geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: جرمنی، فرانس اور اسپین کے شہریوں کے بھارتی ویزے منسوخ

March 12, 2020 1 1 min read
Indian Immigration Bureau
Share this:

Indian Immigration Bureau

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) انڈین امیگریشن بیورو کی طرف سے کل رات دیر گئے جاری کیے جانے والے ایک اعلامیے کے مطابق بھارت میں اب تک داخل نہ ہونے والے جرمنی، فرانس اور اسپین کے شہریوں کو جاری کیے گئے ریگولر اور ای ویزے فوری طورپر معطل کردیے گئے ہیں۔

اس نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک کے ان تمام شہریوں کو جنہیں ریگولرویزے (بشمول ای ویزے) جاری کیے گئے تھے اور ان تمام غیر ملکی شہریوں کو جنہوں نے یکم فروری 2020ء یا اس کے بعد ان تینوں ملکوں کا سفر کیا تھا اور اب تک بھارت میں داخل نہیں ہوئے ہیں ان کا بھارت کا ویزا معطل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اٹلی اور جنوبی کوریا سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے کووڈ۔ انیس نگیٹیو سرٹیفیکٹ دینا لازمی ہے۔

یہ نیا اعلامیہ کووڈ۔انیس کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار پر غور کرنے اور انتظامات کے حوالے سے مختلف وزارتوں اور محکموں کی سکریٹریوں کی اعلی سطحی میٹنگ کے بعد جاری کیا گیا۔

حکومت نے یکم فروری کے بعد ان تینوں ملکوں کا دورہ کر کے ابھی تک بھارت واپس نہیں لوٹنے والے تمام غیر بھارتی شہریوں کے ویزے بھی معطل کردیے ہیں،”جو غیر ملکی شہری اس وقت بھارت میں ہیں، ان کا ویزاگوکہ ویلڈ رہے گا تاہم انہیں اپنے قریبی فارن ریجنل رجسٹریشن آفس جا کر ویزا کی مدت میں توسیع کرانی ہو گی۔‘‘

بھارتی وزارت صحت نے بھی ایک ایڈوائزی جاری کرکے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ چین، اٹلی، ایران، جمہوریہ کوریا، جاپان، فرانس، اسپین اور جرمنی کا سفر کرنے سے پرہیز کریں۔ ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ان ملکوں میں غیر ضروری سفر کرنے سے بچیں۔
کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے بھارتی حکومت چین، جنوبی کوریا، ایران، اٹلی، جاپان، تھائی لینڈ، سنگاپور، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے اسی طرح کی ویزا پابندیاں عائد کر چکی ہے۔

انڈین امیگریشن بیورو نے گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ جاپان، جنوبی کوریا، اٹلی اور ایران کے شہریوں کو تین مارچ یا اس پہلے جاری کیے گئے ویزا معطل کردیے تھے۔ حکومت نے کہا تھا کہ جو لوگ تین مارچ تک بھارت میں داخل نہیں ہوئے ہیں انہیں بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر ان ملکوں کے کسی شہری کے لیے بھارت آنا انتہائی ضروری ہے تو اسے اپنے قریب ترین بھارتی سفارت خانہ یا قونصل خانہ سے نیا ویزا حاصل کرنا ہو گا۔

ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ جن افراد نے چین، ہانگ کانگ، جمہوریہ کوریا، جاپان، اٹلی، تھائی لینڈ، سنگا پور، ایران، ملائیشیا، فرانس، اسپین اور جرمنی میں سے کسی بھی ملک کا سفر کیا ہے اور اس کے بعد بھارت آئے ہیں انہیں آمد کی تاریخ سے چودہ دن تک کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہو گا اور ان کے آجرین کو چاہیے کہ اس مدت کے دوران ایسے ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی سہولت فراہم کریں۔ اسی کے ساتھ بھارت آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو اپنی صحت پر خود نگاہ رکھنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

بھارت نے ایک یورپی کمپنی کے سیاحتی جہاز لیریکا کو کل 10مارچ کوجنوبی شہر منگلور کے ساحل پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی اور اسے واپس بھیج دیا۔

دریں اثنابھارت کے جنوبی ریاست کیرل میں کورونا کے آٹھ نئے واقعات سامنے آنے کے بعد اس ہلاکت خیز وائرس سے 62 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے ملک بھر میں 52 لیباریٹریز تیار کی ہیں، جہاں کورونا وائرس سے ممکنہ طور پر متاثرہ افراد کے خون کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Share this:
Jyotiraditya Scindia
Previous Post کانگريس کے سينئر رہنما سندھیا، اب بی جے پی کا حصہ
Next Post اشد ترین ضرورت اب کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے، چانسلر میرکل
Angela Merkel

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.