geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا جوہری پالیسی تبدیل نہ کرے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی

October 30, 2021 1 1 min read
Nuclear Policy
Share this:

Nuclear Policy

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی اتحادیوں کو یقین ہے کہ امریکی صدر جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران اپنی جوہری پالیسی کی وضاحت کریں گے۔ اندازے لگائے گئے ہیں کہ جو بائیڈن ’پہل نہ کرنے‘ کی پالیسی اپنانے کا اصولی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

امریکا کے یورپی اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے علاوہ ایشیا پیسیفک سے جاپان اور آسٹریلیا اس کوشش میں ہیں کہ وہ صدر جو بائیڈن کو قائل کر سکیں کہ وہ موجودہ جوہری پالیسی میں تبدیلی مت پیدا کریں بلکہ اس کا تسلسل رکھیں۔

ان کا موقف ہے کہ اگر اس میں تبدیلی پیدا کر دی گئی تو پہلے سے موجودہ امریکی دفاعی تاثر یا ‘ڈیٹرینس‘ میں کمی واقع ہو گی۔ اس ڈیٹرینس کا مقصد روس اور چین کو ایک حد میں رکھنا ہے۔ اتحادیوں کا خیال ہے کہ اس ڈیٹرینس کے کم ہونے سے روس اور چین علاقائی غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈیٹرینس سرد جنگ کے دور کی اصطلاح ہے اور اس کا مطلب خاص طور پر سابقہ سویت یونین کی جارحیت یا توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا مراد ہے۔ اب سابقہ سوویت یونین کی جگہ روس اور چین نے لے لی ہے۔

امریکی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی جمعہ انتیس اکتوبر کی اشاعت میں واضح کیا کہ امریکا اب جوہری ہتھاروں کے استعمال میں ‘پہل‘ نہ کرنے کا اصول اپنانے کے قریب ہے۔

مبصرین کے مطابق اس تبدیلی سے بظاہر یہ مطلب اخذ کیا جا سکتا ہے کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کا استعمال اسی وقت کرے گا جب اسے اپنی سرزمین یا خاص مفادات کو خطرات لاحق ہوں گے یا ایسا احساس ہو گا کہ اسے جوہری حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اس تناظر میں امریکی اتحادیوں کا موقف ہے کہ ایسی پالیسی متعارف کرنے سے امریکا کی اپنے اتحادیوں کے لیے قائم ‘جوہری چھتری‘ کمزور ہو کر رہ جائے گی۔ فنانشل ٹائمز نے ایک یورپی اہلکار کی شناخت ظاہر کیے بغیر رپورٹ کیا کہ یہ صورت حال روس اور چین کے لیے ایک تحفہ ہو گی۔

امریکی اتحادیوں کی خواہش ہے کہ امریکی صدر اپنی جوہری پالیسی کو صرف امریکا تک محدود نہ کرے بلکہ اس میں اتحادی بھی شامل رکھے جائیں۔ اس نئی امریکی پالیسی کے حوالے سے اتحادی صدر جو بائیڈن سے روم میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران ان کے خیالات سننے کی توقع لگائے ہوئے ہیں۔ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق نئی امریکی پالیسی

جمعہ انتیس اکتوبر کو امریکی صدر کی اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں ایک قابل اعتبار اور متحدہ جوہری اتحاد کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مشترکہ بیان میں جوہری معاملات پر قریبی مشاورت کا وعدہ اور عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ جب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اکتوبر کے اوائل میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا تو اس وقت بھی اتحادیوں نے انہیں امریکی جوہری پالیسی میں بڑی اور واضح تبدیلیاں پیدا کرنے سے روکنے کی کوششیں کی تھیں۔

امریکی وزارت دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون کے ترجمان جان کِربی کا کہنا ہے کہ جوہری پالیسی پر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے اور رواں برس کے اختتام تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ کربی کے مطابق امریکا کی ڈیٹرینس کی کمٹمنٹس بدستور مضبوط اور قابل اعتبار ہیں۔

Share this:
Aryan Khan
Previous Post منشیات کیس میں گرفتار آریان خان تقریباً ایک ماہ بعد جیل سے رہا
Next Post ‘کورونا کو حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر تیار نہیں کیا گیا’ امریکی خفیہ ادارے
China WHO Corona

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.