geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رابطہ کرنا بند کرو، مذاکرات کا وقت گزر گیا، ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں: بلاول

December 14, 2020 18 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر چکا، اب لانگ مارچ ہو گا، ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، رابطہ کرنا بند کرو۔

لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچ کر جعلی اور نالائق وزیراعظم کا استعفیٰ چھین کر ر ہیں گے،کٹھ پتلی اور جعلی حکمران گھر جانے والا ہے، جعلی، ناجائز اور نا اہل حکمرانوں کے دامن میں جھوٹ کےسواکچھ نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ گالم گلوچ اور دھمکی کےعلاوہ ان کےدامن میں کچھ نہیں ہے، ان کے پاس ناعقل ہے اور نا تاریخ کاعلم ہے، مہنگائی سے مارے لوگ ہمارے دست بازوبن گئے ہیں،جب عوام تحریک کا اس حد تک ساتھ دیتے ہیں تو ظلم کی زنجیریں کٹ جاتی ہیں، یقین دلاتاہوں آپ کی جیت جلد ہونے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ووٹ سے نہیں کسی اورکے اشارے سے اقتدار میں آئے ہیں، آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہے، صنعت پر تالاپڑا ہوا ہے، جعلی حکومت کو ناپنجاب کی فکر ہے ناپاکستان کے عوام کی ،روشنیوں کے شہر میں مایوسی کے اندھیرے ہیں، لاہور کے مزدور ،محنت کش بے سہارا نہیں ہیں، پی ڈی ایم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھاکہ ہماراحال تاریک ہے مگر ہمارا اورپاکستان کا مستقبل روشن ہے لیکن حکمرانوں میں سچ سننےکاحوصلہ نہیں ہے، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور خورشید شاہ جیل میں ہیں، لاہورکا مطالبہ ہےکہ شہباز شریف اور خورشید شاہ کو رہا کرو۔

انہوں نے کہا کہ طالب علم اپنا حق مانگے تو ان کے خلاف پولیس گردی، ڈاکٹر،نرسز اپنا حق مانگے تو ان پر لاٹھیاں،کسان احتجا ج کرے توکسان کوسرعام شہید کیا جاتا ہے، ظلم وجبر کی رات ختم ہونے والی ہے،پی ڈی ایم اس مزاحمت کی کڑی ہےجو بینظیر بھٹو نے شروع کی تھی،ہم سیاسی اختلافات ختم کرکے پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کٹھ پتلی اوراس کے سہولت کاروں کوللکار رہےہیں، ہم عوام کو حق حکمرانی دلانا چاہتے ہیں، یہ جنگ اقتدارکی جنگ نہیں ہے،غریب کو روٹی کپڑا اور مکان دلانےکی جنگ ہے، یہ جنگ آپ سب کی جنگ ہے،کان کھول کر سن لیں! آپ کوعوام کا فیصلہ ماننا پڑے گا اور تسلیم کرنا پڑےگا، ہم سب لانگ مارچ کرکے اسلام آباد پہنچیں گے، کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، کٹھ پتلی کو بھگا کر ہی بات ہوسکتی ہے۔

Share this:
Donald Trump and Joe Biden
Previous Post امریکی صدارتی انتخابات: جوبائیڈن کی فتح اور ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان
Next Post نواز شریف عوام کی روٹی چوری کرنے والے کو این آر او نہيں دے گا: مریم
Maryam Nawaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.