geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘کورونا کو حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر تیار نہیں کیا گیا’ امریکی خفیہ ادارے

October 30, 2021 4 1 min read
China WHO Corona
Share this:

China WHO Corona

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام کو کورونا پھیلنے سے پہلے اس وبا کے بارے میں پیشگی کوئی علم نہیں تھا۔ چین نے کووڈ 19 سے متعلق امریکی خفیہ اداروں کی تازہ رپورٹ پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

امریکی خفیہ ادارے ‘ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس’ (او ڈی این آئی) نے اپنے تمام نئے جائزوں اور اندازوں کے بعد پھر سے یہی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کورونا وائرس کو حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں تیار کیا گیا۔ کووڈ انیس کے آغاز سے متعلق 29 اکتوبر جمعے کو ادارے نے جو نئی رپورٹ جاری کی اس کی تفصیلات شائع ہو چکی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ممکن ہے کہ کووڈ 19 کے آغاز کی وجوہات کا کبھی بھی پتہ نہ چل سکے تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اسے حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کے لیے نہیں تیار کیا گیا۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وبا کے پھیلنے سے پہلے چینی حکام کو اس وائرس کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ بعض غیر متوقع دریافتوں کے علاوہ، امریکی خفیہ اداروں کو پھر سے قطعیت کے ساتھ یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ وائرس پہلی بار جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا، یا پھر اس کی ابتدا صوبے ووہان کے انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کی لیبارٹری سے ہوئی۔

اس سوال پر کہ یہ وائرس کیسے پھیلا، ادارے نے اپنے تازہ ترین جائزے کی رپورٹ میں کہا کہ جانوروں سے انسانوں میں منتقلی یا پھر لیب سے اس کا پھیلنا، دونوں ہی قابل فہم مفروضے ہیں۔ لیکن کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے مناسب معلومات میسر نہیں تھیں۔

چار امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے کم اعتماد کے ساتھ یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ابتدائی طور پر یہ وائرس ایک جانور سے انسان میں منتقل ہوا تھا جبکہ ایک پانچویں ایجنسی کو معتدل طور پر یہ اعتماد ہے کہ انسانوں میں پہلا انفیکشن ووہان میں وبائی امراض کے ادارے ‘انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی’ میں ہوا تھا۔

اس رپورٹ کا مسودہ تیار کرنے میں شامل ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس سے عوام کو اس دشواری کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ کیا جا سکتا ہے کہ دنیا بھر میں یہ وائرس کیسے پھیلا، اس کا تعین کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔

ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات چيت میں کہا، “ہمیں نہیں لگتا کہ ہم اس سے متعلق ایک یا دو رپورٹ کے بعد اسے مکمل طور پر سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔”

چین نے امریکی خفیہ اداروں کی اس رپورٹ پر شدید تنقید کی ہے۔ واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے انٹیلیجنس رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے، خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، “امریکا کی جانب سے کووِڈ انیس کے آغاز کا پتہ لگانے کے لیے سائنسی طریقہ کار اپنانے کے بجائے اپنے انٹیلیجنس آلات پر انحصار کرنا، مکمل طور پر ایک سیاسی مذاق ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، “ہم اس کی حقیقت کا پتہ لگانے کے لیے سائنس پر مبنی کوششوں کی حمایت کرتے رہے ہیں، اور ہم اسی طرز پر فعال طریقے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہم اس مسئلے کو سیاسی رخ دینے کی کوششوں کے بھی سخت مخالف ہیں۔”

امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وائرس کے آغاز کا پتہ لگانے کے لیے خفیہ اداروں کو اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ امریکی خفیہ اداروں نے 90 دن کے اپنے جائزے کے بعد جو پہلی رپورٹ گزشتہ اگست میں جاری کی تھی، یہ تازہ رپورٹ تقریبا اسی کی تفصیلات ہے۔

چینی حکام کا موقف ہے کہ صوبے ووہان کے مچھلی اور گوشت کے بازار سے اس وبا کی ابتدا ہوئي اور وہیں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا۔ اس حوالے سے سائنسدانوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ وائرس سب سے پہلے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا۔

لیکن اس برس کے اوائل میں کئی امریکی میڈیا اداروں کی رپورٹس میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ اس بات کے کافی شواہد ہیں کہ وائرس گوشت و مچھلی کے بازار کے بجائے شاید ووہان کی لیبارٹری میں کسی حادثاتی غلطی کے سبب لیک ہوا تھا۔

انہیں میڈیا رپورٹوں کے بعد اس برس مئی میں صدر جو بائیڈن نے انٹیلیجنس حکام کو وائرس کی ابتدا کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔ چین، ووہان کی سائنسی تجربہ گاہ سے وائرس کے لیک ہونے کی مبینہ تھیوری کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

Share this:
Nuclear Policy
Previous Post امریکا جوہری پالیسی تبدیل نہ کرے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی
Next Post این سی او سی کا 60 فیصد ویکسی نیشن والے شہروں سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان
NCOC Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.