geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نواز شریف عوام کی روٹی چوری کرنے والے کو این آر او نہيں دے گا: مریم

December 14, 2020 1 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

Maryam Nawaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب تابع دار خان این آر او مانگ رہا ہے لیکن نواز شریف قوم کی روٹی چوری کرنے والے کو این آر او نہیں دے گا۔

مریم نواز نے تقریر کا آغاز کیا اور پنجابی زبان میں کہا کہ ’اللہ قسمے لاہوریو، تسی خوش کردتا اے‘۔

انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے مجھے خوش کردیا، حکمران فرعون کے لہجے میں کہتے تھے، مینار پاکستان بھر کر دکھاؤ۔

ان کا کہنا ہے کہ منتظمین نے بتایا یہاں ہزاروں کرسیاں لگی ہیں لیکن مجھے کوئی کرسی خالی نظر نہیں آرہی، ناصرف مینار پاکستان بھر گیا بلکہ اطراف کی سڑکوں پر بھی لوگ موجود ہیں، نا تمہاری اجازت کی ضرورت ہے اورنہ کرسیوں کی، لاہور میں جگہ جگہ کئی جلسے ہوچکے ہیں۔

مریم نواز نے تقریر کے دوران شرکاء کو ماسک پہننے کی ہدایت کی اور کہاکہ جلسوں میں آئیں تو ماسک ضرور پہن کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے زیادہ خطرناک کووڈ 18 ہے جس کا نام ہے تابعدار خان، جب سے کووڈ 18 تابعدار خان نے حکومت بنائی ہے تو پاکستان کی ترقی کورنٹین ہو گئی ہے۔

لیگی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ بندہ تابعدار پر آپ لوگ اتنا چیخے ہو، اس کا مطلب آپ کو سب سمجھ آتی ہے، اب تابعدار خان این آر او مانگ رہا ہے تو نواز شریف قوم کی روٹی چوری کرنے والے کو این آر او نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف ووٹ چوری کرکے جعلی حکومت بنانے والے کو این آر او نہیں دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ تابعدار کہتا ہے اپوزیشن مجھے جانتی نہیں ہے، تمہیں وہ بھی جان گیا ہے جو پہلے نہیں جانتا تھا، دودھ کیلئے بلکنے والا بچہ بھی تمہیں جان گیا ہے جن کے چولہے کی آگ بجھا دی ہے وہ ماں بھی جان گئی ہے، وہ نوجوان بھی جان گیا ہے جو ایک کروڑ نوکری کا سہانہ خواب دیکھ کر آیا تھا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام اچھی طرح جانتی ہے 2011 میں تمہارا جلسہ کس نے کرایا تھا، 2013 کے انتخابات میں تمہیں عبرتناک شکست ہوئی، شکست کے بعد تمہیں سمجھ آگئی کہ عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بننے والا نہیں، سمجھ آگئی کہ تابعداری کروں گا تو وزیراعظم بنوں گا، تمہیں کسی نے کہا دھاندلی دھاندلی کا شور مچاؤ۔

لیگی نائب صدر نے وزیراعظم پر الزام عائد کیا کہ تم نے فکس میچ پر نواز شریف کو اقامہ پر باہر نکلوایا، فکس میچ کے ذریعے 2018 کے الیکشن میں نوازشریف اور مریم کوالیکشن سے باہر کیا، دھاندلی سے حکومت تومل گئی لیکن لانے والوں کو بھی نہیں پتا تھاکہ اتنا نالائق نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ اِس کی نااہلی اور نالائقی کا جواب اس کو لانے والوں کو دینا پڑ رہا ہے، کہتا تھا بھیک نہیں مانگوں گا، دنیا نے دیکھا قرضوں کے نئے ریکارڈ بنادیے، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

پشاور کی بس ریپڈ ٹرانزٹ پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا رونا روتا تھا، کرپشن کا سن سن کر کان پک گئے، پشاور میٹرو کو عوام دھکے لگا رہے ہیں اور دھکے کھا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلین ٹری سونامی پر سپریم کورٹ نے کہا درخت کہاں لگائے ہمیں نظر نہیں آرہے؟ سپریم کورٹ نے کہا کیا سارے درخت بنی گالا میں لگا دیے، عوام تم سے ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آپ کے ووٹ کی عزت ہوگی، ووٹ سے حکومت آئےگی توان کوآپ کاخیال ہوگا، جعلی اور ووٹ چور حکومت کواپنی نوکری کی فکرہوگی، آپ کی فکر نہیں ہوگی، عمران خان کوصرف اپنی نوکری بچانے کی فکر ہے۔

مریم نے اسلام آباد مارچ کیلئے شرکاء سے وعدہ لیا اور کہا کہ وعدہ کرو اگر آپ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا پڑا تو نکلو گے، کیا آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کا مطالبہ غیرآئینی ہے؟ کیا عوام کا مینڈیٹ چرانے والوں کو چور کہنا غیر آئینی ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ کیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر جھوٹا ریفرنس نوازشریف نے بنایا؟ ہم تمھارے ظلم کو سہ رہے ہیں، اللہ کا عذاب مظلوم پر نہیں آتا، اب لاہور نے بھی یہ فیصلہ دے دیا ہے کہ تابعدار خان تمھیں جانا ہو گا، تم کو جانا ہو گا کیونکہ تم نے ہر روز پاکستان کے عوام سے جھوٹ بولا ہے۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post رابطہ کرنا بند کرو، مذاکرات کا وقت گزر گیا، ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں: بلاول
Next Post کراچی میں جعلی گوٹھ اور بوگس ہاؤسنگ سوسائٹیز کا 510 ایکڑ اراضی پر قبضے کا انکشاف
Land Grab

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.