geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی اور روس کے درمیان پروازیں بحال ہو گئیں

June 3, 2021 0 1 min read
Flights
Share this:

Flights

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی اور روس نے ایک دوسرے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے کچھ وقت کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ لیکن پروازیں اب بحال ہو گئی ہیں۔

جرمنی اور روس نے بظاہر بیلاروس کے معاملے پر سفارتی تنازعے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے فضائی رابطے معطل کر دیے تھے لیکن بدھ کے روز بعد میں دونوں ملکوں نے پروازیں بحال کر دیں۔

جرمن ایرلائنز لفتھانزا نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ روسی حکام نے بالآخر جون میں مسافر بردار جہازوں کے لیے کلیئرنس دے دی۔ لفتھانزا کی ایک ترجمان کا کہنا تھا”اس کا مطلب یہ ہے کہ لفتھانزا کی پروازیں حسب پروگرام ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ جا سکیں گی۔”

روس میں ایروفلوٹ کے چیف ایگزیکیوٹیو میخائل پولوبائیرینوف نے خبر رساں ایجنسی تاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”سب کچھ ٹھیک ہے۔ ہمیں تمام ضروری اجازت نامے موصول ہو گئے ہیں۔”

ایک دیگر روسی ایرلائنز ایس 7 کا کہنا تھا کہ اسے بھی جرمنی میں اپنی طیارے اتارنے کی اجازت مل گئی ہے۔

آخر ہوا کیا تھا؟
جرمن وزارت ٹرانسپورٹ نے بدھ کو علی الصبح کہا تھا کہ اس نے روسی ایرلائز کی تمام پروازوں کو اپنے علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب لفتھانزا کو روسی حکام کی جانب سے بروقت اجازت نہیں ملنے کے سبب اپنی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

فلائٹ ٹریکنگ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ سے جرمنی کے مختلف شہروں کے لیے ایروفلوٹ نے اپنی کئی اور ایس 7 نے اپنی کم ازکم ایک پروازمنسوخ کر دی۔

جرمن وزارت ٹرانسپورٹ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا”باہمی معاہدے کے تحت فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اس وقت تک روسی ایرلائنز کی پروازوں کے لیے مزید پرمٹ جاری نہیں کرتی ہے جب تک روس کی جانب سے بھی اسی طرح کے اجازت نامے جاری نہیں ہو جاتے۔”

روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ”وفاقی وزارت ٹرانسپورٹ اور جرمن سفارت خانہ پروازوں کو منظم کرنے والی روسی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ جیسے ہی روسی وفاقی ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی لفتھانزا کے پروازوں کو اجازت دے گی، روسی جہازوں کو بھی پرواز کرنے کی اجازت مل جائے گی۔”

وزارت کے مطابق پروازوں کی معطلی سے منگل کے روز ایروفلوٹ کی تین اور بدھ کے روز چار پروازیں متاثر ہوئیں۔

روس نے فضائی ٹریفک سے متعلق باہمی معاہدے کو مارچ 2020 میں معطل کر دیا تھا اور اب دونوں ملک ماہانہ بنیادوں پر ایک دوسرے کی پروازوں کی منظوری دیتے ہیں۔

پروازوں کی منسوخی کا یہ معاملہ بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کی جانب سے 23 مئی کو اٹھائے جانے والے اقدامات کے سبب پیدا شدہ کشیدگی کی وجہ سے پیش آیا۔ ریان ایئر کا ایک طیارہ جب یونان سے لتھوانیا کی جانب جارہا تھا تو اسے بیلاروس کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد زبردستی اتار لیا گیا اور اس پر سوار لوکاشینکو مخالف ایک بلاگر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس طیارے کو یہ کہہ کر اتارا گیا تھا کہ اس پر بم رکھا ہوا ہے لیکن تلاشی کے باوجود اس طرح کا کوئی سامان نہیں ملا تھا۔ یورپی یونین کی حکومتوں نے بیلاروس حکومت کے اس اقدام کو ریاستی قزاقی قرار دیا اور بیلاروس کے فضائی حدو د سے اپنی پروازیں روک دی تھیں۔ اس کی وجہ سے روس ناراض ہو گیا تھا۔

یورپی ممالک بیلاروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہے ہیں جس سے اس کی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لوکاشینکو نے گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقا ت کی اور یورپی یونین کی طرف سے مجوزہ پابندیوں کے مد نظر مزید تعاون کی اپیل کی۔

Share this:
US Army
Previous Post امریکی فوج نے 23 شہریوں کے ہلاکت کی ذمہ داری تسلیم کی
Next Post کورونا کے سبب ختم ہونے والے روزگار جلدی واپس نہیں آنے والے
Employment

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.