geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کے سبب ختم ہونے والے روزگار جلدی واپس نہیں آنے والے

June 3, 2021 1 1 min read
Employment
Share this:

Employment

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران ختم ہو جانے والے روز گار کی وجہ سے پچھلے پانچ برسوں کی پیش رفت تباہ ہو گئی اور اس صورت حال میں کسی بہتری کی فوری توقع بھی نہیں ہے۔

محنت کشوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ‘انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن’ (آئی ایل او) نے دو جون بدھ کے روز اپنی نئی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس کے مطابق عالمی سطح پر روزگار کے مواقع میں جلد اضافے کے امکانات کم ہیں اور 2023 سے پہلے کورونا وبا سے پہلے جیسی صورت حال بحال نہیں ہو سکے گی۔

عالمی سطح پر روزگار کی صورت حال سے متعلق ”دی ورلڈ امپلائمنٹ اینڈ سوشل آؤٹ لوک رپورٹ 2021” میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کم از کم 22 کروڑ افراد کے بے روزگار رہنے کی توقع ہے۔ تاہم اگلے برس حالات کے ذرا بہتر ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ پر بہت برا اثر پڑا ہے اور رپورٹ کے مطابق اس میں بہتری آنے کی رفتار بھی سست رہے گی اس لیے 2022 میں بھی تقریباً ساڑھے بیس کروڑ افرادکے بے روزگار رہنے کی توقع ہے۔ سن 2019 میں یہ تعداد پونے انیس کروڑ کے آس پاس تھی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران جو، ”نقصان ہوا ہے اس کو پورا کرنے کے لیے روزگار میں اضافہ سن 2023 سے پہلے تک نا کافی رہے گا۔”

بڑے پیمانے پر ملازمتوں کے ختم ہونے اور بے روز گاری کے بڑھنے سے عالمی عدم مساوات پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس کا سب سے زیادہ اثر خواتین، نوجوانوں اور غیر رسمی شعبوں میں کام کرنے والوں پر پڑا ہے۔

آئی ایل او کی اس تازہ رپورٹ کے مطابق سن 2019 کے بعد سے اب تک پونے دو کروڑ سے بھی زیادہ افراد غربت میں مبتلا ہوئے جس میں سے ایک بڑی تعداد ان کی ہے جو خط افلاس سے بھی نیچے پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ”غربت کے خاتمے کے لیے ہونے والی کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جو پیش رفت حاصل کی گئی تھی وہ اس وبا کی وجہ سے ضائع ہو گئی ہے۔”

مزدوروں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی عالمی وبا کا یہ حملہ نہ ہوا ہوتا تو اس دوران تین کروڑ مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہوتے۔ لیکن اس کے برعکس ہوا یہ ہے کہ بہت سے چھوٹے کاروباری اب تک یا تو دیوالیہ ہو چکے ہیں یا پھر انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آئی ایل او کے ڈائریکٹر گائے رائیڈر نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں روزگار پر پڑنے والے وبا کے اثرات کے بارے میں کہا کہ اس کی تلافی اتنی آسان نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا، ”موجودہ رفتار کے مطابق، جب بہتری آنی شروع ہو گی تو اس میں ایک بڑا خطرہ یہ لاحق ہے کہ ہمارے کام کی دنیا زیادہ غیر مساوی ہو سکتی ہے، کیونکہ ہم مضبوط آمدنی اور اعلی آمدن والے ممالک اور اعلی ہنر مند ملازمین کے لیے تو کافی اچھے امکانات دیکھ رہے ہیں، لیکن اس کے برعکس ایک اور طبقہ اس پیمانے کے بالکل دوسرے سرے پر ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بالآخر تعداد کے اعتبار سے اتنے ہی روزگار پھر پیدا ہو جائیں گے جتنے وبا سے پہلے تھے لیکن، ”لیکن کام کاج کا طریقہ کار بالکل مختلف ہو گا اور ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج اس کو بہتر بنانا ہے۔” ان کے مطابق یہ سب اس بات پر منحصر ہو گا کہ کس طرح کی پالیسیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں تقریباً ایک کروڑ مزید روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے لیکن اس کی رفتار توقع سے کم رہے گی۔ ”مزید تشویش کی بات یہ ہو گی کہ نئے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع ناقص اور غیر معیاری قسم کے ہوں گے۔”

Share this:
Flights
Previous Post جرمنی اور روس کے درمیان پروازیں بحال ہو گئیں
Next Post ہمارے ملک میں ترکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 5 بلین ڈالر ہے: صدر تیبون
Abdelmadjid Tebboune

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.