس سرنگ کی تعمیر نے بھارتی سرحدی ڈھانچے کو ایک نئی قوت بخشی ہے۔

انہوں نے اٹل ٹنل کہلانے والی اس سرنگ کو لداخ کے علاقے کے عوام کے لیے ‘لائف لائن‘ قرار دیا۔

اس اسٹریٹیجک سرنگ کی لمبائی نو کلومیٹر سے زائد ہے اور اس کے ذریعے لداخ کے ساتھ بھارت کا زمینی راستہ سارا سال قائم رہے گا۔ اس سرنگ کا نام ہندو قوم پرست سیاستدان اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے نام پر ‘اٹل ٹنل‘ رکھا گیا ہے۔ واجپائی نے اس سرنگ کی تعمیر کا سنگ بنیاد سن 2002ء میں رکھا تھا۔

اس سرنگ کی تعمیر پر سینکڑوں مزدور اور انجینیئر اٹھارہ برس سے زائد عرصے تک تعمیر اور پہاڑ کی کھدائی میں مصروف رہے۔ یہ سرنگ سطح سمندر سے تین ہزار میٹر (9842 فٹ) بلند ہے۔

اس سرنگ کی تعمیر سے ہماچل پردیش کے شہر مَنالی سے لداخ کے مرکزی شہر لیہ تک کا سفر چار سے پانچ گھنٹے کم ہو گیا ہے۔

سرنگ کی تعمیر سے قبل عموماً لداخ کے ساتھ موسم سرما کے چھ مہینوں میں برفباری کی وجہ سے زمینی رابطہ تقریباﹰ ختم ہو جاتا تھا۔ لداخ سے زمینی رابطے بحال رکھنے کے لیے ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کے دو درے ہی واحد امکان تھے، جن کے شدید برفباری کے باعث بند ہو جانے سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

دوسری جانب اسی پہاڑی علاقے میں بھارت اور چین کے ہزاروں فوجی لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ وہاں تازہ ترین کشیدگی کو بھی اب کئی ماہ ہو چکے ہیں۔

دونوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی افسران اور حکومتی اہلکار اس کشیدگی کو کم کرنے کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اس مذاکراتی سلسلے میں ابھی تک کسی بڑی پیش رفت کے کوئی آثار ظاہر نہیں آتے۔

Share this:
Ashraf Ghani
Previous Post میونخ سکیورٹی کانفرنس: ’خبردار! خطرناک دعوت نامے مت کھولیں
Next Post موٹر وے گینگ ریپ: پیمرا کی طرف سے رپورٹنگ پر پابندی کی مذمت
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.