geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کانگريس کے سينئر رہنما سندھیا، اب بی جے پی کا حصہ

March 12, 2020 0 1 min read
Jyotiraditya Scindia
Share this:

 Jyotiraditya Scindia

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور بھارتی حزب اختلاف کی کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما جیوترادتیہ سندھیا ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہيں۔ اس پيش رفت کو کانگریس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

بدھ گيارہ مارچ کو سامنے آنے والی اس پيش رفت کے بعد اہم سوال یہ ہے کہ کیا مدھیا پردیش میں کانگریس اپنی حکومت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوسکے گی؟ کانگريس کے اکیس اراکین اسمبلی نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔

گوالیار شاہی گھرانے کے فرزند جیوترادتیہ سندھیا نے ہندو تہوار ہولی کے موقع پر پارٹی سے استعفے کا اعلان کر کے کانگریس کے ‘رنگ میں بھنگ‘ ڈال دیا اور آج بروز بدھ ‘شبھ مہورت‘ میں دہلی میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں اس ہندو قوم پرست جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا۔بعد ازاں بی جے پی نے انہیں پارلیمان کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا کی رکنیت کا امیدوار نامزد کر دیا۔ امکان ہے کہ جلد ہی انہيں وزير اعظم نريندر مودی کی کابینہ میں کوئی وزارت بھی مل سکتی ہے۔

جیوترادتیہ سندھیا نے سن 2018 میں مدھیا پردیش کی اسمبلی کے ليے انتخابات میں کافی محنت کی تھی اور کانگریس کی اچھی کارکردگی کو ان کا مرہون منت قرار دیا جاتا ہے۔ انہیں امید تھی کہ اس کے عوض انہیں وزیر اعلی کا عہدہ یا کم از کم نائب وزیر اعلی کا عہدہ تو ضرور ملے گا۔ تاہم انہیں دونوں میں سے کچھ نہ ملا۔ کانگریس نے انہیں پارٹی میں جنرل سيکريٹری کا عہدہ دے کر مغربی اتر پردیش میں پارٹی کا انچارج بنا دیا۔ سندھیا اس سے خوش نہیں تھے۔ وہ مدھیا پردیش میں ہی کسی اہم عہدے کے خواہشمند تھے لیکن کانگریس نے اس پر توجہ نہیں دی۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپریل میں راجیہ سبھا میں خالی ہونے والی سیٹوں میں سے بھی کسی سیٹ پر کانگریس انہیں نامزد نہیں کر رہی تھی۔ اس لیے انہوں نے ناراض ہوکر کانگریس چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

گوالیار کے سابقہ شاہی گھرانے کے وارث جیوترادتیہ سندھیا نے اپنے انیس سالہ سیاسی کیریئر کا آغاز کانگریس سے ہی کیا تھا۔ اس دوران وہ رکن پارلیمان، وفاقی وزیر اور پارٹی کے جنرل سکریٹری رہے۔ ان کے والد مادھو راؤ سندھیا بھی کانگریس کے سینئر رہنما تھے اور نو مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ شاہی گھرانے کی وجہ سے سندھیا خاندان کی علاقے میں کافی عزت ہے اور عوام ان کا کافی احترام کرتے ہیں۔ متعدد رہنما بھی اس گھرانے کے تئیں کافی وفادار ہیں۔ ایسے میں جیوترادتیہ سندھیا کے بی جے پی میں شامل ہونے سے کانگریس کے ليے مدھیا پردیش میں اپنا دبدبہ برقرار رکھنا، اب ايک مسئلہ بن گیا ہے۔

جیوترادتیہ سندھیا کے بی جے پی میں شامل ہونے سے مدھیا پردیش میں کمل ناتھ کی قیادت والی کانگریس حکومت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔کانگریس کے اکیس باغی ممبران اسمبلی نے اپنا استعفی اسپیکر کو بھیج دیا ہے۔ اگر اسپیکر ان اراکین کا استعفی قبول کر لیتے ہیں، تو کانگریس اسمبلی میں اقلیت میں آ جائے گی اور اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے دوران کمل ناتھ کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بہر حال کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ سیاست کے پرانے کھلاڑی کمل ناتھ اور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ مل کر کانگریس کے کچھ ممبران اسمبلی کو اپنی طرف واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور مدھیا پردیش میں حکومت پارٹی کے ہاتھ سے نکلنے سے بچ جائے گی۔

جیوترادتیہ سندھیا کانگریس چھوڑنے والے پہلے سینئر لیڈر نہیں ہیں۔ ان سے پہلے نصف درجن سے زیادہ سابق وفاقی وزراء، کم از کم تین سابق وزرائے اعلی اور چار سابق ریاستی صدور پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ اس کے باوجود پارٹی کو مضبوط کرنے کا کوئی لائحہ عمل دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ راہول گاندھی کے پارٹی صدر کے عہدہ سے استعفے کے بعد پارٹی کی قومی قیادت پر بھی سواليہ نشان لگ گيا ہے۔ ان کی والدہ سونیا گاندھی قائم مقام صدر کے طور پر پارٹی کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن پارٹی کے مسائل پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جیوترادتیہ سندھیا نے ‘اپنے خاندان‘ میں جگہ دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور پارٹی صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا۔ سندھیا نے کہا، ”آج میں غم زدہ بھی ہوں اور بے چین بھی کہ کانگریس پارٹی پہلے جیسی نہیں رہی۔ کانگریس میں حقیقت سے انکار کیا جا رہا ہے اور نئی قیادت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔ کانگریس میں رہ کر عوام کی خدمت نہیں کی جا سکتی۔ اس لیے میں نے بھارت اور بھارت ماتا کی خدمت کے لیے نیا پلیٹ فارم منتخب کیا ہے۔”

Share this:
President Trump
Previous Post کورونا وائرس؛ امریکا میں برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے داخلے پر پابندی
Next Post کورونا وائرس: جرمنی، فرانس اور اسپین کے شہریوں کے بھارتی ویزے منسوخ
Indian Immigration Bureau

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.