geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

موٹر وے گینگ ریپ: پیمرا کی طرف سے رپورٹنگ پر پابندی کی مذمت

October 4, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی حکام نے ایک موٹر وے پر ایک خاتون کے اس کے بچوں کے سامنے حالیہ گینگ ریپ کی رپورٹنگ پر پابندی لگا دی ہے۔ اس ریپ کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی تھی۔ اب رپورٹنگ پر پابندی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے ہفتہ تین اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس واقعے میں ایک خاتون کے ساتھ کی جانے والی اجتماعی جنسی زیادتی پر اس لیے بھی غیر معمولی غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا کہ اس جرم کے ارتکاب کے بعد ایک اعلیٰ پولیس افسر نے اس کا ذمے دار خود اس ظلم کا نشانہ بننے والی خاتون کو ہی قرار دے دیا تھا۔

اس جرم کے حوالے سے ملک میں الیکٹرانک میڈیا کی کارکردگی پر نظر رکھنے والے سرکاری ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اب تمام ملکی ٹیلی وژن چینلز اور اخبارات کی طرف سے اس جرم کی رپورٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس رپورٹنگ کے حوالے سے پولیس نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ جس طرح میڈیا اس واقعے کی ‘غیر ذمے دارانہ‘ رپورٹنگ کر رہا ہے، اس طرح اس جرم کے شواہد ضائع ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر لاہور کے مضافات میں ایک موٹر وے پر اپنے بچوں کے ساتھ اپنی گاڑی میں رات کے وقت سفر کرنے والی اس خاتون کا گینگ ریپ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا اور اس کے خلاف انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور حقوق نسواں کے لیے سرگرم گروپوں نے بہت بلند مذمتی آوازیں اٹھائی تھیں۔

اس جرم کے ارتکاب کے بعد پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے علاوہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ مقامی پولیس کے اس اعلیٰ افسر کو برطرف کیا جائے، جس نے یہ کہا تھا کہ اس جرم کی ذمے دار خود متاثرہ خاتون بھی تھی، کیونکہ وہ اپنے کم عمر بچوں کے ساتھ رات کے وقت سفر کے لیے اکیلی گھر سے نکلی ہی کیوں تھی؟

اب تک پولیس اس جرم کی تفتیش کے دوران ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کر چکی ہے۔ دوسرا ملزم، جو اس جرم کا مبینہ طور پر مرکزی کردار ہے، ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ اسی بات پر ملکی میڈیا میں شدید تنقید کی جا رہی تھی، جس کے بعد اب پیمرا نے اس کیس کی میڈیا رپورٹنگ پر ہی پابندی لگا دی ہے۔

پیمرا کی طرف سے لگائی گئی اس پابندی پر پاکستانی صحافیوں کے وفاقی تنظیم پی ایف یو جے کے ایک مرکزی رہنما افضل بٹ نے کہا، ”قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ناکامی کے لیے میڈیا کو ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں اور اسی لیے پیمرا کی طرف سے لگائی جانے والی پابندی حکومتی سطح پر سنسرشپ کی سیاہ مثال ہے۔‘‘

اسی طرح انسانی حقوق کے تحفط کے لیے فعال پاکستان کے ہیومن رائٹس کمیشن (ایچ آر سی پی) نے بھی پیمرا کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو ‘لایعنی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ‘قربانی کے بکرے‘ تلاش نہ کرے۔

پاکستان میں صحافیوں کی ملکی تنظیموں، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم غیر سرکاری اداروں اور وکلاء کی نمائندہ بار کونسلوں کے مطابق جب سے 2018ء میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اقتدار میں آئی ہے، تب سے حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی تنقیدی آوازوں کو دبانے کے لیے ایک باقاعدہ مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

سول سوسائٹی کے نمائندہ ان گروپوں کے مطابق عمران خان کے دور اقتدار میں ملکی حکومت اور فوج پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو حملوں، مار پیٹ، ڈرانے دھمکانے اور انہیں آن لائن ہراساں کیے جاے کا سلسلہ جاری ہے۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post چینی بھارتی متنازعہ علاقے کے قریب ہمالیائی سرنگ کا افتتاح
Next Post متحدہ اپوزيشن نے مولانا کو سربراہ چن لیا، پیپلز پارٹی کی دبے الفاظ میں مخالفت
Maulana Fazlur Rehman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.